کوئی فٹ بال کا شائق؟

سوکرنامہ

محفلین
شکریہ خرم بھائی! فٹ بال بھی کچھ کم چیز نہیں ہے۔ یہ کھیل دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا جاتا ہے۔ ایک عام سے لوکل لیگ میچ میں میں اتنے تماشائی ہوتے جتنے کرکٹ کے کسی بڑے میچ میں بھی نہیں ہوتے۔ آپ بھی یقیناً یہی سمجھتے ہوں گے کہ انگلینڈ جو کہ کرکٹ کا موجد ہے وہاں کرکٹ سب سے پاپولر گیم ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ اگر آپ فٹ بال کی انگلش پریمیئر لیگ دیکھ لیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس کے سامنے تو کرکٹ کچھ بھی نہیں ہے۔
انگلینڈ کی بڑی بڑی ٹیمیں جیسے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ، آرسنل، چیلسی، لیورپول وغیرہ ان میں کھیلنے والے کھلاڑی دنیا بھر میں مقبول ہیں اور شاید مانچسٹر یونائیڈ کا وین رونی جتنا کماتا ہے اتنا انگلینڈ کی پوری ٹیم بھی نہ کماتی ہو۔
 

سوکرنامہ

محفلین
آج کا میچ بارسلونا اور رئیل میڈرڈ کے درمیان ہے
جو کہ کافی بہترین ہونے کا امکان ہے امین ہے اچھی ٹیم جیتے گی

جی ہاں وجی! یقیناً آپ کو یہ بھی معلوم ہو گا کہ ان دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کو ’’کلاسیکو‘‘ کہا جاتا ہے۔ بیس اپریل کو ہونے والے اسپینش کپ میں بھی چونکہ یہی دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچی تھیں اس لیے یہ میچ بہت سنسنی خیز ہو گا کیونکہ یہ یورپ کے سب سے اہم ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل ہے، آمنے سامنے روایتی حریف ہیں اور بارسلونا ابھی ابھی ریئل میڈریڈ سے فائنل بھی ہاری ہے تو یہ سب باتیں اس میچ کو ایک شاندار میچ بنا دیں گی۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکریہ خرم بھائی! فٹ بال بھی کچھ کم چیز نہیں ہے۔ یہ کھیل دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا جاتا ہے۔ ایک عام سے لوکل لیگ میچ میں میں اتنے تماشائی ہوتے جتنے کرکٹ کے کسی بڑے میچ میں بھی نہیں ہوتے۔ آپ بھی یقیناً یہی سمجھتے ہوں گے کہ انگلینڈ جو کہ کرکٹ کا موجد ہے وہاں کرکٹ سب سے پاپولر گیم ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ اگر آپ فٹ بال کی انگلش پریمیئر لیگ دیکھ لیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس کے سامنے تو کرکٹ کچھ بھی نہیں ہے۔
انگلینڈ کی بڑی بڑی ٹیمیں جیسے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ، آرسنل، چیلسی، لیورپول وغیرہ ان میں کھیلنے والے کھلاڑی دنیا بھر میں مقبول ہیں اور شاید مانچسٹر یونائیڈ کا وین رونی جتنا کماتا ہے اتنا انگلینڈ کی پوری ٹیم بھی نہ کماتی ہو۔

ہر کھیل اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے۔ فٹ بال آج کے دور میں بہت مشہور کھیل ہے اور پوری دنیا اس کی دیوانی ہے لیکن کرکٹ کا اپنا ایک مقام ہے ۔
فٹ بال میں نے بھی کھیلی ہے لیکن بہت کم میں سینٹر فارورڈ کھیلا کرتا تھا۔ جس میدان میں میں نے کرکٹ کھیلی اسی میدان کے ایک طرف فٹ بال کا کلب بھی تھا۔ وہاں ہم فٹ بال کھیلا کرتے تھے لیکن فٹ بال سے زیادہ مجھے کرکٹ پسند آئی اور میں فٹ بال کو چھوڑ کر کرکٹ میں آ گیا۔ میں بہت اچھا کھلاڑی تو نہیں بن سکا لیکن کافی اچھی کرکٹ کھیلی اپنے دور میں۔
جیسے مجھے کرکٹ میں دلچسپی ہے اس سے کم فٹ بال میں ہے اور اس کے علاوہ بہت سے کھیل ہیں جو میں شوق سے دیکھتا ہوں۔
جن میں ہاکی ، فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، وغیر باقی فٹ بال کی کے بارے میں تو کچھ کچھ معلوم ہے لیکن باقی کی اہم باتیں آپ سے سیکھیں گے انشاءاللہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
فرحان بھائی جن ٹیموں اور کھلاڑیوں کے نام آپ نے لیے ہیں ان کو تو وہ بھی پسند کرتا ہے جن کو فٹ بال کی سمجھ بھی نہیں ہے :grin: (مذاق)
 

