کوئٹہ۔ تین بم دھماکے ، 68 افراد ہلاک ، 200 زخمی

کاشفی

محفلین
بلوچ قوم کو ان کا حق ملنا چاہیئے۔۔۔ اور ان کی مرضی کے مطابق ہی بلوچستان پر ان کے نمائندہ صحیح حکمرانوں کو اقتدار ملنا چاہیئے۔۔
یہاں کے اداروں میں بلوچ قوم کی 80فیصد نمائندگی ہونی چاہیئے۔۔۔بلوچستان کی آبادی میں بلوچ قوم 80 فیصد ہونی چاہیئے اور دوسری قومیں پنجابی، سندھی، پختون، اردو اسپیکنگ، کشمیری، سرائیکی وغیرہ سب ملا کر 20 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔۔۔ جس طرح سعودی عرب میں سعودی آبادی کا صرف 20 فیصد خارجی ہوتے ہیں اور 20 فیصد سے زیادہ ہونے بھی نہیں دیا جاتا بالکل ویسے ہی بلوچستان میں بلوچ آبادی کا صرف 20 فیصد ہی دوسرے پاکستانی ہونے چاہیئے یا پھر بلوچ قوم کی مرضی کے مطابق باہمی رضامندی کے مطابق آبادی ہونی چاہیئے۔۔۔ یہاں کی پولیس ، فوج ، عدلیہ، اور دیگر اداروں میں بلوچ قوم کی نمائندی 80 فیصد نمائندگی ہو۔۔ بلوچستان کی سرزمین غیر بلوچ رینجمنٹ میں موجود غیر بلوچوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد نہیں دینی چاہیئے۔۔۔ یہاں کے وسائل کا 80 فیصد بلوچ اور بلوچستان پر خرچ کرنا چاہیئے۔گوادر پورٹ اور دیگر اداروں میں پڑھے لکھے بلوچ 80 فیصد ہونے چاہیئے۔۔۔۔ تب ہی کہیں جا کر امن قائم ہوسکتا ہے۔۔۔
عدل و انصاف پر قائم معاشرے سے ہم امن و امان قائم کر سکتے ہیں۔۔ ناکہ کوٹے سسٹم کے تحت بلوچستان پر غیر بلوچ حکمرانی کے تحت۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
بلوچ قوم کو ان کا حق ملنا چاہیئے۔۔۔ اور ان کی مرضی کے مطابق ہی بلوچستان پر ان کے نمائندہ صحیح حکمرانوں کو اقتدار ملنا چاہیئے۔۔
یہاں کے اداروں میں بلوچ قوم کی 80فیصد نمائندگی ہونی چاہیئے۔۔۔ بلوچستان کی آبادی میں بلوچ قوم 80 فیصد ہونی چاہیئے اور دوسری قومیں پنجابی، سندھی، پختون، اردو اسپیکنگ، کشمیری، سرائیکی وغیرہ سب ملا کر 20 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔۔۔ جس طرح سعودی عرب میں سعودی آبادی کا صرف 20 فیصد خارجی ہوتے ہیں اور 20 فیصد سے زیادہ ہونے بھی نہیں دیا جاتا بالکل ویسے ہی بلوچستان میں بلوچ آبادی کا صرف 20 فیصد ہی دوسرے پاکستانی ہونے چاہیئے یا پھر بلوچ قوم کی مرضی کے مطابق باہمی رضامندی کے مطابق آبادی ہونی چاہیئے۔۔۔ یہاں کی پولیس ، فوج ، عدلیہ، اور دیگر اداروں میں بلوچ قوم کی نمائندی 80 فیصد نمائندگی ہو۔۔ بلوچستان کی سرزمین غیر بلوچ رینجمنٹ میں موجود غیر بلوچوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد نہیں دینی چاہیئے۔۔۔ یہاں کے وسائل کا 80 فیصد بلوچ اور بلوچستان پر خرچ کرنا چاہیئے۔گوادر پورٹ اور دیگر اداروں میں پڑھے لکھے بلوچ 80 فیصد ہونے چاہیئے۔۔۔ ۔ تب ہی کہیں جا کر امن قائم ہوسکتا ہے۔۔۔
عدل و انصاف پر قائم معاشرے سے ہم امن و امان قائم کر سکتے ہیں۔۔ ناکہ کوٹے سسٹم کے تحت بلوچستان پر غیر بلوچ حکمرانی کے تحت۔۔۔ ۔
سعودی والی بات غلط کہی ہے جناب نے سعودی کی 40 فیصد آبادی غیر سعودی ہے اس وقت 9 ملین لیگل 2 ملین ال لیگل ورکرز سعودی میں ہیں ۔ رہی بات بلوچوں کی جب وہ سرادری نظام سے نکل کر پڑھ لکھ جائیں تبھی بات ہو سکتی ہے نا حالیہ مہینوں میں ٹوٹل 16 ہزار جوانوں کو فوج میں لیا گیا ہے تاکہ یہ فرق کم ہو ۔ اور بلوچ زمین کون دے رہا ہے رجمنٹ سے ریٹائرڈ ہونے والوں کو ؟ کوئی تفصیل تا کہ ہم بھی لیں گوادر میں
 
