کوئٹہ، لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری! شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے!

arifkarim

معطل
اُن کے کہنے کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہزارہ برادری اپنے جدا منگول نما نقوش کی بنا پر پہچان لی جاتی ہے جس کی وجہ سے اُن کو نشانہ بنانا دوسرے علاقے کے شیعوں کی نسبت آسان ہے۔
تو کیا قادیانی اور نصرانی کمیونیٹی کی شکلیں بھی منگولوں سے ملتی جلتی ہیں جب انکو پورے ملک میں مختلف مقامات پر ٹارگٹ کلنگ یا بم بلاسٹ یا خود کش حملوں میں شہید کر دیا جاتا ہے؟ ہر اقلیت کی حفاظت حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اور پاکستان کا آئین اس بات کا پابند کرتا ہے کہ اکثریت کی حکومت اپنی اقلیتوں کی حفاظت کرے۔ پاکستانی پرچم میں اسفید رنگ ان پاکستانی اقلیتوں کی نماندگی کرتا ہے جنکو 1947 سے لیکر ابھی تک کبھی مذہب کے نام پر، کبھی قومیت کی نام پر اور کبھی شکل کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا رہا ہے یا انکے ساتھ اکثریت کے مقابلہ میں محض اقلیت ہونے کی وجہ سے تفرقے کی بنیاد پر حقوق و فرائض دیئے جاتے ہیں۔
 

منصور مکرم

محفلین
کافی غلاظت سے بھری ہوئی، جھوٹ پر مبنی اور فرقہ وارانہ تحریر ہے۔

پس نوشت: اگرچہ اس طرح کی تحریر پر کچھ لکھنا میری شان کے خلاف ہے لیکن ایک بات، جس پر اس تحریر کی عمارت کھڑی ہے، وہ یہ ہے کہ صرف ہزارہ کو ہی کیوں مارا جاتا ہے اگرچہ شیعہ تو اور بھی ہیں۔ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی شکلیں منگولوں سے ملتی جلتی ہیں اور بہت آسانی سے ان کی شناخت کی جا سکتی ہے اور کوئٹہ میں ان کی آبادی بھی چند ایک جگہوں پر مرکوز ہے۔
میرے خیال میں اگر انہی خیالات کا اظہار اسکے بلاگ پر تبصرہ کرکے کیا جاتا تو شائد وہ اپنے خیالات تبدیل کر لیتا۔
یہاں اسکے بلاگ کے بارے زور نکالنا شائد اسکو کوئی فائدہ نہ پہنچائے۔
 
Top