کون کس کو مس کررہا ہے 15

ابن سعید اور فرخ منظور بھائی کی بہت یاد آرہی ہے ۔ کیا ہی خوب تعریفیں کرتے تھے میری۔ :D
یقین نہ آئے تو خلیل الرحمن بھائی سے پوچھ لیں ۔:)
ظفری بھائی آپ کو دوبارہ محفل میں دیکھ کر یک بارگی یوں گمان ہوا گویا وقت پیچھے چلاگیا ہے۔ کیا رونق ہوتی تھی۔ آپ کے آنے سے گویا بہار کا ایک خوشگوار جھونکا آیا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی آپ کو دوبارہ محفل میں دیکھ کر یک بارگی یوں گمان ہوا گویا وقت پیچھے چلاگیا ہے۔ کیا رونق ہوتی تھی۔ آپ کے آنے سے گویا بہار کا ایک خوشگوار جھونکا آیا ہے۔
آپ کے ان کلمات کے لیئے تہہ دل سے مشکور ہوں ۔ویسے سچ کہا آپ نے کہ مجھے بھی یہی گمان ہوتا ہے کہ وقت واقعی پیچھے چلا گیا ہے ۔اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
ابن سعید اور فرخ منظور بھائی کی بہت یاد آرہی ہے ۔ کیا ہی خوب تعریفیں کرتے تھے میری۔ :D
یقین نہ آئے تو خلیل الرحمن بھائی سے پوچھ لیں ۔:)
اور یہ تینوں ہی خوف الٰہی و اہلیہ سے گھروں میں دبک کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ محفل میں آنے کی اجازت انہیں مہینے دو مہینے میں شاید ایک آدھ دفعہ ہی ملتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ گبین کے لیے بہو ڈھونڈھنے میں لگی ہوئی ہے۔ روزانہ دو تین گھروں میں جا کر لڑکی دیکھنا ہوتی ہے۔
دوپہر کا کھانا ایک لڑکی والوں کے ہاں، شام کا کھانا کسی دوسری کو دیکھنے کے بہانے اس کے گھر اور کبھی عصرانے کا مُوڈ ہو تو اس دن کسی تیسرے کے گھر۔

کیوں جیہ میں ٹھیک کہہ رہا ہوں ناں۔
 
شمشاد

لائبریرین
گم تو آپ ہو گئے تھے شمشاد بھائی۔ ہم تو اکثر یہیں پائے جاتے ہیں۔ بہر حال محفل میں آپ کو دوبارہ خوش آمدید۔
بہت شکریہ فرخ بھائی۔
یقیناً میں گُم ہو گیا تھا اور اس کی وجہ بھی بیان کر دی ہے۔
آپ آتے تو ہیں لیکن کم کم آتے ہیں، بس یہی گلہ ہے
 
شمشاد

لائبریرین
مومن فرحین کی جگہ آج زونی جو آ گئی ہے۔
ظفری بھائی یاد ہے ناں، زون اے، زون بی وغیرہ تو سُنا تھا، یہ زونی کیا ہے؟

فہیم تو لگتا ہے اہلیہ کو پیارے ہو گئے۔
 
زونی

محفلین
آرے ؤاہ آج تو بڑے بڑے لوگ آئے ہیں محفل پہ خوش آمدید آپ بتائئں کہاں غائب ہیں ؟؟ کچن بھی بس ساتھ ساتھ ہی چل رہا ۔
 
ظفری

لائبریرین
مومن فرحین کی جگہ آج زونی جو آ گئی ہے۔
ظفری بھائی یاد ہے ناں، زون اے، زون بی وغیرہ تو سُنا تھا، یہ زونی کیا ہے؟

فہیم تو لگتا ہے اہلیہ کو پیارے ہو گئے۔
بھئی میں تو کہتا ہوں کہ سب کو اپنی جگہ ہی آنا چاہیئے ۔ :)
یہ زون ای ہے جو ملکر زونی بن گیا ہے ۔:notworthy:
فہیم تھوڑی دیر گھر سے باہر نکل کر بھی محفل میں کچھ دیر کے لیئے آسکتا ہے ۔ چاہے دودھ لینے کے بہانے ہی محفل پرآجائے ۔ :thinking:
 
زونی

محفلین
مومن فرحین کی جگہ آج زونی جو آ گئی ہے۔
ظفری بھائی یاد ہے ناں، زون اے، زون بی وغیرہ تو سُنا تھا، یہ زونی کیا ہے؟

فہیم تو لگتا ہے اہلیہ کو پیارے ہو گئے۔
ؤیسے ذون آے بی ؤالا دور ہی آچھا تھا:ROFLMAO: ہائیں فہیم کی شادی کب ہوئی ;)
 
شمشاد

لائبریرین
ؤیسے ذون آے بی ؤالا دور ہی آچھا تھا:ROFLMAO: ہائیں فہیم کی شادی کب ہوئی ;)
مدت ہوئی، اب تو ماشاء اللہ فہیم کے دو بچے ہیں۔

اب کوئی تم سے پوچھے کہ تمہاری شادی کب ہوئی، تو کوئی سات سال تو ہو ہی گئے ہوں گے۔

صحیح کہہ رہی ہو کہ وہ پرانا دور بہت اچھا تھا۔ خوب رونق ہوتی تھی۔

بائی دے وے تمہارے میاؤں کیا کرتے ہیں؟
 
ظفری

لائبریرین
آرے ؤاہ آج تو بڑے بڑے لوگ آئے ہیں محفل پہ خوش آمدید آپ بتائئں کہاں غائب ہیں ؟؟ کچن بھی بس ساتھ ساتھ ہی چل رہا ۔
ہم بڑے تو نہیں البتہ دہی بڑے ہیں ( بقول شمشاد بھائی ) ۔ سلیمانی ٹوپی پہنی ہوئی تھی ۔ اب اتاری ہے تو سب کو نظر آرہا ہوں ۔
سفر میں رہتا ہوں ۔ باہر سے کھانے نہیں کھاتا۔ اپنی چینل کا لنک دیجئے کہ میں اس سے استفادہ کر سکوں اور دیکھوں کہ آپ کے پاس کیا کیا ریسیپیز ہیں ۔:)
 
لنک کا کیا کریں گے کھانا ہی بھیج دیتی ہوں ;) پہلے قسم کھائیں کہ مذاق نہیں اڑائیں گے۔:whistle:
 
Top