کون ؟

پھر تو آپ ترخاتے۔۔۔۔ یہ "ٹر" تو تجوید کے بغیر ہی پڑھا جاتا ہے۔ :)
لالہ، تجوید کے ساتھ ہو یا بغیر، ہمیں تاب کہاں کہ آپ سے ملاقات کا معاملہ ٹرخا دیں۔ جلد کوئی منصوبہ بنایا جائے گا۔
ویسے میرے خیال میں آپ بہاولپور آتے جاتے رہتے ہیں۔ وہاں ملاقات زیادہ سہولت سے ہو سکتی ہے۔ کئی اچھے لوگ اور بھی وہاں 'ساکن' ہیں ان دنوں۔ نیر مصطفیٰ، امجد علی کلیار، نواب آف بہاولپور۔ نہیں، وہ تو شاید فوت ہو گئے ہیں۔ یعنی لٹرلی ساکن ہو گئے ہیں۔ ہیں نا؟
 
نایاب

لائبریرین
اس دھاگے کی مدد سے یہ پتہ چلا ہے کہ سعود بھائی کا تو نام ہی بدنام ہے ۔ یہاں تو سب بہنوں کے ایک ہی بھائی ' نایاب " بھائی نکلے :sneaky:
بلا شک یہ میرے رب کا فضل ہے ۔۔
سب سادہ و معصوم و شرارتی " بٹیائیں " مجھ سے لگاؤ رکھتی ہیں ۔
وقت نے اجازت دی تو ملوں گا ضرور سب سے
دیکھوں گا کہ کس کس کو پھیکی چائے بنانا آتی ہے ۔
اللہ سوہنا سب بہنوں بیٹیوں کو سدا اپنی امان میں رکھتے اپنی رحمتوں بھری بہاروں کو مقدر فرمائے آمین
بہت دعائیں
 
نور وجدان

کیا صرف پھیکی چائے پر گزارہ چلا لیں گے ؟
 
زیک

مسافر
میرا چھٹیوں میں پہاڑوں، دریاؤں، جنگلوں اور کھنڈرات کے سفر کا ارادہ ہے۔ کوئی محفلین ان کے قریب پایا جائے تو ملاقات ہو سکتی ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
میرا چھٹیوں میں پہاڑوں، دریاؤں، جنگلوں اور کھنڈرات کے سفر کا ارادہ ہے۔ کوئی محفلین ان کے قریب پایا جائے تو ملاقات ہو سکتی ہے۔
کسی کھنڈر بارے تفصیل سے لکھ دیجئے گا
ہو سکتا ہے اس کے قریب و جوار میں کوئی دوست " جن " قیام پذیر ہو ۔
اس سے درخواست کروں گا کہ آپ کی میزبانی کا شرف حاصل کرے ۔
اس سے ملے گویا مجھ سے ہی ملاقات ہوئی ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
نور وجدان

لائبریرین
میرا چھٹیوں میں پہاڑوں، دریاؤں، جنگلوں اور کھنڈرات کے سفر کا ارادہ ہے۔ کوئی محفلین ان کے قریب پایا جائے تو ملاقات ہو سکتی ہے۔
ملنا تو چاہیں گے مگر آپ مسافر ہیں ۔۔۔ سفر کرتے ہیں ہم ٹھہرے ایک گھر کے باسی
 
نایاب

لائبریرین
پھیکی چائے تیز پتی والی کڑوی بھی ہو جاتی ہے ۔۔۔۔۔چلے گی چائے ! ساتھ میں کوئی فرمائش ؟
اور کچھ نہیں بس کپ کچھ ایسا ہو تو طلب پوری ہو جائے گی ۔
ابھی پی کر رکھا ہے ۔۔۔
بہت دعائیں
117uyk8.jpg
 
یاز

محفلین
یہ کیا ہے محترم بھائی
سمجھا نہیں

الریاض سعودی عربیہ
بہت دعائیں

شکریہ جناب۔
وہ کیا ہے کہ آپ کی کمپیوٹر سکرین کے زیریں دائیں کونے میں جو وقت دکھائی دے رہا تھا، وہ 13 اپریل کی صبح 4 بجے کا تھا۔ جبکہ مراسلے کا وقت آج یعنی 12 اپریل کی شام 7 بجے کا تھا۔ اس لحاظ سے یہ جی ایم ٹی + 14 گھنٹے بنتے ہیں۔
میں نے تو پھر بھی کچھ تخفیف کر کے +9 ہی لکھا۔
جی ایم ٹی۔۔ یعنی کہ گرینوچ مین ٹائم۔
خیر یہ تو مذاحاََ ہی کہہ دیا۔ میں اس بابت توجہ دلانا چاہ رہا تھا کہ شاید آپ کے پی سی پہ تاریخ ایک دن آگے ہوئی پڑی ہے۔ (یا شاید مجھے ہی کچھ غلط فہمی ہو رہی ہے)۔
 
Top