کوئٹہ: کنٹینر میں دم گھٹنے کے باعث 50 سے زائد جاں‌بحق ، درجنوں بے ہوش

زین

لائبریرین
زین بھائی حکومت پاکستان نے افغانستان کو راہداری دی ہوئی ہے۔ ان کا جو سامان باہر سے بذریعہ سمندری جہاز آتا ہے وہ کنٹینر سیل بند ہوتے ہیں اور اسی طرح جو افغانستان سے کسی دوسرے ملک کو بذریہ بحری جہاز جانے ہوتے ہیں وہ بھی سیل بند ہوتے ہیں۔ حکومت پاکستان صرف کاغذات چیک کرنے کی مجاز ہے نہ کہ کنٹینر کھول کر دیکھنے کی۔

بھائی !
اس طرح کے کیسز پہلے بھی سامنے آچکے ہیں، یہ پہلی مرتبہ نہیں‌ہے۔ چند ماہ قبل اقوام متحدہ کے کنٹینر میں پاکستان سے افغانستان آٹا سمگل کیا جارہا تھا ۔ راستے میں چمن کے قریب ‌کنٹینر کو حادثہ پیش آیا تو معلوم ہوا کہ اس میں آٹا سمگل کیا جارہا تھا۔

اب جبکہ ایسے کیسز سامنے آرہے ہیں تو حکومت کو سخت چیکنگ کرنی چاہیئے۔
 

زینب

محفلین
ویسے وہ لوگ اپنی مرضی سے جا رہے تھے انہیں روٹ وغیرہ سب پتا تھا سب کے سب افغانستان سے آئے تھے۔۔۔۔۔وئیسے ہی آجکل ہر بات کا نزلہ پاکستان پے گرنا معمولی بات ہے۔۔۔۔۔۔۔
 

مغزل

محفلین
ہیں تلخ بہت بندہ ِ مزدور کے اوقات ۔۔
ان کو اس حال تک لانے والوں کو خدا کا خوف ہی نہیں۔۔
 
Top