کوئٹہ، لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری! شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے!

حسینی

محفلین
کوئٹہ شہر میں ہونے والے دھماکوں کے خلاف سخت سردی اور بارش کے باوجود، لاشوں کے ساتھ، گزشتہ جمعہ کے بعد سے دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کوئٹہ کے نا اہل اور ُ کرپٹ حکومت کو ختم کر کے شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے۔
اس وقت دھرنے میں بہت ساری شیعہ تنظیموں کے علاوہ ہزارہ کمیونٹی کے ہزاروں مرد وزن شریک ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے جنرل سیکٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی ّ کوئٹہ دھرنے میں پہنچ گئے ہیں۔

کوئٹہ حکومت ابھی تک ٹس سے مس نہیں ہوئی۔
البتہ وفاقی حکومت مظاہرین کو لالی پاپ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔۔۔ اور شہداء اور زخمیوں کے لیے پیسوں کا اعلان کر خون خریدنا چاہ رہے ہیں۔

اس واقعے کے خلا ف اور اس پہلے کے واقعات کے خلاف مختلف شیعہ تنظیموں نے ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے اور دھرنے دیے۔ کراچی، لاہو ، اسلام آباد، گلگت، سکردو، جھنگ، حیدر آباد، سکھر، جام شورو، جیکب آباد، نواب شاہ، لیہ، اٹک، ٹوبہ ٹیک سنگھ،بھکر اور ملک کے دوسرے بڑے چھوٹے شہروں میں دھرنے اور اور احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
بعض شہروں میں اب بھی دھرنا جاری!!

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھی گزشتہ پندرہ گھنٹوں سے دھرنا جاری۔
 

حسینی

محفلین
لعنت ہو ایسی حکومت پر جو 100 سے زائد لاشیں گرنے کے باوجود بھی ٹس سے مس نہ ہو۔
فرانس میں (ظاہرا) کچھ عرصہ پہلے چند یہودی بچے مارے گئے تھے۔۔ اس واقعے پر انہوں نے زمین آسمان ایک کر دیا تھا۔
لیکن اسلامی جمہوریہ میں مسلمان کا خون اتنا ارزاں ہو گیا۔۔۔
جنہیں ہم کافر کہتے ہیں ۔۔۔۔۔ وہ تو اپنے ملکوں میں ایک بلی کا بھی خون نہیں دیکھ سکتے۔۔۔
ہمیں کیا ہو گیا ہے؟؟
 

حسینی

محفلین
محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان نے کوئٹہ دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کو فورا توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دھرنا ابھی جاری ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
حکمران اور جرنیل خود تو محفوظ بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کو کیا پرواہ 100 لوگ مریں یا ہزار۔ اور مرے بھی وہ ہیں جو شکل و صورت میں منگول اور عقیدے میں شیعہ ہیں۔ ان کو اس ملک سے ہجرت کرنی چاہیے کیونکہ پاکستانیوں سے زیادہ توقع رکھنا خودکشی ہے۔
 

حسینی

محفلین
اور مرے بھی وہ ہیں جو شکل و صورت میں منگول اور عقیدے میں شیعہ ہیں۔ ان کو اس ملک سے ہجرت کرنی چاہیے کیونکہ پاکستانیوں سے زیادہ توقع رکھنا خودکشی ہے۔

نہیں بھائی جی ایسی بات نہ کریں۔۔ پاکستان ان کا ملک ہے۔۔ یہ ملک سے محبت رکھتے ہیں۔
ہاں البتہ یہ بات ہے کہ اس حکومت سے کوئی توقع رکھنا فضول ہے۔۔۔ اپنا انتظام خود کرنا چاہیے۔
 

حسینی

محفلین
کوئٹہ میں دھرنا جاری۔۔۔۔ قوم کسی بڑے فیصلے کے لیے تیار رہے۔۔۔ قائدین کا اعلان
گھروں سے کفن پوش نکلنا پڑ سکتا ہے۔۔۔
وفاقی وزراء اور گورنر نے کہا : ہم بے بس ہیں۔۔۔ صدر اور وزیر ّ اعظم نے ہمیں اختیارات کے بغیر بھیجا ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
کوئٹہ میں دھرنا جاری۔۔۔ ۔ قوم کسی بڑے فیصلے کے لیے تیار رہے۔۔۔ قائدین کا اعلان
گھروں سے کفن پوش نکلنا پڑ سکتا ہے۔۔۔
وفاقی وزراء اور گورنر نے کہا : ہم بے بس ہیں۔۔۔ صدر اور وزیر ّ اعظم نے ہمیں اختیارات کے بغیر بھیجا ہے۔

