کون ، کون سے جھوٹ بولتا ہے۔

جھوٹ بولنا تو نہیں چاہئے مگر، یہ اتنا عام ہوگیا ہے۔ بعض اوقات خود بخود منہ سے پھسل جاتا ہے۔
تو کیوں نا اس بارے میں بھرپور طریقے سے بتایا جائے کہ عام طور کون کون سے بندے کیسے کیسے جھوٹ بولتے ہیں۔
دودھ والا کہتا ہے کہ دودھ میں پانی نہیں ڈالا۔
درزی کہتا ہے کہ کل تک آپکا سوٹ سل کر تیا ہوجائے گا۔
باس کہتا ہے کہ اگلے سال تمہاری تنخواہ بڑھ جائے گی۔ اور ہر سال یہی کہتا ہے۔
لڑکیاں ہر دوسری بات پر کہتی ہیں پتا نہیں۔
اور لڑکے ہر بات پر کہتے ہیں یقین کرو سچ کہ رہا ہوں۔
وغیرہ وغیرہ اور وغیرہ
آپ سب احباب سے گزارش ہے کہ اس کھیل میں حصہ لیں اور بتائیں کون، کون کونسے جھوٹ بولتا ہے۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
آج ہفتہ ہے۔ یہ خوش خبری سات لوگوں کو سنائیں ان شاء اللہ کل اتوار ہوگا۔ نظر انداز مت کرنا! ورنہ پرسوں پیر ہوجائے گا۔
 
یا اللہ!
میرے بھائی خود جھوٹ بولنے کی مہارت نہیں دکھانی۔ کون کون سے لوگ کیسے کیسے جھوٹ بولتے ہیں یہ بتانا ہے۔ جیسے آپ نے اوپر بتایا
آج ہفتہ ہے۔ یہ خوش خبری سات لوگوں کو سنائیں ان شاء اللہ کل اتوار ہوگا۔ نظر انداز مت کرنا! ورنہ پرسوں پیر ہوجائے گا۔
 
Top