کونسا کورس مفید رہے گا۔

شکاری

محفلین
میرے چھوٹا بھائی اپنے شاپ پر اپنے اکاؤنٹیٹ کا کا ہیلپر تھا اس نے بھائی کو سسٹم ڈیٹا اینٹری کرنا اور کسی کسٹمر کا حساب نکلانا سکھا دیا تھا کہ ان کے سیٹھ اس اکاؤنٹینٹ سے کسی بات پر ناراض ہوگئے اور وہ چھوڑ کر چلا گیا ہے۔
اب بھائی کے سیٹھ اسے کہہ رہے ہیں تم کمپیوٹر کے کورس کر لو ہم تمہیں کروا دیتے ہیں۔ بھائی کو یاہو چیٹنگ کے علاوہ کمپیوٹر چلانا نہیں آتا۔ اب آپ دوستوں سے مشورہ لینا ہے کہ وہ کونسا کورس کرے تاکہ اپنی شاپ کے اکاؤنٹس کو آسانی سے دیکھ بھال کرلے۔ اور اس کے لیے کونسا ادارہ بہتر رہے گا۔ ہماری رہائش کراچی میں ناظم آباد میں ہے۔
 
میرے خیال سے کراچی میں اکاؤنٹنگ کے سلسلے میں Peach Tree اور ایم ایس آفس سکھائے جاتے ہیں اور تقریبا ہر دوسرے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ میں یہ کورسز کرائے جاتے ہیں۔ ناظم آباد میں بھی ایسے کئی ادارے موجود ہیں۔ عام طور پر یہ کورس 2 سے 3 ماہ کے دورانیے کا ہوتا ہے۔
 

خلیل بہٹو

محفلین
ناظم آباد میں ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ سے مطلوبہ کورسز کروائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ Skill Development Council سے بھی Peach Tree اور MS Office کے کورسز کروائے جاتے ہیں۔ مذکورہ بالا دونوں ادارے گورنمنٹ سے وابسطہ ہیں، جن کا سرٹیفکیٹ بھی کارآمد ہے۔
 

خلیل بہٹو

محفلین
Peach Tree اکائونٹنگ کا سافٹ ویئر ہے۔ جس میں اکائونٹنگ ہوتی ہے۔ میرے خیال میں اکائونٹنگ میں اس سے زیادہ سہل اور بہترین سافٹ ویئر ابھی تک نہیں آیا۔
 

خلیل بہٹو

محفلین
فورم پر جو بھی معلومات شیئر کی جاتی ہے، اس کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا۔ یہ سب دوستوں کے لئے بالکل فری ہوتی ہے۔ آپ کس قسم کا معاوضہ چاہتے ہیں؟
 

ابوعثمان

محفلین
کیا پیچ ٹری(Peachtree) میں اردو لکھی جاسکتی ہے؟
میری معلومات کے مطابق اس کے پرانے ورژنز میں تو اردو نہيں لکھی جاسکتی۔
اگر کسی نئے ورژن میں لکھی جاسکتی ہوتو ضرور بتائیں۔۔
یا اردومحفل پر اس پہ کوئی پیش رفت ہوئی ہے؟
اکاؤنٹ کا ایسا سافٹ وئیر ہوجس میں اردو لکھی جاسکے۔
اگر پیچ ٹری یونیکوڈ ہوجائے تو زیادہ سہولت رہے گی کہ یہ اکاؤنٹ کا بہترین فری سافٹ وئیر ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
اب تو زیادہ تر یہ ہوتا ہے کہ ہر کمپنی اپنا الگ سوفٹویئر بنواتی ہے اکاؤنٹنگ کے لیے۔
 
Top