کوئی آسان سی ترکیب

عائشہ عزیز

لائبریرین
فاتح بھائی سے آپ کو ابلے اور نصف ابلے انڈے کی ترکیبیں بتا سکتے ہیں کیوں کہ ان کو اس پر اتھارٹی ہے۔ :) :) :)

مقدس بٹیا رانی آپ کو یہ بتا سکتی ہیں کہ کس طرح مرچوں کے گھول میں تھوڑی سی دال ڈال کر دال بنائی جا سکتی ہے۔ (اور اس کے بعد شیف اعظم سے اس کو برباد کرنے کی ترکیب کیسے دریافت کی جائے؟) :) :) :)

عائشہ عزیز بٹیا جانی آپ کو یہ بتا سکتی ہیں کہ کس طرح امی جان سے پوچھ پوچھ کر چاول بنائے جائیں اور اگلی دفعہ بنانے ہوں تو پھر امی جان سے پوچھا جائے! :) :) :)
یہ ہماری شان میں گستاخی ہو رہی ہے!:p
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
برفی : 1 کپ
دودھ: 2 گلاس
الائچی پاؤڈر : 2 چٹکی
برف کٹ ہوئی: حسب ضرورت

ترکیب :
برفی کو توڑ توڑ کر تھوڑا موٹا چوڑا کر لیں۔بلینڈر میں دودھ ‘ برفی ڈال کر بلینڈ کریں
اس میں برف ڈال کر دوبارہ بلینڈ کریں
پھر گلاسز میں نکال کر الائچی پاؤڈر ڈال کر مزے لے کر پی لیں

بے حد آسان:heehee:
اسے کہتے ہیں آسان :heehee:
 
شمشاد

لائبریرین
نین بھیاء آپ کے سارے جوابات پڑھ کر ایک ہی ترکیب ذہن میں آ رہی ہے۔

تھوڑا سا وقت خرچ کر لیں اور شادی کر لیں۔ بس پھر موجاں ای موجاں۔

آنے والی نہ صرف آپ کو مختلف قسم کے کھانے بنا بنا کر کھلایا کرے گی بلکہ کھانے پکانے کے سارے برتن بھی ساتھ لے آئے گی۔
 
بھیا!!!!!!!
ابھی تھوڑے دنوں پہلے ہی تو بھیا نین بھیا نے عشبہ رانی دکھائی تھیں وہ کون تھیں؟:surprise:
 
وجی

لائبریرین
یہ دھاگا کچھ دیر سے دیکھا
خیر نیرنگ خیال صاحب آئندہ اگر کبھی ضرورت پڑے ایسے کچھ بنانے کے لیئے تو آپ خگینہ (ہمارے گھر میں ایسا ہی کچھ کہاجاتا ہے ) بنا لیجئے گا
بس اپنے حساب سے پیاز کو لال کریں پھر انڈے اس لال پیاز میں ڈالیں اور پھر مسالے ڈالیں اور تھوڑی دیر کو بھون لیں
چاہے تو مسالے پیاز لال کرتے ہوئے ڈالیں اور انڈے آخر میں آپ کی مرضی ہے ۔
بس پھر کھائیں اور مزے کریں ۔
 
مقدس

لائبریرین
نین بھیاء آپ کے سارے جوابات پڑھ کر ایک ہی ترکیب ذہن میں آ رہی ہے۔

تھوڑا سا وقت خرچ کر لیں اور شادی کر لیں۔ بس پھر موجاں ای موجاں۔

آنے والی نہ صرف آپ کو مختلف قسم کے کھانے بنا بنا کر کھلایا کرے گی بلکہ کھانے پکانے کے سارے برتن بھی ساتھ لے آئے گی۔
ہی ہی ہی مروانا ہے شمشاد بھیا آپ نے نین بھیا کو
 
مقدس

لائبریرین
فاتح بھائی سے آپ کو ابلے اور نصف ابلے انڈے کی ترکیبیں بتا سکتے ہیں کیوں کہ ان کو اس پر اتھارٹی ہے۔ :) :) :)

مقدس بٹیا رانی آپ کو یہ بتا سکتی ہیں کہ کس طرح مرچوں کے گھول میں تھوڑی سی دال ڈال کر دال بنائی جا سکتی ہے۔ (اور اس کے بعد شیف اعظم سے اس کو برباد کرنے کی ترکیب کیسے دریافت کی جائے؟) :) :) :)

عائشہ عزیز بٹیا جانی آپ کو یہ بتا سکتی ہیں کہ کس طرح امی جان سے پوچھ پوچھ کر چاول بنائے جائیں اور اگلی دفعہ بنانے ہوں تو پھر امی جان سے پوچھا جائے! :) :) :)

ہی ہی ہی بھیا وہ تو بس ایک بار ہوا تھا ناں
 
تعبیر

محفلین
سب سے آسان تو یو ٹیوب تھا لیکن وہ کمبخت بلاک ہے ۔
نین آپکو پریشر ککر استعمال کرنا آتا ہے ؟؟؟آپ کے پاس سینڈوچ میکر ہے؟؟؟
اس کے علاوہ آپ ایسا کریں مارکیت سے شان تندوری چکن مصالحہ یا شان تکہ مصالحہ لے آئیں
اور چکن بون لیس لیں چھوٹے ٹکڑوں میں یا پھر چکن پیسس کو کٹ لگوالیں تکے جیسے
اب ان پر لیموں کا رس لگائیں اور لہسن ادرک پیسٹ بھی پھر جتنا مصالحہ چاہیے وہ ملا لیں اور کچھ دہی۔
یا پھر دہی میں لہسن ادرک پیسٹ اور لیموں کا رس ملائیں اور ان میں چکن میرینیٹ کریں اور کچھ گھنٹے رکھیں اور اون میں بیک کر لیں
ورنہ انہیں ایک پتیلے میں ڈالیں اور چولہے پر چڑھا دیں اور ڈھکن دیکر پکائیں جب دہی خشک ہو جائے تو یا تو اسے ہلے آئل میں بھون لیں یا زیادہ آئل میں فرائے کر لیں
 
Top