کوارٹر فائنل:پاکستان بمقابلہ ارجنٹائن: ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز لندن

آج پاکستان ورلڈ ہاکی کے کوارٹر فائنلز میں ارجنٹائن کا سامنا کرے گا۔
جبکہ باقی کوارٹر فائنلز میں
انڈیا بمقابلہ ملائیشیا
نیدرلینڈ بمقابلہ چائنہ
انگلینڈ بمقابلہ کینیڈا
ہوگا۔

میچ پاکستان وقت کے مطابق 5:15 پر شروع ہوگا۔
نوٹ: سیمی فائنلز ٹورنامنٹ کا نام ہے اس سے پریشان نہ ہوں شکریہ۔۔۔
 
اس ٹورنامنٹ کے فضائل یوں ہے کہ جو بھی ٹیم یہ ٹورنامنٹ جیتے گی وہ ورلڈ کپ 2018 کے لئے کوالیفائی کرے گی۔
اگر فائنل انڈیا جیتتا ہے تو رنر-اپ کوالیفائی کرے گی چونکہ انڈیا پہلے میزبان مُلک کے طور پر کوالیفائی کر چُکا۔
پاکستان نے آخری دفعہ ایشیا کے باہر ٹرافی 1994 میں جیتی تھی۔ تب پاکستان نے ورلڈ کپ اور چمپئینز ٹرافی دونوں ٹائٹلز اپنے نام کئے۔
یہ پاکستان کا چوتھا ورلڈ کپ جو کہ ابھی بھی ریکارڈ ہے اور تیسری چمپئینز ٹرافی تھی۔
اسکے بعد پاکستان کی بہترین کارگردگی 2014 چمپئینز ٹرافی تھی جہاں پاکستان رنر-اپ رہا۔
جبکہ 2014 ورلڈ کپ 2016 ریو اولمپک اور 2016 چمپئینز ٹرافئ میں کوالیفائی بھی نہ کر پائے تھے۔
اب بھی حالات کافی پتلے ہیں۔ تاہم یہ ٹورنامنٹ اور اسکے بعد ایشیا کپ جیتنا ہی آخری دو اُمیدیں ہے۔
تو کھپے است وغیرہ گو گرینز۔
 
آخری تدوین:
تین عدد پینلٹی کارنر اور انتہائی پھسڈی قسم کی ڈیفنڈنگ کے باوجود پاکستان نے پہلا کوارٹر بغیر گول کے گزار لیا۔
گولی امجد علی کی دو خوبصورت سیو۔
 
گولی امجد علی گرین کارڈ لیکر میدان سے باہر پاکستان اب دس کھلاڑیوی سے کھیلے گا۔
نئے گولی عباس نے آتے ہی عُمدہ پینلٹی کارنر بچایا۔
 
اور پاکستان کی جانب سے پہلی دفعہ ڈی میں در اندازی اور پہلا پینلٹی کارنر۔
اور ساتھ ہی بجلی گئی۔ :پ :پ
 
Top