کورل ڈرا پر کام؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ابھی میں نے پاک نستعلیق کے پہلے نمونے پر اپنی فیڈ بیک نہیں فراہم کی ہے۔ تکنیکی نکتہ نظر سے شاکرالقادری پہلے ہی تمام باتوں کا احاطہ کر چکے ہیں۔ میں فی الحال محسن حجازی سے یہ کہنا چاہوں گا کہ انہوں نے تو اکیلے اکیلے ہی کورل ڈرا میں کام کر ڈالا۔۔ ہمیں تو پتا ہی نہیں چلا کہ یہ کیسے کرنا ہے۔ کچھ پتا تو چلے کہ یہ کام کیسے کرنا ہے۔ کیا اس کا طریقہ ہمیں بعد میں بتایا جائے گا؟
 

احمد

محفلین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکۃ
میں نے ایک دو دن پہلے ایک دھاگھہ دیکھا تھا جس میں اشکال پر بات ہو رہی تھی کافی کوشش کی لیکن نہیں ملا ۔۔۔ ویسے وہ بھی کورل ڈرا سے متعلق تھا اس لئے یہاں لکھ رہا ہوں ۔۔۔۔
کچھ سوالات ۔۔۔۔
کورل میں جو اشکال بنانی ہیں وہ کس قِسم میں ہوں ۔۔؟
کیا مجھ کو کچھ نمونے مل سکتے ہیں جس سے میں کام کی ابتدا کروں ؟؟
اور فانٹ میں اس کا کیا کام ہو گا تھوڑی تفصیل ۔۔۔
ویسے جہاں تک میرا خیال ہے نستعلیق جو کہ انپیج میں استعمال ہو رہا ہے اس کی تمام اشکال آسانی سے مل جائیں گی ۔۔۔ اگر ان کا استعمال میں کوئی حرج نہ ہو تو
آپ کے جواب کا انتظار ہے ۔۔۔۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل ! در اصل محسن حجازی نے کورل ڈرا میں کام کرنے کا طریقہ غالبا اس لیئے نہیں بتایا کہ اسطرح تمام لوگوں کی اخذ کردہ اشکال گڈ مڈ نہ ہو جائیں اور درست اشکال کے انتخاب میں دقت اور مشکل نہ پیش آئے ۔ ویسے کورلل ڈرا میں یہ کام کرنا مشکل نہیں ہے
اس کے لیئے آپ کو کورل ڈرا کے ساتھ کورل ٹریس بھی انسٹال کرنا ہوگا جو کہ دراصل کورل ڈرا سیٹ کا ہی ایک حصہ سب سے پہلے آپ
کتابت شدہ مواد جوکہ بٹ میپ فائل کی صورت میں ہے کو کورل ٹریس میں اوپن کریں گے
اس کے بعد اس کو آئوٹ لائن کی آپشن کے ساتھ ٹریس کریں گے اور ٹریس شدہ نتیجہ کو ایک فائل کی شکل میں محفوظ کر لیں گے
اب آپ نے اس فائل کو کورل ڈرا میں امپورٹ کرنا ہے یہ فائل وہان درآمد ہو کر ان گروپ ہونے کے قابل ہو جائے گی آپ اسے ان گروپ کر لیں
اب اس فائل میں تحریر شدہ حروف منتخب ہونے کے قابل ہوجائیں گے
منتخب کرنے والے ٹول آلے کی مدد سے حروف کو منتخب کریں اور اس کے بعد
منتخب کرنے والے ٹول کے عین نیچے نوڈل ٹول کے ساتھ ہی نشتر بھی مہیا کیا گیا ہے
اب آپ اس چاقو کو استعمال کریں اور حروف کو جہان سے مرضی ہے کاٹ لیں
اس کے لیئے آپ کو چاقو کا ٹول لے کر کسی بھی حرف کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک ڈریگ کرنا ہوگا یا ایک کنارے پر کلک کر کے دوسرے کنارے پطر دوبارہ کلک کرنا ہوگا اس طرح دونوں کناروں کے درمیان ایک لکیر سی بن جائے گی بس سمجھیئے کہ یہاں سے حرف کٹ گیا اب انتخاب والے ٹول کی مدد سے کٹے ہوئے حرف کو منتخب کیجیئے اور اسے کھینچ کر دور لے جایئے
سادہ سا کام ہے تھوڑی سی مشق کے بعد درست طور پر ہو جاتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری، محسن دراصل ایک خاص رفتار اور ترتیب سے کام کرنا چاہ رہے ہیں۔ وہ یہی چاہتے ہیں کہ ہم بے تابی دکھانے کی بجائے تحمل کے ساتھ کام کریں۔ میرا بھی یہی خیال ہے کہ ہمیں نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ وقت آنے پر سب کو وافر مقدار میں کام مل جائے گا۔ اس وقت تو آپ اور محسن ہی اس پراجیکٹ کو خوبصورتی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اور ہم آپ دونوں کا کام دیکھ کر عش عش کر رہے ہیں۔ :D
 

