کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے

زین

لائبریرین
ایک بچے کی لاش اب تک نہیں ملی۔ ان کے رشتہ دار لاشوں کے ٹکڑے جمع کرتے رہے ۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
اب محبت کہاں ہے سینوں میں
جل رہا ہے چراغِ حرص و ہوس
آدمیت تو مر چکی کب کی
آدمی دہر میں ہے زندہ بس
اے اللہ تمام انسانوں کو خصوصا" میرے وطن اور اس کے باسیوں کو امن و آتشی آشتی عطا فرما۔آمین
آمین بجاہ النبی الکریم
 

زین

لائبریرین
ابھی کچھ دیر پہلے کوئٹہ کے جان محمد روڈ پر ایک اور بم دھماکا ہوا۔نتیجتآ ایک مزدور زخمی ہوا۔
 

سید ذیشان

محفلین
معلوم نہیں یہ کیا ہو رہا ہے۔ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں 8 دھماکے ہو چکے ہیں۔ ابھی تو الیکشن میں 20 دن باقی ہیں۔
 

زین

لائبریرین
معلوم نہیں یہ کیا ہو رہا ہے۔ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں 8 دھماکے ہو چکے ہیں۔ ابھی تو الیکشن میں 20 دن باقی ہیں۔
میرے خیال سے آٹھ سے زیادہ ہوئے ہیں ۔ صرف سات دھماکے تو کوئٹہ میں ہوئے۔ ایک دھماکا بلوچستان کے ضلع قلات میں بھی ہوا۔

بلوچستان میں الیکشن بہت خونی نظر آرہے ہیں
 
Top