نویں سالگرہ کوریج : جشن برائے سالگرہ نہم

شمشاد

لائبریرین
ہیلو ہیلو ۔۔اور پھر میں نے سوچا کہ میں بھی جا کر ایک چکر لگا آؤں آجکل بہت بزی بھی ہوئی پڑی ہوں خیر بات یہ تھی کہ سب کچھ بہت اچھا اچھا جا رہا ہے (y)ابھی میں تو صرف دو ووٹ کاسٹ کیئے ہیں باقی بھی کرتی ہوں جا کر :rolleyes:ویسے اگر کھانے پینے میں کوئی ہیلپ میری چاہیئے تو بتا دیں مجھے :p:pاچھا اب میں پھر آتی ہوں پہلے ووٹ کاسٹ کر لوں بائے شائے :p
خوش آمدید۔
کہاں تھیں اتنے دنوں سے؟ کوئی خیر خبر ہی نہیں۔ اور ہاں مدھو آپا کا کیا حال ہے؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے ناں کہ ہم کوئی تحریر پڑھتے ہیں اور ہمیں اس کی سمجھ بھی آ جاتی ہے۔ لیکن کوئی ہم سے پوچھے کہ آپ نے کیا پڑھا تو ہمیں سوچ میں پڑ جاتے ہیں۔۔ہی ہی ہی :p
ایسا ہی کچھ ہمارے سید فصیح احمد بھائی لکھتے ہیں۔ :)
اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر لکھی گئی ان کی تمہید "جانِ لشکر" الف لیلوی داستانوں جیسی لگتی ہے۔ لیکن ہم تو اس بات پر خوش ہیں کہ بے چارے تھکے ہارے مسافر کو آخر کار پانی پینے کے لیے مل گیا۔ :applause:
جی ہاں!۔۔پتا بھی ہے پانی کتنی بڑی نعمت ہے، جب شام میں ہم روزہ کھولتے ہیں اور پانی پیتے ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے جنت میں آگئے ہوں۔ اس قدر خوشگوار ذائقہ کہ جو منہ سے لگائے تو پورا پی کر دم لیتے ہیں:daydreaming:۔ ۔۔ ارے ہم کن باتوں میں لگ گئے۔۔ اگر آپ نے ابھی تک فصیح بھائی کی تحریر نہیں پڑھی تو اب پڑھ لیجئے ، کوئی مسئلہ نہیں ۔۔ لیکن بعدمیں ہم سے اس کا مطلب سمجھنے مت آ جائیے گا۔:roll::noxxx:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
محفل کے مہا جاسوس فہیم بھیا کی جاسوسی کرنے نکلے تو معلوم ہوا سب کوکہتے پھر رہے ہیں کہ "اب مجھے کوئی یاد آتا نہیں" :oops:۔۔۔ اور ساتھ سے محفل میں گزرا وقت اور دوستیاں یاد کر رہے ہیں۔۔ ہم نے دل میں سوچا "سفید جھوٹ (جھوٹ)" ہے۔:devil: بھلا لوگوں کو یاد کیے بغیر دوستیاں کیسی۔۔؟:daydreaming:
اگر آپ کا اس بات پر فہیم بھائی کی کلاس لینے کا دل کر رہا ہے تو ابھی جائیے اور میرا لیکچر بھی آپ ہی لے لیجئے گا آج ۔۔ میں ذرا کوریج کے سلسلے میں مصروف ہوں ۔:rollingonthefloor:
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