حنا فیصل

محفلین
شاکر دوست
کیا خوبصورت انداز میں سمجھایا ہے
اور تمام لوگ جو شاکر بھائی کو معزز سمجھتے ہیں ہماری طرح
ہمارے اس انداز مخاطب پر حیران مت ہوں
کیوں کہ ہمارے درمیاں معاہد طے پا یا ہے اس لئے میں معذرت نہیں کروں گی شکریہ
 

شاکرالقادری

لائبریرین
حنا فیصل نے کہا:
شاکر دوست
کیا خوبصورت انداز میں سمجھایا ہے
اور تمام لوگ جو شاکر بھائی کو معزز سمجھتے ہیں ہماری طرح
ہمارے اس انداز مخاطب پر حیران مت ہوں
کیوں کہ ہمارے درمیاں معاہد طے پا یا ہے اس لئے میں معذرت نہیں کروں گی شکریہ
محفل پر دو شاکر ہیں
ایک شاکرالقادری
دوسرے شاکر عزیز

اور

شاکر عزیز کی آئی ڈی ہے ۔۔۔۔۔۔ دوست

اس لیے جب آپ نے
"شاکر دوست" لکھا ہے تو اشارہ شاکر عزیز صاحب کی جانب ہی جاتا ہے

اس لیے محفل کے اکثر لوگ مجھے قادری کے نام سے پکارتے ہیں یا شاکر القادری
بعض لوگ تو وضاحت بھی کر دیتے ہیں کہ
شاکر دوست ۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔ شاکر قادری
 

خاور بلال

محفلین
خیر ہے شاکر بھائی۔۔ چلتا ہے
ان کی بے تکلفی شاید شاکر دوست سے ہوگی غلط فہمی ہوگئی ہوگی۔
کورل میں شیپ پر کام کرنے کیلئے سب سے بہترین طریقہ نوڈ ایڈیٹنگ ہے۔ کسی بھی شیپ کو ان گروپ کرکے سلیکٹ کرلیں‌ پھر F10 دبائیں نوڈایڈیٹنگ موڈ آجائیگا۔ اس میں انتہائی باریکی اور نفاست سے ایڈیٹنگ ہوتی ہے اور وقت بھی بہت کم لگتاہے اس کے علاوہ شیپ میں Simplify کا ٹول بھی کام آتا ہے۔
ابوشامل صاحب ان کاموں‌کے ایکسپرٹ ہیں اس کام کیلئے ان سے بھی رابطہ ہوسکتا ہے۔
 

حنا فیصل

محفلین
شاکرالقادری نے کہا:
حنا فیصل نے کہا:
شاکر دوست
کیا خوبصورت انداز میں سمجھایا ہے
اور تمام لوگ جو شاکر بھائی کو معزز سمجھتے ہیں ہماری طرح
ہمارے اس انداز مخاطب پر حیران مت ہوں
کیوں کہ ہمارے درمیاں معاہد طے پا یا ہے اس لئے میں معذرت نہیں کروں گی شکریہ
محفل پر دو شاکر ہیں
ایک شاکرالقادری
دوسرے شاکر عزیز

اور

شاکر عزیز کی آئی ڈی ہے ۔۔۔۔۔۔ دوست

اس لیے جب آپ نے
"شاکر دوست" لکھا ہے تو اشارہ شاکر عزیز صاحب کی جانب ہی جاتا ہے

اس لیے محفل کے اکثر لوگ مجھے قادری کے نام سے پکارتے ہیں یا شاکر القادری
بعض لوگ تو وضاحت بھی کر دیتے ہیں کہ
شاکر دوست ۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔ شاکر قادری

میں اشارہ نہ بھی کروں تو
سمجھ جائیں اوہ ہو غلطیاں ۔۔۔۔۔
آخر یہ غلطیاں کب ہونا بند ہوں گی

میں وضاھت کر دیتی ہوں

شاکر قادری
 
Top