کوئی آسان سی ترکیب

فرحت کیانی

لائبریرین
ڈش کی ترکیب تو میں نے لکھی نہیں۔ :( ویسے دوبارہ بھی بنا سکتا ہوں۔ :)
خبردار اگر کسی نے بھی میری ترکیب اڑا کر اپنے نام کروانے کی کوشش کی۔:cautious: چلو خیر کروا لے۔ خود ہی بھگتے گا۔:p
آلو گوشت کہتے ہیں اسے۔:confused: کاش کبھی آپ نے کچن کا چکر بھی لگایا ہوتا۔ :grin:
یہ شوربہ ویسے تصویر میں لگ رہا ہے۔:noxxx: اصل میں اتنا نہیں تھا۔ :notworthy:
بہت اچھا بنا تھا۔ میں نے اپنے دوست کو بھی کھلایا۔:bighug: وہ مانا نہیں کہ تو نے بنایا ہے:angry: ۔ پر پھر کچن کی حالت دیکھ کر مان گیا :ROFLMAO:
اگرچہ صرف یہ ایک سرخ جملہ ہی کافی تھا اس پوسٹ کو غیر متفق کرنے کو لیکن پھر بھی کوئی بات نہیں۔ پہلی غلطی میں ہمیشہ درگزر کر دیتی ہوں۔
اچھا اگر دوبارہ اسی ترکیب سے بنا سکتے ہیں تو یہ واقعی زبردست بات ہے کیونکہ اکثر لوگوں کو اپنی ایجاد کردہ تراکیب دوسری بار دوبارہ ایجاد کرنی پڑتی ہیں اور اس بار ایک اور نئی ڈش معرضِ وجود میں آ جاتی ہے۔
گوشت کدھر ہے اس تصویر میں؟ آلو بھی بحرِ ظلمات میں گھوڑوں کی تفسیر لگ رہے ہیں۔
اور میں نے بھی اس بات کو سچ صرف اس لئے مانا تھا کہ دیگچی کی حالت خود چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ کھانا بناتے ہوئے آپ نے کفگیر کس جوش و جذبے سے چلایا ہے۔ :openmouthed: ویسے دوست کو کچن کی حالت دیکھ کر صرف شک ہوا ہو گا کہ کھانا آپ نے ہی بنایا ہے اور کھانا کھا کر آپ کی بات پر یقین آ گیا ہو گا۔
 
نیرنگ خیال

ہیں!!! :eek: مطلب آپ کا وہاں چکر لگتا رہتا ہے۔ معلوماتی کی ریٹنگ بنتی اس پر :p
مطلب تھوڑی محنت ہوگی لیکن یہی چیز دوبارہ بھی بن جائے گی۔ :)
گوشت نیچے ذرا تہہ میں بیٹھا ہوا ہے۔ سانس کی مشقیں کر رہا ہے۔ :) :) آخر کو ضروری نہیں ہمیشہ گھوڑا میسر ہو۔ تیرنا بھی پڑ سکتا۔ :cowboy:
اب ایسی بھی بات نہیں:unsure: ۔ اتنا مزیدار تھا۔(y) پر اب یقین نہیں دلا سکتا۔ سب ختم ہو گیا۔:cautious:
کھا کر تو وہ کہہ رہا تھا کہ یار تو غلط فیلڈ میں آگیا ہے۔ :) :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
رات میں نے چنے مرغی بنائی ہے۔ چنے کچے رہ گئے تھے۔ پھر اس میں میٹھا سوڈا ڈال دیا تو ان کا بالکل ہی بیڑا غرق ہو گیا :(
تو بھائی جی آپ نے اُبلے ہوئے چنے استعمال کرنے تھے ناں۔

la_valle_chick_peas.jpg
 
تبسم

محفلین
آپ احباب کی بتائی ہوئی تراکیب کا بےدریغ استعمال کر کے میں نے اک دن ہنڈیا بنا ہی لی۔ جس جس نے میری صلاحیتوں پر انگلی اٹھائی تھی۔ ان سے گزارش ہے کہ اپنے الفاظ واپس لے لیں۔ کیوں کہ اب ہم اس میدان میں معرکہ مار چکے ہیں :p

تعبیر اپیا
فرحت کیانی
شمشاد بھائی
مقدس
نیلم
ناعمہ عزیز
تبسم
IMAG0493.jpg
IMAG0492.jpg
پکا یہ آپ ہی نے بنایا ہے یا کسی اور نے بنایا ہے
دیکھنے میں تو اچھا ہے پر کھانے کے لایق بنا ہے کے نہیں مرچ نمک سب برا بر ہیں کے نہیں:thinking:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
آپ احباب کی بتائی ہوئی تراکیب کا بےدریغ استعمال کر کے میں نے اک دن ہنڈیا بنا ہی لی۔ جس جس نے میری صلاحیتوں پر انگلی اٹھائی تھی۔ ان سے گزارش ہے کہ اپنے الفاظ واپس لے لیں۔ کیوں کہ اب ہم اس میدان میں معرکہ مار چکے ہیں :p

تعبیر اپیا
فرحت کیانی
شمشاد بھائی
مقدس
نیلم
ناعمہ عزیز
تبسم
IMAG0493.jpg
IMAG0492.jpg
یہ کیا بنایا ہے ؟؟؟؟:confused2:
 
قیصرانی

لائبریرین
اس دھاگے میں ہمیں کیوں نہیں ٹیگ کیا گیا :mad:
جبکہ سب سے آسان ترکیب تو مجھے پتا ہے -
اجزاء
بھنڈی آدھا کلو- پیاز 2 عدد
ٹماٹر1 عدد
5یا6 ہری مرچیں
ہلدی - نمک - زیرہ
ترکیب
بھنڈیا 3-4 ٹکڑوں میں کاٹ لیں - ایک پیاز باریک کاٹ کر ان کو ہلکا سا بھون لیں اب اس میں کٹی ہوئی بھنڈیا ں ، دوسراکٹا ہوا پیاز
کٹی ہوئی ٹماٹراورہری مرچیں ، ہلدی ، نمک اورزیرہ ڈال کر2 منٹ تک بھونیں - اب برتن کو ڈھک کر آنچ ہلکی کردیں
20 منٹ تک بھںڈیاں دم میں پک کرگل چکی ہوں گی اگر نہیں تو 5 منٹ تک مزید دم میں پکنے دیں -
آسان سادہ اورلذیذ سالن تیار ہیں
اگرآپ کو گُڑکے سونف والے چاول پکانے اور کھانے ہیں تو مجھے ٹیگ کریں یا میرے پاکستان آنے کا انتظار :)
بھنڈی پکاتے وقت پانی بالکل نہ ڈالیں، ورنہ نتائج کے آپ خود ذمہ دار ہوں گے :)
 
Top