زین

لائبریرین

آپ بلوچستان کے حوالے سے بنیادی معلومات بھی نہیں رکھتے ۔

اور کل علمدار روڈ پر ہونےوالے دو دھماکوں جن میں سو سے زائد افراد ہلاک اور ایک سو بیس سے زائد زخمی ہوئے کی ذمہ داری کسی بلوچ تنظیم نے نہیں بلکہ ایک کالعدم مذہبی تنظیم(لشکر جھنگوی) نے قبول کی ہے ۔
 
حسینی

مجھے سمجھ نہیں آتی۔۔۔۔۔۔۔ اتنی ذمہ داریاں قبول کرنے کے باوجود۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہماری ریاست اتنی کمزور ہو گئی ہے کہ ان دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالنے سے ڈرتی ہے۔
یا چاہتے ٰ نہیں ہیں کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو؟؟
یا کہیں حکومت خود تو نہیں کروا رہی یہ دہشت گردیاں؟؟
کہاں جائے بندہ۔۔۔ انگریزوں نے اپنے ملک محفوظ بنا لیے۔۔ وہاں اک چھوٹا سا دہشت گردی کا واقعہ ہو تو زمین آسمان ایک کر دیتے ہیں۔
ہم ہیں کہ سو سو لاشیں گرنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہیں۔۔۔ کیا انسان کا خون پانی سے بھی ارزاں ٰ نہیں ہے اس ملک میں؟؟
میرا تو خیال ہے ۔۔۔۔ اس حکومت پر لعنت کر کے۔۔۔۔ اپنی حفاظت خود کرنی چاہیے۔۔ خود ّ سیکیورٹی کے ادارے بنائیں۔
اسی طرح سے ٍ فیکٹری مالکان کو چاہیے کہ اپنی بجلی، گیس کا بندوبست خود کریں۔۔۔۔ ان حکومتوں سے کوئی خیر کی توقع نہ رکھیں۔
 
حسینی

محفلین
اور کل علمدار روڈ پر ہونےوالے دو دھماکوں جن میں سو سے زائد افراد ہلاک اور ایک سو بیس سے زائد زخمی ہوئے کی ذمہ داری کسی بلوچ تنظیم نے نہیں بلکہ ایک کالعدم مذہبی تنظیم(لشکر جھنگوی) نے قبول کی ہے ۔
زین بھیا اگر آپ ہلاک کے بجائے لفظ شہید لکھتے اور بہتر ہوتا۔
ان شہدا میں ایس پی سمیت پولیس کے اہلکار اور ایدھی کے اہلکار بھی ہیں۔۔۔۔۔ جو پہلے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود تھے۔۔ اتنے میں دوسرا دھماکہ ہوا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ بلوچستان کے حوالے سے بنیادی معلومات بھی نہیں رکھتے ۔

