کون کس کو مس کررہا ہے 15

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ مجھے مِس کر رہی تھیں؟؟؟
جی فرمائیں۔۔۔ میں حاضر ہوں۔
پوچھ تو ایسے رہے ہیں جیسے ہمارے فرمانے پر عمل کر ہی ڈالیں گے۔۔۔
ایسا ہے تو ہم جمعرات کو فرمائیں گے کچھ۔۔۔ پھر دیکھتے ہیں کتنا عمل کریں گے ہمارے روؤف بھائی :ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پوچھ تو ایسے رہے ہیں جیسے ہمارے فرمانے پر عمل کر ہی ڈالیں گے۔۔۔
ایسا ہے تو ہم جمعرات کو فرمائیں گے کچھ۔۔۔ پھر دیکھتے ہیں کتنا عمل کریں گے ہمارے روؤف بھائی :ROFLMAO: :ROFLMAO: :ROFLMAO:
جمعرات تو میں اُن کی بھی نہیں مانتا۔ جن کی میں سب مانتا ہوں 😜😂😂
 
علی وقار

محفلین
جمعرات تو میں اُن کی بھی نہیں مانتا۔ جن کی میں سب مانتا ہوں 😜😂😂
اے فرمانبردار اور سلیقہ مند شوہر ! یہ جمعرات کا کیا میجک ہے! نیز جمعرات کو چہکنے اور حکم عدولی کی اجازت کیونکر مل جاتی ہے، جو ممکن ہو تو اس راز سے پردہ اٹھا کر مظلوم اور جبر کا شکار شوہروں کی اشک شوئی کا اہتمام فرمائیے، اگر ایسا کریں گے تو پھر ثوابِ دارین کے حصول کی پوری امید رکھیے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین
مظلوم اور جبر کا شکار شوہروں کی اشک شوئی کا اہتمام فرمائیے
آپکی مظلومیت کی بات پڑھ کے یہ لطیفہ یاد آگیا؀
عید کی نماز پڑھنے گئے تو وہاں پر خوشیاں بانٹنے کا درس دیا جا رہا تھا ۔
درس میں بتایا گیا کہ بیگم کے کاموں کی اور کھانے کی دل کھول کر تعریف کرنا اور کبھی کبھار اپنی خوشی سے انعام سے نوازنا بھی بہت اچھی بات ہے ۔
دوست پر ان باتوں کا بہت زیادہ ہی اثر ہوا۔
گھر آئے۔۔۔ بیگم نے روٹی پیش کی۔۔ دوست نے روٹی کے ساتھ قورمہ کھانا شروع کیا اور ہر لقمے کے ساتھ سبحان اللہ ،
ماشاءاللہ،
کہنا شروع کر دیا۔
بیگم کو بہت حیرت ہوئی ۔ کچھ ہی دیر میں انہوں نے کھانے کی تعریف میں زمین آسمان ایک کر دئیے۔
پہلی مرتبہ تعریف سنی تھی، اس لئے بیگم کے لئے وہاں کھڑے رہنا مشکل ہو گیا ۔
اس لئے وہ فوری طور پر ڈائننگ ٹیبل سے نکل کر کچن میں چلی گئیں۔
بھابھی کچن میں اگرچہ اکیلی گئی تھیں مگر واپسی پر ان کے ساتھ بیلن بھی تھا۔
انہوں نے رکھ کے ایک عدد بیلن دوست کی کمر پرمارا اور بولیں:۔
کم بخت!
بیس سال تک تو جب میں کھانا پکاتی رہی تو تم نے تعریف ہی نہیں کی ۔۔۔ آج پڑوسن نے عید کے دن قورمہ بنا کے دے دیا تو تم نے وہ کھانے کے بعد تعریفوں میں زمین اور آسمان ایک کر دیے۔۔۔ ہیپی مظلوم شوہر ڈے🤩🤩🤩🤩
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اے فرمانبردار اور سلیقہ مند شوہر ! یہ جمعرات کا کیا میجک ہے! نیز جمعرات کو چہکنے اور حکم عدولی کی اجازت کیونکر مل جاتی ہے، جو ممکن ہو تو اس راز سے پردہ اٹھا کر مظلوم اور جبر کا شکار شوہروں کی اشک شوئی کا اہتمام فرمائیے، اگر ایسا کریں گے تو پھر ثوابِ دارین کے حصول کی پوری امید رکھیے گا۔
بس آپ لوگوں کے سامنے چہک رہا ہوں علی بھائی😂
ویسے موقعہ دیکھ کر حربے آزمانے پڑتے ہیں۔ کبھی منت سماجت، کبھی عہد و پیماں، کبھی جھوٹ موٹ کا منہ پھلا کے بیٹھ جانا اور مظلوم ترین شوہر ہونے کی ایکٹنگ کرنا، کبھی رومانوی شاعری کو ہتھیار بنا لینا۔ 🤣🤣🤣
 
صابرہ امین

اچھا تو یہ حالات ہیں!! 🤣 :ROFLMAO: :ROFLMAO: 🤣
 
Top