کونسے ہجے ٹھیک ہیں؟

1۔ "جانیے" ٹھیک ہے یا "جانیئے"

2۔ "دیکھیے" ٹھیک ہے یا "دیکھیئے"
دونوں طریقوں سے ہی لکھا دیکھا ہے۔
ہمدرد والے "جانیے" "دیکھیے" کو درست مانتے ہیں۔ میں بھی ایسے ہی لکھتا ہوں۔
اب استاد محترم ہی درست بتا سکتے ہیں۔ محمد بلال اعظم بھائی ٹیگ کرنا انہیں۔
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
1۔ "جانیے" ٹھیک ہے یا "جانیئے"

2۔ "دیکھیے" ٹھیک ہے یا "دیکھیئے"

3۔ "چاہیے" ٹھیک ہے یا "چاہیئے"



"جانیے" ٹھیک ہے جبکہ "جانیئے" لکھنا درست نہیں۔

"دیکھیے" ٹھیک ہے جبکہ "دیکھیئے" درست نہیں

"چاہیے" ٹھیک ہے جبکہ "چاہیئے" درست نہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
علاوہ ازیں

"جانیے" کو "جانئے" بھی لکھ سکتے ہیں لیکن "جانیئے" نہیں۔

"دیکھیے" کو "دیکھئے" بھی لکھ سکتے ہیں لیکن "دیکھیئے" نہیں۔

"چاہیے" کو "چاہئے" بھی لکھ سکتے ہیں لیکن "چاہیئے" نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ سے متفق ہوں، یہ دوسری بات ہے کہ اپنی ورڈ کی لغت میں میں نے ان ہجوں کو بھی درست مان لیا ہے، کہ اس طرح لکھنا بھی عام ہو گیا ہے۔
 
Top