کونج

قیصرانی

لائبریرین
میرے لیپ ٹاپ پر پانی گر گیا تھا۔ کئی کیز کام کرنا چھوڑ گئی تھیں اور سکرین بھی نصف جان ہے۔ ابھی کی بورڈ کل رات بدل لیا ہے۔ اس لئے اب باقاعدہ ہوں

کونج بنیادی طور پر آبی پرندہ ہے لیکن خشکی پر بھی رہتا ہے۔ دنیا میں اڑنے والے سب سے بڑے پرندوں میں سے ایک ہے۔ تفصیل آپ وکی پیڈیا سے دیکھ سکتے ہیں

ذاتی طور پر مجھے اس کا گوشت پسند نہیں کیونکہ ریشے دار ہے۔ اچھی طرح گلتا نہیں۔ لیکن اپنے اپنے ذائقے کی بات ہے :)
 
فہیم

پہلے کنڈل اب لیپ ٹاپ۔
خیر سے بس پی سی کا دھیان رکھیے گا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
پہلے کنڈل اب لیپ ٹاپ۔
خیر سے بس پی سی کا دھیان رکھیے گا :)
چلیں جی پہلے کنڈل کو توڑا اور اب لیپ ٹاپ کو روھڑا، میرا مطلب ہے پانی گرا دیا۔
اللہ کا کرم ہے کہ کنڈل بھی آ گیا ہے اور لیپ ٹاپ بھی گذارے لائق ہو گیا ہے۔ تاہم پی سی آج کل میرے پاس نہیں کہ ایک دوست کو درکار تھا کچھ تجربات کے لئے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کونج کو بچپن میں دیکھا تھا اور ان کی قافلے دیکھے تھے ۔ کونج کے بارے میں اگر کچھ معلومات ملی تو لکھوں گی یہاں ۔
 
باسم

محفلین
میں نے کونج کے بارے میں سنا ہے غالباً کسی نے حیات الحیوان کے حوالے سے بتایا تھا کہ اس کے بچے "فکر " سے پیدا ہوتے ہیں
اس کی مادہ انڈے دے کر میلوں دور جاکر بھی اپنے انڈوں کی فکر رکھتی ہے تب اس سے بچے نکلتے ہیں اگر وہ تھوڑی دیر بھی "بے فکر" ہوجائے تو انڈے خراب ہوجاتے ہیں۔
 
شمشاد

فکر تو ہر ماں کو اپنے بچوں کی ہوتی ہے، لیکن یہ تو قدرت کی انوکھی تخلیق ہے۔ سبحان اللہ۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
میں نے بچپن میں کئی بار کونجیں دیکھی ہیں یہ ڈار(گروہ) کی صورت میں آسمان پر اڑتی ہیں۔واضح ہو کہ یہ بہت اونچی پروان بھرتی ہیں۔ ہم نے ان کو آسمان پر اڑتے ہوئے دیکھا ہے لیکن قریب سے نہیں دیکھا۔ کونجوں کی عادت ہے کہ وہ تھوڑا سافاصلہ طے کرنے کے بعد ایک دوسرے کے پیچھےگول دائرے کی شکل میں دو تین چکر لگاتی ہیں اور پھر سفر شروع کر دیتی ہیں۔ یہاں میں مزے کی ایک بات بتانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ بچپن میں ہم جب کونجوں کو دیکھتے توشور مچا کر سب بچوں کو مطلع کر دیتے۔ اس کے بعد سب بچے کورس کی شکل میں گانا شروع کر دیتے کہ اے کونج ہم نے تیرا راستہ باندھ دیا ہے۔ کونجیں حسب عادت دائرہ میں گھومنا شروع کر دیتیں اور ہم خوشی سے اچھلنے لگتے۔ پھر کوئی لڑکا عقلمندی کا ثبوت دیتے ہوئے کہتا کہ کونجوں کا راستہ زیادہ دیر تک باندھنا گناہ ہے اور ہم پھر کورس کی شکل میں گانا شروع کر دیتے کہ کونج ہم نے تیرا راستہ کھول دیا اور کونجیں حسب عادت تھوڑی دیر میں اپنا سفر شروع کر دیتیں تو ہم سمجھتے کہ کونجوں نے ہماری آواز پر سفر شروع کیا ہے ہم بہت خوش ہوتے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا کہ ہم کونجوں کا راستہ بند کرنے والا کورس گاتے رہتے لیکن کونجیں نہ رکتیں۔ ہم سے کوئی ایک دانشمندانہ انداز میں کہتا کہ کونجیں دور تھیں اس لئے انہوں نے ہماری آواز ہی نہیں سنی اور ہم سب مطمئن ہو جاتے۔ ہمارے ایک رشتہ دار شکاری تھے ان کے متعلق مشہور ہے کہ انہوں نے اڑتی ہوئی کونج کو گن کے فائر سے شکار کیا تھا اور پھر پکا کر کھایا تھا۔ واللہ ورسولہ اعلم۔
 
شمشاد

لائبریرین
کونج اور Crane Bird ایک ہی ہوتے ہیں۔ گوگل امیج پر Crane Bird لکھ کر سرچ کریں، آپ کو کونج کی بہت زیادہ تصاویر مل جائیں گی۔
 
یوسف-2

محفلین
The Demoiselle Crane (Anthropoides virgo) is a species of crane in the family Gruidae. It's about 95 cm long with a 155–180 cm wingspan. It weighs 2–3 kg.​
It is the smallest species of crane.
The Demoiselle Crane is symbolically significant in the culture of India and Pakistan. In Urdu it's known as koonj​
250px-Demoiselle_crane_anthropoides_virgo.jpg

demoiselle-crane-1.jpg
 
زلفی شاہ

لائبریرین
شمشاد بھائی! یہ لیں میں نے آپ کے لئے کونج حاضر ہے۔ اب آپ اسے ذبح کرکے تکے بوٹی بنا لیں اور خود بھی کھائیں اور ہمیں بھی کھلائیں :D
یوسف بھائی کس کو ذبح کرنے اور تقسیم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ وہ تو میری لسی پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں گوشت کہاں دیں گے ۔میری مانیں آپ خود ذبح کر کے گوشت بنائیں ۔پکا میں لوں گا کھانے میں شمشاد بھائی کو بھی شامل کرلیں گے۔ مشورہ قیمتی ہے لیکن دیکھو میں نے مفت میں ہی دے مارا۔
 
یہ لیں سرکار ۔۔۔ ایک چھوڑ چھہ کونج حاضر ہیں۔ تکا بوٹی کریں یا کڑھائی بنائی اور سب کو کھلائیں

Meat-Market-2104298.jpg
 
Top