اور کل علمدار روڈ پر ہونےوالے دو دھماکوں جن میں سو سے زائد افراد ہلاک اور ایک سو بیس سے زائد زخمی ہوئے کی ذمہ داری کسی بلوچ تنظیم نے نہیں بلکہ ایک کالعدم مذہبی تنظیم(لشکر جھنگوی) نے قبول کی ہے ۔
نیٹ پر میں نے بلوچ لبریشن آرمی یا فرنٹ کا پڑھا ہے
 
کاشفی

محفلین
سعودی والی بات غلط کہی ہے جناب نے سعودی کی 40 فیصد آبادی غیر سعودی ہے اس وقت 9 ملین لیگل 2 ملین ال لیگل ورکرز سعودی میں ہیں ۔ رہی بات بلوچوں کی جب وہ سرادری نظام سے نکل کر پڑھ لکھ جائیں تبھی بات ہو سکتی ہے نا حالیہ مہینوں میں ٹوٹل 16 ہزار جوانوں کو فوج میں لیا گیا ہے تاکہ یہ فرق کم ہو ۔ اور بلوچ زمین کون دے رہا ہے رجمنٹ سے ریٹائرڈ ہونے والوں کو ؟ کوئی تفصیل تا کہ ہم بھی لیں گوادر میں
اگر آپ سعودی عرب میں ہیں تو صحیح سے جانیئے کہ کیا ہے اور آنے والے وقتوں میں کیا ہونے والا ہے۔۔ حقیقت جانیئے جناب!
حالات سے باخوبی واقفیت حاصل کیجئے۔۔۔
ہا ہا۔۔ سب باتیں بتانا ضروری نہیں۔۔ ورنہ میں ڈر جاؤں گا۔۔۔:)
خوش رہیئے۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
آپ بلوچستان کے حوالے سے بنیادی معلومات بھی نہیں رکھتے ۔

اور کل علمدار روڈ پر ہونےوالے دو دھماکوں جن میں سو سے زائد افراد ہلاک اور ایک سو بیس سے زائد زخمی ہوئے کی ذمہ داری کسی بلوچ تنظیم نے نہیں بلکہ ایک کالعدم مذہبی تنظیم(لشکر جھنگوی) نے قبول کی ہے ۔
آپ جو معلومات دینا چاہتے ہیں وہ دے دیجئے اگر حقیقت پر مبنی ہوئی تو تسلیم کرلونگا ادروائز دن دن اور رات رات۔
میں نے یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ بلوچ تنظیم نے یہ حملے کروائے ہیں۔۔ خیر ۔۔:)
میں تو انہی باتوں پر یقین کروں گا جو بلوچ قوم کرتی ہے۔۔ اور یہاں یو اے ای میں میرے کافی سارے دوست بلوچ ہیں اور ان کی باتیں پانچ سو فیصد ٹھیک ہیں۔۔
میں نے وہی لکھا ہے جو انہوں بتایا ہے اور سچ بتایا ہے۔۔
 
عسکری

معطل
اگر آپ سعودی عرب میں ہیں تو صحیح سے جانیئے کہ کیا ہے اور آنے والے وقتوں میں کیا ہونے والا ہے۔۔ حقیقت جانیئے جناب!
حالات سے باخوبی واقفیت حاصل کیجئے۔۔۔
ہا ہا۔۔ سب باتیں بتانا ضروری نہیں۔۔ ورنہ میں ڈر جاؤں گا۔۔۔ :)
خوش رہیئے۔۔۔
کیا جانیں؟ اور آپ کیا جانتے ہیں ہمارے بارے میں؟ اور حقیقت کیا ہوتی ہے ؟ تم نے کہا سعودی عرب کا سسٹم اپناؤ وہ لوگ 20 فیصد سے زیادہ غیر ملکیوں کو نہیں انے دیتے یہ بات ایک طرح سے بونگی تھی پتا ہے کیوں؟ 28 ملین سعودی آبادی ہے جس میں سے 11ملین غیر ملکی ہیں ۔ اور ہم بلوچستان کے غیر ملکی نہیں وہ ہمارا صوبہ ہے ہم بے شک سارے جا کر وہاں رہیں یا وہ سارے آ کر ہمارے ملتان میں بس جائیں تم نے کس حساب سے سعودی غیر ملکیوں کو پاکستان کے اندر کے صوبے سے ملایا ؟ کونسا کلیہ لگایا کچھ پتہ تو چلے ہمیں؟ اور میں نے تمھیں ڈرانا نہیں ہے اپنی بات کو جواب لینا ہے ؟ مجھے بتاؤ کیا ایک سعودی جو دمام کا پیدائشی رہائشی ہے اگر اپنا پورا کا پورا خندان اٹھا کر جدہ جا بسے تو اس کو قتل کر دیا جاتا ہے ؟ اسے آباد کار کہا جاتا ہے ؟
 
