کوئٹہ : منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴن،150 سے زائد افرادگرفتار

کاشفی

محفلین
drugs-quetta-anf-pakistan_7-7-2013_108333_l.jpg
کوئٹہ… انسداد منشیات فورس نے کوئٹہ شہر کے مرکزی نالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 169افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ نالے میں قائم ان کے ٹھکانے تباہ کردئیے گئے۔انسداد منشیات فورس نے پولیس کے ہمراہ شہر کے وسطی علاقے میں نکاسی آب کے نالے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔کارروائی کے دوران منشیات فروشوں اور نشہ کرنے والے169 افراد کو حراست میں لے لیاگیا جبکہ وہاں موجود منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگادی گئی۔اے این ایف کے فورس کمانڈر بریگیڈئر عدنان عظیم نے میڈیا کو بتایا کہ نالے میں قائم ہوٹل اور ان کی 20سے زائد آرام گاہیں اور منشیات کی خریدو فروخت کی دکانیں بھی تباہ کی گئی ہیں۔نالے میں کارروائی اسے مکمل طور پر کلیئر کرانے تک جاری رہے گی۔
 
Top