تعارف کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا ۔۔۔

سلام ورحمۃ
غالبا سن 2016 کی بات ہے کہ اسی نام سے ایک تھریڈ بنایا اور اپنا تعارف بتانے کی کوشش کی ۔ تقریبا تمام پرانے لوگوں سے گفتگو کی ۔ تنگی داماں نے کچھ عرصے بعد اردو محفل سے دور کردیا ۔
امید ہے کہ آپ لوگ دوبارہ موقع دیں گے کہ یہ ناچیز اردو محفل کا حصہ دوبارہ بن جاے۔ آپ کے سوالات کا انتظار رہے گا ۔

نوازش
 
از سر نو خوش آمدید مرزا ابراہیم ۔
کیایہاں آپ کی پرانی شاخت گم ہوگئی تھی ؟
اگر شناخت کا حوالہ آئی ڈی سے متعلق ہے تو معلوم نہیں کہ مجھے پاسورڈ ریسیٹ کی میل موصول نہیں ہوئی ۔ بہت دفعہ کوشش کی لیکن سب ندارد ۔۔ اسی واسطے نئی شناخت بنانا پڑی ۔
 
اپنی مصروفیات کے بارے میں بتائیے۔
اردو محفل کی کیا خوبی ہے جو آپکو دوبارہ یہاں لے آئی ۔
اردو محفل کی سب سے اہم اور دلکش بات یہاں نستعلیق فونٹ کی دستیابی ہے ۔ عمومی طور پہ ڈیفالٹ نسخ فونٹ ملتا ہے لکھنے اور پڑھنے کے لئے ۔ وہ کہتے ہیں نہ کہ یہ نظر نظر کے ہیں فیصلے ، تو دیکھنے میں انتہائی جاذب اور دلکش لگتا ہے ۔۔
دوسری خوبی یہاں اردو ادب ، اردو شاعری کی دستیابی کی وسعت ہے ، اب کچھ بھی سرچ کر لیں تو وہ آپ کو یہاں ضرور ملے گا
تیسرے خوبی یہاں کے لوگ ہیں ، انتہائی مودب ، علم اور حلم والے
 
اپنی مصروفیات کے بارے میں بتائیے۔
اردو محفل کی کیا خوبی ہے جو آپکو دوبارہ یہاں لے
مصروفیات کے حوالے اتنا سا کہوں گا
Jack of all trades and Master of None
آباؤ اجداد لوہے کو پگھلانے کا فن جانتے تھے وہ وہی کرتے آئے ، والد صاحب نے سعودیہ میں بینک میں ملازمت پائی 60 کی دہائی میں تو اگلی نسل کو پڑھانے کا خیال جاگا ۔
ایم ایس کمپیوٹر سائینس تعلیم ہے ۔ ایک عرصہ تک مقامی ریڈیو سے منسلک رہا پھر تدریس کے شعبہ سے جو ابھی تک جارہی ہے ۔ آئی ٹی کنسلٹنسی اور ایک ذاتی کاروبار مستقل ذریعہ آمدن ہیں ۔
 
خوش آمدید ابراہیم، اپنے پسندیدہ شعراء کے متعلق بتلائیے، بشرط فرصت!
نوازش اور محبت
ویسے تو ایک طویل فہرست ہے ۔ میں نے اپنی آسانی کے لئے ایک تقسیم بنا رکھی ہے ۔۔ بڑے شعراء اور اچھے شعرا

بڑے شعراء میں مجھے درج ذیل پسند ہیں
جگر مرادآبادی
عبد الحمید عدم
ذوق اور غالب
فیض احمد فیض
فیصل عجمی
ن۔م۔راشد
احمد شاہ (فراز)
جہاں تک اچھے شعرا کی بات ہے تو وہ بھی بتائے دیتا ہوں

محسن نقوی
آصف شفیع
عدیم ہاشمی
شاہد ذکی

شاید ایک دو نام رہ گیا ہو۔۔
 
یہ تعلیم کم کیسے ہوئی؟
جناب جناب کیا چن کے لائے ہیں آپ۔ایک زمانے میں ایم فل اور ایم ایس پر خاصی بحث ہوا کرتی تھی کہ ان دونوں میں کیا فرق ہے ۔
تو زیک بھائی آپ کے لئے عرض ہے کہ یہ دونوں ایک ہی ڈگری کا نام ہے تھوڑے سے فرق کے ساتھ ۔ایم فل یا ایم ایس مساوی ہیں 18 سالہ تعلیم کے، دونوں بی ایس یا ایم ایس سی کے بعد کئے جاتے ہیں ۔ ایم فل میں ریسرچ ورک ہوتا ہے ایم ایس میں کورس ورک۔ پاکستان میں عموماً اب ہر جامعہ ایم ایس کا لفظ ہی استعمال کرتا ہے۔

نتیجہ یہ کہ تعلیم کم نہیں ہوئی اتنی ہی رہی ہے ۔۔ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ آگے نہیں بڑھی 😛
 
Top