کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے

غدیر زھرا

لائبریرین
کوئٹہ شہر میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے۔۔ پہلا دھماکا جناح ٹاوٴن اور دوسرا دھماکا گوالمنڈی میں ہوا ۔ گوالمنڈی دھماکے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ۔۔ زخمیوں کو سول اسپتال روانہ کردیا گیا ہے ۔۔ تیسرا دھماکہ گوردت سنگھ روڈ کے قریب ہوا۔۔ پولیس اور امداد ی ادارے اقدامات میں مصروف ہیں۔۔
 

سید زبیر

محفلین
وہ آئے فی الفور دِل پھیر کر
پھر معصوم روحوں کو گھیر کر
توپوں کے دہانے کھول دئیے
جیسے اچانک قیامت آ پڑے
ننھے فرشتوں کے پرخچے اُڑے
اَن گِنت پھول سے جسم جلے
ہو گیا بپا وہاں پر ایسا حشر
جسم سے جسم علیحدہ نہ کر سکے
آیا نہ کسی کو بھی خیال مگر
یہ بھی ہیں کسی کے لختِ جگر
کہیں تڑپتے ہوں گے ان کے باپ
کہیں تلملاتی ہوں گی مائیں بھی
قصور تھا ان کا بتاؤ تو کیا
اے اللہ انسانیت اور پا کستان کے دشمنوں کو نیست و نابود فرما۔آمین​
 

غدیر زھرا

لائبریرین
وہ آئے فی الفور دِل پھیر کر
پھر معصوم روحوں کو گھیر کر
توپوں کے دہانے کھول دئیے
جیسے اچانک قیامت آ پڑے
ننھے فرشتوں کے پرخچے اُڑے
اَن گِنت پھول سے جسم جلے
ہو گیا بپا وہاں پر ایسا حشر
جسم سے جسم علیحدہ نہ کر سکے
آیا نہ کسی کو بھی خیال مگر
یہ بھی ہیں کسی کے لختِ جگر
کہیں تڑپتے ہوں گے ان کے باپ
کہیں تلملاتی ہوں گی مائیں بھی
قصور تھا ان کا بتاؤ تو کیا
اے اللہ انسانیت اور پا کستان کے دشمنوں کو نیست و نابود فرما۔آمین​
الٰہی آمین ۔۔۔
 

زین

لائبریرین
زین کیا رپورٹ ہے بھئی؟

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
شمشاد بھائی کل رات سے اب تک چھ دھماکے ہوچکے ہیں۔ کل چار اور آج دو دھماکے ہوئے۔
کل رات کے پہلے تین دھماکے معمولی نوعیت کے اور چوتھا دھماکا خودکش اور طاقتور تھا جس میں پچاس کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔ دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے جن میں دو بھائی بھی شامل تھے۔ ان کا تیسرا بھائی تین ماہ قبل ایک حادثے میں جاں بحق ہوا۔ پچاس سے زائد زخمی بھی ہوئے ۔ بچے اور خواتین بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
گاڑی میں سوار حملہ آور ہزارہ قبائل کے علاقے علمدار روڈ جانے کی کوشش کررہا تھا۔ چیک پوسٹ پر ایف سی نے روک کر تلاشی کا کہا تو خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

آج صبح اب تک دو دھماکے ہوچکے ہیں۔ پہلا دھماکا سیٹلائٹ ٹاؤن میں نجی ہسپتال کے باہر ہوا جس میں تیرہ افراد زخمی ہوئے۔ دوسرا دھماکا سریاب میں کیچی بیگ تھانے کے باہر ہوا ۔اس دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس بتارہی ہے کہ ایک دس سے بارہ سال کا بچہ تھانے کے باہر سائیکل کھڑی کرکے فرار ہوا ۔ یعنی اس دھماکے میں ایک بچے کو استعمال کیا۔

کوئٹہ میں گزشتہ ماہ پولیس نے بچوں کے ایک گروہ کو پکڑا تھا جسے کالعدم بلوچ تنظیمیں دہشتگردی کے واقعات میں استعمال کرتے تھے۔
 

سید زبیر

محفلین
یا رب العزت ؛ امت رسول صلعم پر پہت کڑا وقت آن پڑا ہے رحم کر، ہماری خطائیں در گزر فرما ۔ اپنے پیارے حبیب صلعم کی امت پر رحم فرما دے (آمین)
 

فاتح

لائبریرین
ہمارے وطن میں مسلسل دہشت گردی کی یہ صورتحال انتہائی افسوس ناک اور پریشان کن ہے۔
 

عمراعظم

محفلین
اب محبت کہاں ہے سینوں میں
جل رہا ہے چراغِ حرص و ہوس

آدمیت تو مر چکی کب کی
آدمی دہر میں ہے زندہ بس

اے اللہ تمام انسانوں کو خصوصا" میرے وطن اور اس کے باسیوں کو امن و آتشی عطا فرما۔آمین
 

غدیر زھرا

لائبریرین
اب محبت کہاں ہے سینوں میں
جل رہا ہے چراغِ حرص و ہوس

آدمیت تو مر چکی کب کی
آدمی دہر میں ہے زندہ بس

اے اللہ تمام انسانوں کو خصوصا" میرے وطن اور اس کے باسیوں کو امن و آتشی عطا فرما۔آمین
یا رب العزت ؛ امت رسول صلعم پر پہت کڑا وقت آن پڑا ہے رحم کر، ہماری خطائیں در گزر فرما ۔ اپنے پیارے حبیب صلعم کی امت پر رحم فرما دے (آمین)
اللہ ملک دشمن عناصر کے مذموم ارادوں کو ان سمیت نیست و نابود فرمائے ۔۔ الٰہی آمین :praying:
 
Top