کون کس کو مس کررہا ہے 15

اے خان

محفلین
بھول گئے تھےکیا سب ہی کو خان بھائی
نہیں جی
مومن خان کی غزل محفلین کے لیے
وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ جو لطف مجھ پہ تھے بیشتر وہ کرم کہ تھا مرے حال پر
مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ نئے گلے وہ شکایتیں وہ مزے مزے کی حکایتیں
وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی بیٹھے سب میں جو روبرو تو اشارتوں ہی سے گفتگو
وہ بیان شوق کا برملا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
ہوئے اتفاق سے گر بہم تو وفا جتانے کو دم بہ دم
گلۂ ملامت اقربا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کوئی بات ایسی اگر ہوئی کہ تمہارے جی کو بری لگی
تو بیاں سے پہلے ہی بھولنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی ہم میں تم میں بھی چاہ تھی کبھی ہم سے تم سے بھی راہ تھی
کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
سنو ذکر ہے کئی سال کا کہ کیا اک آپ نے وعدہ تھا
سو نباہنے کا تو ذکر کیا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کہا میں نے بات وہ کوٹھے کی مرے دل سے صاف اتر گئی
تو کہا کہ جانے مری بلا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ بگڑنا وصل کی رات کا وہ نہ ماننا کسی بات کا
وہ نہیں نہیں کی ہر آن ادا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
جسے آپ گنتے تھے آشنا جسے آپ کہتے تھے با وفا
میں وہی ہوں مومنؔ مبتلا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
 
آخری آٹھ لائنوں کے علاوہ
 
یہ کہنے پہ مجبور ہو گئے ہم کہ خان بھائی آپ کو تو سب یاد ہے مگر محفل کا رستہ اکثر بھولے رہتے ہیں
ٰیعنی کوئی گم ہو گیا ہے؟؟ کیوں نہ اشتہار شور و غوغا جاری کر کے تلاش کی سعی کی جاوے؟؟ ناکامی کی صورت رپٹ درج ہو سکتی ہے:cool:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

جی ہاں۔۔۔
ہماری محفل کے ایک قابلِ احترام محفلین، جن کا اسم گرامی ہے فیصل عظیم فیصل۔ وہ کافی عرصہ سے محفل سے غائب ہیں۔ برائے کرم انہیں ذرا ڈھونڈ لائیے 🙂
 
حضرت غلط فہمی ہی ہے کہ فدوی محفل سے غائب ہے ۔ ہاں البتہ گفتگو کے لئے مناسب مزاج نہیں ملتا ۔ امی سے جدائی والا اذیت ناک دن قریب آتا جا رہا ہے ۔ اور دن بدن سینہ گھٹن کا شکار ہوتا جا رہا ہے ۔ آٹھ فروری کو دو برس مکمل ہو رہے ہیں ہمیں والدہ سے بچحڑے ہوئے اور نہ جانے کتنی صدیاں۔
 
ان شاءاللہ تعالیٰ اماں جی کی قبر میں جنت کی کھڑکی کھل چکی ہو گی جہاں سے جنت کی روح پرور ہوائیں اور خوشبوئیں آتی ہوں گی۔ اُن کی زندگی بھر کی تھکن اتر چکی ہو گی۔ وہ جہان اِس جہان سے بہت ہی اچھا ہے صرف شرط اللہ عزوجل کی رضا ہے۔ جو ان شاءاللہ اماں جی نے پا لی ہو گی۔
 
ان شاءاللہ تعالیٰ اماں جی کی قبر میں جنت کی کھڑکی کھل چکی ہو گی جہاں سے جنت کی روح پرور ہوائیں اور خوشبو آتی ہوں گی۔ اُن کی زندگی بھر کی تھکن اتر چکی ہو گی۔ وہ جہان اِس جہان سے بہت ہی اچھا ہے صرف شرط اللہ عزوجل کی رضا ہے۔ جو ان شاءاللہ اماں جی نے پا لی ہو گی۔
اب ان کی زیارت سے تا حیات محروم رہنے کی حقیقت پر صبر تو آتے آتے ہی آئے گا ناں ۔ بے شک مالک دوجہاں سے جیسا ظن رکھیں گے وہ ویسا ہی کریم ہو کر ملے گا ۔ انسانی فطرت کہہ لیجئے ۔ یا پھر وقت پر ان کی خدمتوں میں کوتاہیوں کا پچھتاوا سمجھ لیجئے ۔ اللہ تعالی ہمیں صبر جمیل عطا فرمائے اور والدہ محترمہ اور تمام مسلمین و مسلمات ، مومنین و مومنات جن کے اعزاء اس دنیا سے پردہ کر چکے ہیں ان اعزاء کے ساتھ رحمت والا معاملہ فرمائے اور ان کی مغفرت کے ساتھ ان کے پس ماندگان پر صبر کا نزول فرمائے آمین ثم آمین
 
آمین!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٰیعنی کوئی گم ہو گیا ہے؟؟ کیوں نہ اشتہار شور و غوغا جاری کر کے تلاش کی سعی کی جاوے؟؟ ناکامی کی صورت رپٹ درج ہو سکتی ہے:cool:
درست فرمایا فیصل بھائی مگر پہلے اپنی طویل غیرحاضری مع وجوہات کے پیش کیجئے تا کہ اندازہ کیا جا سکے کہ کسی کو تلاش کرنے کی سعی کس حد تک کامیاب ہو پائے گی ۔ یا پھر آپ ہی کو دوبارہ سے تلاش کرنا پڑ جائے گا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حضرت غلط فہمی ہی ہے کہ فدوی محفل سے غائب ہے ۔ ہاں البتہ گفتگو کے لئے مناسب مزاج نہیں ملتا ۔ امی سے جدائی والا اذیت ناک دن قریب آتا جا رہا ہے ۔ اور دن بدن سینہ گھٹن کا شکار ہوتا جا رہا ہے ۔ آٹھ فروری کو دو برس مکمل ہو رہے ہیں ہمیں والدہ سے بچحڑے ہوئے اور نہ جانے کتنی صدیاں۔
سمجھ سکتے ہیں اس کیفیت کو۔۔۔۔ یہ بچھڑنا ہمیں اپنے آپ ہی سے دور کر دیتا ہے۔
اللہ پاک جانے والوں کی مغفرت فرمائیں اور پیچھے رہ جانے والوں کو صبر عطا فرمائیں۔ آمین
 
Top