عسکری

معطل
آپ جو معلومات دینا چاہتے ہیں وہ دے دیجئے اگر حقیقت پر مبنی ہوئی تو تسلیم کرلونگا ادروائز دن دن اور رات رات۔
میں نے یہ کہیں نہیں لکھا ہے کہ بلوچ تنظیم نے یہ حملے کروائے ہیں۔۔ خیر ۔۔:)
میں تو انہی باتوں پر یقین کروں گا جو بلوچ قوم کرتی ہے۔۔ اور یہاں یو اے ای میں میرے کافی سارے دوست بلوچ ہیں اور ان کی باتیں پانچ سو فیصد ٹھیک ہیں۔۔
میں نے وہی لکھا ہے جو انہوں بتایا ہے اور سچ بتایا ہے۔۔
تمھارے یہ 500 فیصد والی بات مضحکہ خیز ہے بچے جانتے ہو کیوں ؟ کیونکہ کوئی 500 فیصد ہوتا ہی نہیں تم سے جو مخاظب ہیں وہ سب جاننے سمجھنے والے ہیں زین بھائی کا پیشہ صحافت اور سکونت کوئٹہ ہے اور وہ روز اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں حالات کو بطور ایک شاہد صحافی ۔ کم از کم مجھے ان کی بات پر شک نہیں ہے ۔
 
arifkarim

معطل
نیٹ پر میں نے بلوچ لبریشن آرمی یا فرنٹ کا پڑھا ہے
ایک پاک فوج کے ہوتے ہوئے طالبان لبریشن، بلوچ لبریشن، ایم کیو ایم لبریشن وغیرہ کہاں سے ٹپک پڑی ہیں؟ کیا پاک فوج کو ملکی سرحدوں پر بالکل بھی کنٹرول نہیں رہا؟
 
یہ انٹرل سیکیورٹی معاملہ ہے پاکستانی فوج کا نہیں آئی ایس آئی کے ونگ جے آئی ایکس کا ہے آئی بی کا ہے ایف آئی اے کا ہے ہر معاملے مین فوج کو نا رگڑو ۔ اور میرا بھی یہی کہنا تھا کہ وہ برگیڈئیر وہ چیف وہ تمام اہلکار جو کوئٹہ میں سیکیورٹی کے زمہ دار ہیں سب کو سزا ملنی چاہیے ۔ پاک فوج کہاں سے ٹپک پڑی ؟ عوام آج بھی سڑکوں پر یہی کہہ رہے ہیں کہ پاک فوج کے حوالے کرو شہر

