کوئی آسان سی ترکیب

نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر بھوک لگی ہو اور کام کرنے کا موڈ بھی نہیں ہو تو ایک حل یوں بھی ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کو آلو پسند ہیں تو آلو کیوبز میں کاٹ کر جیسے اوپر والے نام کے آلو گوشت سالن کے لئے کاٹے تھے، تھوڑے سے آئل میں فرائی کر لیں۔ 5 سے دس منٹ تک۔ اس کے بعد پلیٹ میں نکال کر چاہے تو نمک اور کالی مرچ لگا کر کھائیں، یا چاٹ مصالحہ چھڑک لیں۔ زیادہ غذائیت چاہئیے اور صحت بھی اجازت دیتی ہو تو گرم گرم کیوبز کو ہلکا سا کٹ لگا کر اوپر میونیز یا کدو کش پنیر یا سادہ مکھن یا بلو بینڈ مارجرین ڈالیں اور مزے سے کھائیں۔ اگر بیکڈ بینز کھانے کے شوقین ہیں تو ان کو ہلکا سا ساٹے کر کے ساتھ شامل کر لیں۔
مزید سُستی طاری ہو کہ اتنا کرنا بھی مشکل لگے تو ایک بڑا آلو لیں۔ اس کو کانٹے (فورک) یا چھری کی نوک سے ہلکا ہلکا زخمی کریں۔ زخم ایسے ہی لگانے ہیں جیسے پاکستانی عوام کو مہنگائی کے چرکے لگتے ہیں۔ پھر اس کو مائیکرو ویو میں پانچ منٹ کے لئے فل ہیٹ پر رکھیں۔ پھر نکال کر درمیان سے کاٹیں۔ کانٹے کی مدد سے ایک طرف سے چھلکے کو پلیٹ میں پکڑے رکھیں اور بٹر نائف سے چھلکا ایک سائیڈ پر کر لیں۔ پھر اوپر بیان کئے گئے طریقے سے نوش کریں۔
یہ اپیٹائزر ، سنیک (snack) اور مکمل کھانے کے طور پر کھایا جا سکتا ہے۔
زبردست یار۔ بڑے بڑے سست پڑے ہیں۔ میں سمجھا میں اکیلا ہی ہوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
خیر یہ تو آپ اصل میں اس بات کو چھپانا چاہ رہے ہیں کہ دو کتنے ہوتے ہیں۔ ذرا انگلیوں پر گن کر بتائیں :)
بہت آسان سا طریقہ ہے۔ اگر آپ کے ہاتھوں اور پیروں میں چار چار انگلیاں اور ایک ایک انگوٹھا ہے تو ان سب کو جمع کر کے چار پر تقسیم کریں۔ جو جواب آئے اس کو دو پر تقسیم کر دیکھیں کہ کتنے صحیح کتنے بٹا کتنے جواب آتا ہے۔ جو عدد صحیح کی جگہ پر ہو، وہ درست جواب ہے۔ اس عدد کے مطابق انگلیاں گن لیں۔ لیں جی، اڑتی چڑیا کے پر گن لئے گئے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بڑ ے بڑے سست پڑے ہیں۔
جی ہاں۔ اب دیکھیں ناں میں کب سے سوچ رہی ہوں کہ مقابلہ سُستی کروایا جائے لیکن :idontknow2:
ویسے ایسی ترکیب کا مقصد کم خرچ (وقت اور محنت کے لحاظ سے) بالا نشیں (غذائیت کے لحاظ سے) ہوا کرتا ہے۔
 
بہت عمدہ ترکیب ہے۔ کوئی شک نہیں :) :)
اللہ کا شکر ہے میں اس مقابلے میں حصہ نہیں لے پاؤں گا۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اور کیا؟ نین بھیا اگر ہوتے ناں یہاں میری امی کے پاس تو ایک بوٹی کے ساتھ ایک تھپڑ بھی پڑنا تھا
لولززززززز
کیا یاد دلا دیا۔:unsure: امی نے حلوہ بنایا اور اس کے اوپر پستے بادام ڈال کر اسکو سجا رکھا تھا۔ میں اوپر سے اٹھا اٹھا کر کھا رہاتھا تو امی نے اسی چمچ کو میرے ہاتھ پر دے مارا۔۔۔ :laugh:
 
مقدس

لائبریرین
کیا یاد دلا دیا۔:unsure: امی نے حلوہ بنایا اور اس کے اوپر پستے بادام ڈال کر اسکو سجا رکھا تھا۔ میں اوپر سے اٹھا اٹھا کر کھا رہاتھا تو امی نے اسی چمچ کو میرے ہاتھ پر دے مارا۔۔۔ :laugh:
:rollingonthefloor: دیکھا مجھے پتا تھا کہ آپ کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہوا ہو گا۔ ہی ہی ہی ہی میری امی بھی ایسے ہی کرتی ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
جی نہیں میں نےتوکبھی نمک بھی نہیں چکھاسوائےچاولوں کے،،یہ تومیرامشائدہ ہےہم اُڑتی چڑیاکےپر گن لیتےہیں :rollingonthefloor:

اُڑتی ہوئی چڑیا کے پر کُھلے ہوتے ہیں تو انکو گننا کون سا مشکل کام ہے۔

میں توبیٹھی ہوئی چڑیا کے بھی گن لیتا ہوں۔
 
تعبیر

محفلین
:laugh:
واہ واہ نین بہت خوب
آپکی چنوں والی ڈش کا سن کر مجھے اپنے میاں کا اسی سے ملتا جلتا ایک کارنامہ یاد آگیا :ROFLMAO:
سب نے سالن کے بارے میں کچھ نا کچھ کہا ہے تو میں کیوں پیچھے رہوں :p
آلوؤں میں گوشت ڈالا تھا یا گوشت میں آلو؟ :ROFLMAO:
اس ڈش کو دیکھ کر یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ شاید گوشت چلو بھر شوربے میں ڈوب گیا :p
 
مجھے لگ رہا ہے تصویر صحیح زاویے سے نہیں کھینچی۔ :) مجھے چاہیئے تھا کہ بوٹی کے نیچے سپورٹ دے دیتا کوئی :p
 
Top