کوئٹہ: اکبر بگٹی کی 7 ویں برسی ، صوبے میں شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام

کاشفی

محفلین
کوئٹہ: اکبر بگٹی کی 7 ویں برسی ، صوبے میں شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام
189405_12275584.jpg

کوئٹہ (دنیا نیوز)کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں نواب اکبر بگٹی کی ساتویں برسی کے موقع پر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ہڑتال کی کال بلوچ ری پبلیکن پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی نے دی ہے،ہڑتال کے باعث کوئٹہ میں سریاب روڈ،بروری روڈ ، جناح روڈ ، قند ہاری بازار اور دیگر علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہیں،جزوی پہیہ جام ہے جبکہ مستونگ ، قلات ، خضدار ، سوراب ، تربت ، نوشکی ، پنجگور ، گوادر ، مچھ ، بولان اور دیگر علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤ ن اور پہیہ جام ہے۔صوبے کی مختلف سیاسی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اضافی پولیس،بلوچستان کانسٹیبلری اور ایف سی کی نفری اہم شاہراہوں پر تعینات کی گئی ہے۔
 
Top