1-11-2013_132780_1.gif
 
کاشفی

محفلین
کیا جانیں؟ اور آپ کیا جانتے ہیں ہمارے بارے میں؟ اور حقیقت کیا ہوتی ہے ؟ تم نے کہا سعودی عرب کا سسٹم اپناؤ وہ لوگ 20 فیصد سے زیادہ غیر ملکیوں کو نہیں انے دیتے یہ بات ایک طرح سے بونگی تھی پتا ہے کیوں؟ 28 ملین سعودی آبادی ہے جس میں سے 11ملین غیر ملکی ہیں ۔ اور ہم بلوچستان کے غیر ملکی نہیں وہ ہمارا صوبہ ہے ہم بے شک سارے جا کر وہاں رہیں یا وہ سارے آ کر ہمارے ملتان میں بس جائیں تم نے کس حساب سے سعودی غیر ملکیوں کو پاکستان کے اندر کے صوبے سے ملایا ؟ کونسا کلیہ لگایا کچھ پتہ تو چلے ہمیں؟ اور میں نے تمھیں ڈرانا نہیں ہے اپنی بات کو جواب لینا ہے ؟ مجھے بتاؤ کیا ایک سعودی جو دمام کا پیدائشی رہائشی ہے اگر اپنا پورا کا پورا خندان اٹھا کر جدہ جا بسے تو اس کو قتل کر دیا جاتا ہے ؟ اسے آباد کار کہا جاتا ہے ؟
میری باتیں بونگی ہی جناب۔:) ۔۔ آپ کی باتیں میں نہیں مانتا۔۔کیونکہ آپ کی باتیں خواب جیسی لگتی ہیں۔۔:) کتنا عرصہ ہوگیا سعودی عرب میں رہتے ہوئے؟
سعودی ایک قوم ہے۔۔۔۔لیکن پاکستان میں موجود لوگ ایک قوم کی صورت میں نہیں ہیں۔۔ ایک قوم کی صورت اسی وقت ہوسکتی ہے جب سب کو ایک جیسا ٹریٹ کیا جائے۔۔ وہ ہمارا صوبہ وہ ہمارا صوبہ ۔۔یہ سب باتیں پرانی ہوگئی ہیں جناب۔۔ جائیں بلوچستان اکیلے نہتے بغیر کسی چیز کے پھر آکر بتائیے گا کہ کس کا صوبہ ہے۔۔۔:)
 
کاشفی

محفلین
تمھارے یہ 500 فیصد والی بات مضحکہ خیز ہے بچے جانتے ہو کیوں ؟ کیونکہ کوئی 500 فیصد ہوتا ہی نہیں تم سے جو مخاظب ہیں وہ سب جاننے سمجھنے والے ہیں زین بھائی کا پیشہ صحافت اور سکونت کوئٹہ ہے اور وہ روز اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں حالات کو بطور ایک شاہد صحافی ۔ کم از کم مجھے ان کی بات پر شک نہیں ہے ۔
500 فیصد بات ہوتی ہے۔۔۔پرویز مشرف سید 500 فیصد سچی باتیں کرتے ہیں۔ اس لیئے 500 فیصد ممکن ہے۔۔۔:)
زین بھائی کا پیشہ صحافت کا ہو یا کچھ اور ہو۔۔اس سے مجھے کیا لینا بھائی۔۔ اچھی بات ہے صحافی ہیں۔۔
زین بھائی کو چاہیئے کہ وہ حقیقت پر مبنی باتیں لکھ دیں تا کہ مجھ جیسے لوگ جو شائد حقیقت سے ناآشنا ہیں حقیقت جان جائیں۔۔
زین بھائی کو چاہیئے کہ یہ بھی بتا دیں کہ بلوچستان کے حالات کتنے اچھے ہیں اور کیا ہونے جارہا ہے۔۔۔
 
عسکری

معطل
میری باتیں بونگی ہی جناب۔:) ۔۔ آپ کی باتیں میں نہیں مانتا۔۔کیونکہ آپ کی باتیں خواب جیسی لگتی ہیں۔۔:) کتنا عرصہ ہوگیا سعودی عرب میں رہتے ہوئے؟
سعودی ایک قوم ہے۔۔۔ ۔لیکن پاکستان میں موجود لوگ ایک قوم کی صورت میں نہیں ہیں۔۔ ایک قوم کی صورت اسی وقت ہوسکتی ہے جب سب کو ایک جیسا ٹریٹ کیا جائے۔۔ وہ ہمارا صوبہ وہ ہمارا صوبہ ۔۔یہ سب باتیں پرانی ہوگئی ہیں جناب۔۔ جائیں بلوچستان اکیلے نہتے بغیر کسی چیز کے پھر آکر بتائیے گا کہ کس کا صوبہ ہے۔۔۔ :)
یہ تمھیں کس نے کہا کہ سعودی ایک قوم ہے ؟ تو یہ کیا ہے؟
http://www.alriyadh.com/2006/11/09/article200334.html

