کون کس کو مس کر رہا ہے؟ 11

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
عائشہ بٹیا کی تو یہی پریشانی ہے کہ لوگ ان سے اتنا پیار کرتے ہیں کہ کبھی کوئی انھیں ڈانٹتا ہی نہیں۔ بس کبھی کبھار ان کی اپیا دلار میں ہلکی سی چپت لگا دیں تو اور بات ہے۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کبھی کبھار بھیا ؟؟؟؟؟ ۔۔چلیں چھوڑیں ۔
ویسے ڈانٹ پڑ جاتی تو کتنا اچھا ہوتا کم از کم خود پہ غصہ تو نہ آتا :(
 
کبھی کبھار بھیا ؟؟؟؟؟ ۔۔چلیں چھوڑیں ۔
ویسے ڈانٹ پڑ جاتی تو کتنا اچھا ہوتا کم از کم خود پہ غصہ تو نہ آتا :(

چلیں ڈریسنگ ٹیبل کے پاس جا کر آئینے میں خود کو جس قدر چاہیں ڈانٹ لیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ وہاں سے ہٹیں تو لبوں پر مسکان ہونی چاہیئے، ملال نہیں۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ابھی دوبارہ باہر جا کر امی جان کو یاد دلا کر آئی ہوں کہ میں نے بلب توڑ دیا پر کچھ خاص نہیں بولا انھوں نے بس یہ کہا کہ صحیح طرح لگانا چاہیے تھا ایسے نہیں پکڑتے ۔۔
سعود بھیا آپ ہی کچھ ڈانٹ دیں؟
 
ابھی دوبارہ باہر جا کر امی جان کو یاد دلا کر آئی ہوں کہ میں نے بلب توڑ دیا پر کچھ خاص نہیں بولا انھوں نے بس یہ کہا کہ صحیح طرح لگانا چاہیے تھا ایسے نہیں پکڑتے ۔۔
سعود بھیا آپ ہی کچھ ڈانٹ دیں؟

چلیں ہم ڈانٹ دیتے ہیں اپنی ننھی پری کو:

بٹیا رانی، تھوڑا سا احتیاط برتا کریں۔ خیر ایسا تو ہو ہی جاتا ہے ہر کسی سے۔ ہم بھی صفائی کرتے ہوئے لالٹین کے شیشے بہت توڑتے تھے۔ کل ہمیں یاد دلا دیجئے گا تاکہ ایک درجن بلبوں کا پیکٹ خرید لائیں گے۔ شابش، چلیں اب مسکرا دیں۔ :)
 
ہم اپنی ماوراء بٹیا کو مس کر رہے ہیں جنھوں نے انٹرنیٹ سے سارے پرانے روابط ختم کر دیئے ہیں۔ ان کے ای میل اکاؤنٹ، فیس بک، ٹوئیٹر، میسنجر آئی ڈیز غرض کہ کچھ بھی فعال نہیں رہا۔ ان کا بلاگ تو پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔
 

مقدس

لائبریرین
سعود بھیا آپ آ بھی گئے

شمشاد بھیا تو آج صبح سے نہیں آئے۔۔ اللہ کرے بالکل ٹھیک ہوں آمین۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top