میم نون

محفلین
بندوبست تو ہے جناب لیکن آپ کو کرکٹ سمجھانے کی حامی کس نے بھری؟ میں تو فٹ بال کی بات کر رہا ہوں۔ کیونکہ اس میں دو گھنٹے کا میچ ہوتا ہے اور مزہ ایسا ہوتا ہے کہ بس۔ اور میچز کا انتظار تو فٹ بال میں مہینوں ہوتا ہے۔ جیسے آج رات پونے بارہ بجے سیمی فائنل میچ ٹین اسپورٹس سے دکھایا جائے گا۔ ڈیمو کے طور پر آپ یہ میچ ضرور دیکھیے گا۔ دو بہترین یورپین ٹیمیں، اور ایک دوسرے کی روایتی حریف بھی۔ یہ میچ انڈیا پاکستان کے میچ سے بھی بڑا میچ ہوتا ہے اسپین اور یورپ میں۔

اوہو، فٹ بال لکھنا تھا اور کرکٹ لکھ گیا :eek:

میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ میں تیار ہوں لیکن آپکو کافی محنت کرنی پڑے گی مجھے فٹبال سمجھانے میں، نہیں تو پیسے واپس کرنے کا بندوبست کر لیں :grin:
 

سوکرنامہ

محفلین
مجھے جرمنی، برازیل اور ارجنٹائن کی ٹیمیں پسند ہیں۔ رونالڈو، رونالڈینو، کاکا میرے پسندیدہ کھلآڑی ہیں

اب صرف کاکا ہی کھیل رہے ہیں وہ بھی ریئل میڈریڈ کی طرف سے۔ کیا آپ نے انھیں ریئل میڈریڈ کی طرف سے کھیلتے ہوئے دیکھا ہے؟
 

سوکرنامہ

محفلین
اوہو، فٹ بال لکھنا تھا اور کرکٹ لکھ گیا :eek:

میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ میں تیار ہوں لیکن آپکو کافی محنت کرنی پڑے گی مجھے فٹبال سمجھانے میں، نہیں تو پیسے واپس کرنے کا بندوبست کر لیں :grin:

نہیں بھئی! پیسے واپس کرنے نہیں پڑیں گے۔ ہم ےن بھی پکا بندوبست کر رکھا ہے۔ بس چند دن انتظار فرمائیں اور پھر آپ دیکھیے گا آپ کیسے فر فر فٹ بال بولنے لگیں گے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
انگلش پریمیر لیگ کے میچیز کافی سال قبل میں دیکھا کرتا تھا، اور مانچسٹر یونائیڈ میری پسندیدہ ٹیم تھی۔ پھر چند سال قبل جب یہ خاکسار ایک فُٹ بال اور اسکے گارمنٹس بنانے والی فیکٹری میں ملازم تھا تو باس صاحب نے حکم دیا کہ فُٹ بال کے میچز بغور دیکھا کرو، اس سے نئے نئے ڈیزائنز کے آئیڈیاز ملتے ہیں، بس پھر میچ تو کیا دیکھنے تھے ہمیں اس کھیل سے ہی نفرت ہو گئی :)

پچھلا ورلڈ کپ سارا دیکھا، انتہائی یادگار میچز تھے، جرمنی کی ٹیم 1986ء سے میری فیورٹ ٹیم ہے، افسوس اسپین اور پال مرحوم نے جرمنی کے ساتھ ساتھ میری امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔
 

سوکرنامہ

محفلین
وارث بھائی! ڈیزائن تلاش کرنے گئے اور کھیل سے ہی نفرت کر بیٹھے۔ واہ کیا بات ہے آپ کی۔
ویسے اگر انٹرنیشنل سے بھی زیادہ کلب لیول کے میچز مزے کے ہوتے ہیں۔ کیونکہ ٹیموں نے دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی خرید رکھے ہوتے ہیں۔ اگر ابھی آپ انگلش پریمیئر لیگ دیکھیں تو آپ کو بہت مزہ آئے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خیر اب کیا دیکھنا بھائی، میں نے ایک دو سال سے ٹی وی دیکھنا ہی بند کیا ہوا ہے، ابھی پچھلے دنوں کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز بیچ بیچ سے دیکھے وہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک آدھ گھنٹہ، اور اس سے پہلے فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز دیکھے تھے۔