اور میں سعودی میں 31 دن رہوں یا 31 سال اس سے کیا فرق پڑے گا؟
یعینی کیسے پرانی ہو گئیں؟ کیا آزادی کے 300 سال بعد امریکہ میں کچھ پرانا ہوا؟ اور میں جاتا ہوں جاؤں گا اور جاتا رہوں گا دیکھتا ہوں کون کیسے روکتا ہے ۔ تمہیں کیا لگتا ہے میں جہاں جاتا ہوں سکواڈ لے کر جاتا ہوں گا؟ روزانہ ٹرینیں بسیں جہاز اور گاڑیاں آ جا رہی ہیں کسی کو کوئی شک ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
کاشفی بھائی صوبے تو سعودی عرب میں چار سے بھی زیادہ ہیں اور قبیلے تو اتنے ہیں کہ گنتی ہی نہیں ہوتی، پھر بھی یہاں کبھی کوئی ایسی بات نہیں دیکھی کہ کون کہاں سے آ کر آباد ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی معلومات بالکل صفر ہیں۔ اور رہی بات 20 فیصد خارجیوں کی تو یہ بھی غلط ہے۔

سعودی حکومت اب کمپنیوں پر زور دے رہی ہے کہ کمپنیوں میں سعودیوں کے لیے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے جائیں۔ ہر سال جو یہاں پر یونیورسٹیوں سے گریجوئٹ نکلتے ہیں وہ کہاں جائیں، تو سعودی حکومت نے سرکاری اداروں سے تقریباً غیر ملکی ختم کر دیئے ہیں۔ اب شاید صرف 5 فیصد رہ گئے ہوں گے۔ بنکوں میں فرنٹ ڈیسک پر 99 فیصد سعودی ہیں۔

یہاں ہوائی ٹکٹنگ کی ایک بہت بڑی ملکی کمپنی ہے، ان کا دعوی تھا کہ فرنٹ ڈیسک پر تمام سعودی ہوں گے۔ انہوں نے ہزاروں سعودی جوانوں کو تربیت بھی دلائی لیکن 5 فیصد سے زیادہ سعودی مستقل مزاجی سے کام ہی نہیں کر سکے کہ کام دقت طلب ہے۔ اور یہ میدان چھوڑ کر کسی اور طرف نکل گئے۔ نتیجہ یہ کہ ہوائی ٹکٹنگ کی بیشتر کمپنیوں کے فرنٹ ڈیسک پر 95 فیصد غیر سعودی نظر آتے ہیں۔

سعودی حکومت نے تمام پرائیویٹ کمپنیوں کو یہ کہہ رکھا ہے کہ ہر سال اپنی کمپنی میں سعودی ملازموں کا 5 فیصد اضافہ کرتے جائیں۔ اس کے باوجود پرائیویٹ کمپنیاں ان ہدایات پر عمل نہیں کرتیں۔
بلدیہ میں جو لوگ گاربیج اکٹھا کرتے ہیں ان میں ٹرک چلانے والے سے لیکر نیچے تک سو فیصد غیر سعودی ہیں۔

اب آپ کو کیا کیا بتاؤں کہ کیا کچھ ہو رہا ہے۔

آپ کا جو سعودی دوست ہے اس نے آپ کو غلط معلومات دی ہیں۔

مزید یہ کہ سعودی عرب اور پاکستان کا کوئی موازنہ ہی نہیں ہو سکتا۔
 
آپ کی باتیں صحیح لگتی ہیں اور معتبر ہیں۔۔ شاید مجھے غلط باتیں معلوم تھیں۔ جزاک اللہ معلومات باہم پہنچانے کے لیئے۔۔
 
Top