کونج

عسکری

معطل
ہم بچپن میں ایک بار صبح صبح سردیوں کے موسم میں سائیکل پر کھیتوں میں سے جا رہے تھے دیکھا تو ایک پرندہ پڑا ہے کھیتوں میں جا کر اٹھایا تو کونج تھی زخمی تھی ۔ گھر لائے تو حکمہوا مولوی صاحب کو دکھاو جا کر ۔ مولوی صاحب نے دیکھا اور بتایا یہ کونج ہے اور زبح کر کے دی کہ چاہو تو پکا لو یہ حلال ہے زخمی عزاب میں ہے اس لیے زبحکر دینا اچھا ہے ۔ بس اتنا جانتا ہوں بھائی ۔
 
فہیم

لائبریرین
حلال ہوتی ہے۔
سنا ہے گوشت بہت لذیذ ہوتا ہے۔

حلال کرنے کے بعد بہتر ہے کہ پر نوچ لیجئے جائے کھال علیحدہ نہ کی جائے۔
پھر پیٹ چاک کرکے صفائی کی جائے۔
اور ہلکے سے مسالے لگا کر ہلکی آنچ پر بھونا جائے۔
تو لطف آجاتا ہے۔

گھی یا مکھن وغیرہ میں فرائی کرنے میں وہ مزہ نہیں آتا جو لکڑیوں پربھون کے کھانے میں آتا ہے۔
بہت زیادہ کھانے سے شاید پیٹ کی خرابی کی شکایت ہوسکتی ہے۔
اس لیے کونج کے معاملے میں بسیار خوری سے بچے رہنا مفید رہتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
سچ پوچھیں تو گلوکارہ ریشماں کے گانے جس میں کونج کا ذکر ہے، اس کے علاوہ میں کچھ نہیں جانتا۔
 
عزیزامین

محفلین
ہم بچپن میں ایک بار صبح صبح سردیوں کے موسم میں سائیکل پر کھیتوں میں سے جا رہے تھے دیکھا تو ایک پرندہ پڑا ہے کھیتوں میں جا کر اٹھایا تو کونج تھی زخمی تھی ۔ گھر لائے تو حکمہوا مولوی صاحب کو دکھاو جا کر ۔ مولوی صاحب نے دیکھا اور بتایا یہ کونج ہے اور زبح کر کے دی کہ چاہو تو پکا لو یہ حلال ہے زخمی عزاب میں ہے اس لیے زبحکر دینا اچھا ہے ۔ بس اتنا جانتا ہوں بھائی ۔
آپ کا تعلق کس جگہ سے ہے؟ ذائقہ کیسا لگا کونج کا؟
 
Saraah

محفلین
معلوم نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔سوائے اسکے کہ
بھانویں ڈاروں کونج وچھڑ کے عُمراں تیک کرلاوندی اے
وچھڑی کونج تے یاد نہیں آوندی کدی وی اُڈ دیاں ڈاراں نوں
 
عسکری

معطل
آپ کا تعلق کس جگہ سے ہے؟ ذائقہ کیسا لگا کونج کا؟
پاکستان پنجاب ضلع بہاولپور اوچشریف بھائی جی ۔ اور ذائقہ اب یاد نہیں یہ کوئی 15 سال پہلے کی بات ہے بس تنا یاد ہے وہ کالا یا سرمئی سا پرندہ تھا جسے چھرہ لگا ہوا تھا پر میں اور خون بہہ چکا تھا اس نے کوئی مزاحمت نہیں کی اور ہم نے پکڑ لیا تھا ۔:notworthy:
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی خود ہی کہہ رہے تھے کہ ماٹھا موضوع تھا، ابھی کہہ رہے ہیں کہ گرما گرم موضوع تھا،

اب آپ کی کون سی بات مانی جائے؟
 
شمشاد

لائبریرین
امین بھائی کونج چیل سے بڑا ایک پرندہ ہوتا ہے اور زیادہ تر گروپ کی شکل میں رہتا ہے اور پرواز بھی گروپ کی شکل میں ہی کرتا ہے۔
 
Top