جہاں محمد امین بھائی کی شادی ہوئی اور وہ پھڈے بازی والے دھاگوں تک محدود ہو کر رہ گئے ، وہیں ہماری پیاری سی مہ جبین آنی بھی مصروف ہو گئیں اور محفل پر کم کم نظر آنے لگیں۔۔ لیکن سالگرہ کے موقع پر بقول ان کے وہ اپنے پہلے مدرسے کو کیسے بھول سکتی ہیں! ۔۔سب لوگ پرانے یاد آئے! والی تحریر اس بات کا ثبوت ہے۔ :) جہاں ان کے ساتھ ساتھ نیلم بہنا بھی کافی دن بعد نظر آئیں۔ اور سب ایک دوسرے سے وعدے لے ہیں کہ اب وہ باقاعدگی سے آیا کریں گے ۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
محفل کے مہا جاسوس فہیم بھیا کی جاسوسی کرنے نکلے تو معلوم ہوا سب کوکہتے پھر رہے ہیں کہ "اب مجھے کوئی یاد آتا نہیں" :oops:۔۔۔ اور ساتھ سے محفل میں گزرا وقت اور دوستیاں یاد کر رہے ہیں۔۔ ہم نے دل میں سوچا "سفید جھوٹ (جھوٹ)" ہے۔:devil: بھلا لوگوں کو یاد کیے بغیر دوستیاں کیسی۔۔؟:daydreaming:
اگر آپ کا اس بات پر فہیم بھائی کی کلاس لینے کا دل کر رہا ہے تو ابھی جائیے اور میرا لیکچر بھی آپ ہی لے لیجئے گا آج ۔۔ میں ذرا کوریج کے سلسلے میں مصروف ہوں ۔:rollingonthefloor:
سوچ رہاں ایک قسط وار سلسلہ لکھ ڈالوں
محفل اور دوستیاں:)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
سچی بتائیں!! کیا آپ کو شاعری سمجھ میں آجاتی ہے آسانی سے؟۔۔ نہیں!۔۔۔ویری گڈ آپ بھی میرے جیسے ہیں پھر۔۔:daydreaming::p
لیکن اگر معاملہ اس سے الٹ ہے تو پھر آپ سید عاطف علی بھائی کی اس رباعی کی تشریح کر دیجئے ذرا۔۔ کیونکہ اسامہ بھائی نے تو اب تک کی نہیں۔۔ :roll:
بہت اچھا لکھا آپ نے عاطف بھائی !:)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
کیا آپ کو لگتا ہے میں بہت بولتی ہوں۔۔ نہیں ناں :happy:۔۔ اس معاملے میں تو میں مقدس آپی کی پکی والی بہن ہوں۔:daydreaming: ہم لوگ تو بہت کم ہی بولتے نظر آتے ہیں۔ اب تو مقدس آپی اتنے دن سے نظر نہیں آئیں تو میرا بولنا اور بھی کم ہوگیا ہے۔:sad2:
لیکن اب کوریج کے لیے تو بولنا پڑتا ہے ناں بابا! ۔۔بولوں گی نہیں تو کوریج کیسے کروں گی؟؟ :p

ہاں تو میں کہہ رہی تھی کہ کم بولنا اچھی بات ہے لیکن کچھ لوگ نہ صرف کم بولتے ہیں بلکہ جب بھی بولتے ہیں بہت اچھا بولتے ہیں اور دوسرے لوگوں پر اچھا تاثر چھوڑتے ہیں۔۔ ایسے ہی کچھ لوگوں کا تعارف "محفل کے خاموش ستارے "میں صائمہ شاہ آپی ، زبیر مرزا بھائی ، اور نایاب چاچو نے کروایا ہے۔ ہم علم اور آگہی بانٹنے والے ان سب لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور صائمہ آپی کے شکر گزار ہیں ۔:)
 

زبیر مرزا

محفلین
بچے مجھے کچھ بزرگ محفلین پر بھی لکھنا تھا لیکن پاکستان آکے فرصت کہاں ملتی ہے
شاکر القادری صاحب ،آسی صاحب ۔ تلمیذ صاحب ، الف عین صاحب ، سید شہزاد ناصرصاحب ، سید زبیرصاحب اور
کم سن بزرگ حسان خان پر لکھنے کا ارادہ ہے
 
آخری تدوین:
Top