کوئٹہ: ‌مسلح افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

زین

لائبریرین
کوئٹہ.........کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق آصف فلور ملز میں کام کرنے والے مختار علی ، نسیم علی ،زاہد علی ، لیاقت علی اور حیات اللہ کام ختم کرنے کے بعد اپنی گاڑی میں واپس گھر کی طرف جارہے تھے کہ تعمیر نو یونیورسٹی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ملزمان فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ نعشیں سول ہسپتال پہنچادی گئیں ۔ہسپتال میں‌ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء نے شدید احتجاج کیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے بتایا جاتا ہے ۔
کوئٹہ میں‌گزشتہ ایک مہینے سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ۔ دو روز قبل بھی ڈبل روڈ پر فائرنگ کرکے ہزارہ قبیلے کے دو افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
up33.gif
 

زین

لائبریرین
واقعہ کیخلاف ابھی کوئٹہ کےمیزان چوک پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی احتجاجی جلسہ کررہی ہے۔
 

arifkarim

معطل
براہ کرم ایسے واقعات کو "خبریں" نہ کہا کریں۔ یہ تو اب معمولات زندگی بن چکے ہیں!
 

زین

لائبریرین
کالعدم لشکر جھنگوی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
تنظیم کے ترجمان حیدر علی نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر یکم جنوری کو ڈبل روڈ‌پر دو افراد کو ہلاک کرنے کے ذمہ داری بھی اپنے سر لے لی۔
 
Top