آپ درست فرماتے ہیں کہ لیگ میچز زیادہ مزے کے ہوتے ہیں، لیکن پاکستان آپ جانتے ہی ہیں کہ کرکٹ کا شوقین بلکہ شیدائی ہے لیکن جب فٹ بال کا عالمی ورلڈ کپ ہوتا ہے تو پاکستان میں بھی فٹبال کا کریز شروع ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں لیگ میچز تو فٹبال کے "ہارڈ کور فینز" ہی دیکھتے ہونگے :)
 

تہذیب

محفلین
سوکر نامہ جی فٹبال کے بارے میں آپ کی اپ ٹو ڈیٹ معلومات حیرت انگیز ہیں۔ اچھی بات ہے لیکن آپ نے نام سوکر نامہ کیوں رکھا؟ یہ سمجھ سے کچھ بالاتر لگ رہا ہے۔ انگلش اور یوروپین تو اس کو فٹبال ہی کہتے ہیں۔ باقی دنیا میں بھی یہی لفظ رائج ہے۔ سوکر تو امیرکن لفظ ہے شاید۔انگلش پریمئر لیگ تو اس بار مانچسٹر یونائیٹڈ جیت جائے گا۔اگر وہ چیلسی اور آرسنل سے ھار بھی جائے، تب بھی اس کی جیت کے چانسز زیادہ ہیں ۔
 

سوکرنامہ

محفلین
شکریہ تہذیب! نام چونکہ یہی سوٹ کر رہا تھا اس لیے منتخب کر لیا۔
آپ کی بات درست ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جیت تقریباً کنفرم ہے۔ اسی طرح اسپینش لیگ میں بارسلونا اور اٹالین لیگ میں اے سی ملان بھی پوزیشن پکی کر چکے ہیں۔
مزےدار میچز تو چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنلز ہیں۔ ریٹرن لیگ میں دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ ویسے بارسلونا اور مانچسٹریونائیٹڈ کے فائنل کھیلنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔ ایک شاندار میچ دیکھنے کو ملے گا۔ یہی ٹیمیں 2009 میں بھی فائنل میں پہنچی تھیں جب بارسلونا نے میچ 2-0 سے جیت لیا تھا۔
 

تہذیب

محفلین
لگتا تو یہی ہے کہ اس بار چیمپئنز لیگ کا فائنل بارسلونا اور یونائیٹڈ کے مابین ہی ہوگا ۔ دونوں ٹیمیں پہلی لیگ میں دو صفر کی برتری حاصل کئے ہوئی ہیں۔ اس سال کا فائنل ویمبلے میں ہونا ہے، جس کا فایدہ بہرحال مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہوگا۔ لیکن جس طرح سے بارسلونا کی ٹیم کھیل رہی ہے۔ اس کو ہرانا بہت مشکل ہوگا۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت خوب۔ سوکر نامہ کی فٹ بال کے حوالے سے معلومات بہت زبردست لگتی ہیں۔ مجھے تو بس انتظار ہے کہ ان کی ویب سائٹ کا آغاز کب ہوتا ہے :)
 

سوکرنامہ

محفلین
السلام علیکم
ابوشامل بھائی شکریہ۔ آپ ان چند افراد میں شامل ہیں جو واقعی اس چیز کو سمجھ سکیں گے۔ اور مجھے پورا یقین ہے کہ آپ مایوس نہیں ہوں گے۔ والسلام
 

تہذیب

محفلین
مانچسٹر یونائیٹڈ تو ہار گیا۔ اب چیلسی سے بھی ھارا تو صورتحال دلچسپ ہوگی ۔ کیونکہ بلیک پول اور بلیک برن یونائیٹڈ کو ٹف ٹائم دے کر اس کے سیزن کو کالا نہ کردیں ۔
 

سوکرنامہ

محفلین
درست کہا آپ نے۔ انگلش پریمیئر لیگ میں صورت حال بہت دلچسپ ہو گئی ہے۔ چیلسی بھی ٹائٹل کی امیدوار بن گئی ہے۔ ان کے مابین اگلا میچ بہت ہی دلچسپ ہو گا جس سے صورت حال مزید واضح ہو جائے گی۔
اسی طرح چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل کا سیکنڈ لیگ بھی آج کھیلا جائے گا۔ لیکن اس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے جیتنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں کیونکہ ان کے پاس دو اوے گولز کی برتری ہے۔ اور آج کھیلنا بھی انھیں اپنے ہوم گرائونڈ پر ہے۔
 
Top