ہم سب کو معلوم ہے کہ اختیار فوج کے پاس ہے۔ تو یہ گورنر وغیرہ کسی کام کے نہیں ہیں اور کچھ بھی نہیں کر سکتے۔
 

حسینی

محفلین
ہم سب کو معلوم ہے کہ اختیار فوج کے پاس ہے۔ تو یہ گورنر وغیرہ کسی کام کے نہیں ہیں اور کچھ بھی نہیں کر سکتے۔

تو پھر فوج کو حرکت میں آنا چاہیے نا۔۔۔ اور کتنی لاشیں گرنے کا انتظار ہے؟؟
اور وہ بدبخت وزیر اعلی۔۔۔ جو صحیح بول بھی نہیں سکتا۔۔۔ دمے کا مریض ہے۔ بیرون ملک رنگ ً ً رلیوں میں مصروف ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
تو پھر فوج کو حرکت میں آنا چاہیے نا۔۔۔ اور کتنی لاشیں گرنے کا انتظار ہے؟؟
اور وہ بدبخت وزیر اعلی۔۔۔ جو صحیح بول بھی نہیں سکتا۔۔۔ دمے کا مریض ہے۔ بیرون ملک رنگ ً ً رلیوں میں مصروف ہے۔

آپ کو شائد تاریخ کا معلوم نہیں جو اس طرح کی بات کر دی۔ بامیان اور مزار شریف میں ان کے چہیتوں نے ہزارہ کیساتھ جو کیا تھا اس کے بعد بھی آپ سمجھتے ہیں کہ فوج مثبت کردار ادا کرے گی؟
 

غدیر زھرا

لائبریرین

اپ۔ن۔۔ی ہست۔ی عش۔قِ محمد(ص) اپن۔۔ی دول۔ت حُ۔بِ عل۔۔ی(ع)
اِن ن۔ع۔م۔ات کے م۔۔دِ مق۔اب۔ل ہ۔ر دول۔ت ک۔و ٹھک۔رائیںگے

جتن۔۔ی جہ۔۔ادی تنظ۔۔یمی۔ں ہی۔۔ں جت۔نے فس۔ادی لشک۔ر ہی۔ں
اُن کے م۔ظ۔الم سُن ک۔ر ت۔و شم۔ر و یزی۔د بھ۔ی شرم۔ائینگے

ک۔رب و بلا اور شام و ک۔وف۔۔ہ پی۔شِ نظ۔۔ر ہی۔ں ہم ل۔وگ۔وں کے
ظل۔م و تشدد ، قی۔د و سلاسل ح۔وصلے پست نہ کر پائیں گے

تھ۔۔وڑا مع۔۔اوضہ دیکے حک۔۔ومت زخمی۔۔۔وں اور شہی۔۔دوں ک۔۔ا
اپنے تئی۔ں یہ سمجھے ہ۔وئے ہے زخم ہم۔ارے بھر جائینگے

راہِ خ۔دا می۔ں م۔۔رنے وال۔۔وں سے ی۔ہ خ۔دا کا وع۔۔دہ ہ۔ے
م۔۔وت نہ۔یں آئیگ۔۔ی اُن ک۔۔و ، رزق خ۔۔دا س۔ے پائی۔۔۔ں گ۔ے
 

حسینی

محفلین
میں نے اوپر کہا تھا کہ ہجرت کریں۔

ہجرت تو حل نہیں نا! تو پھر کی کراچی کے باسی بھی ہجرت کرے؟؟ گلگت والے بھی ہجرت کرے؟؟
ہاں اگر ریاست اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ چند نام نہاد دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں پر ہاتھ ڈالنے سے ڈرتی ہے تو پھر یہ بات ہے۔
اور اگر ہماری فوج نے چوڑیاں پہن لی ہے تو پھر ہزارہ کمیونٹی کیا۔۔۔۔ سپ پاکستانیوں کو ہجرت کرنا چاہیے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اللہ تعالی ہمارے ملک کو فرقہ وارانہ فسادات سے نکال کر امن کا گہوارہ بنا دے اور ہمیں عوامِ پاکستان سے مخلص اور بصیرت رکھنے والی حکمران قیادت عطا فرمائے اور ملی یکجہتی کا تصور عملی شکل میں سامنے آئے۔ آمین۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ہجرت تو حل نہیں نا! تو پھر کی کراچی کے باسی بھی ہجرت کرے؟؟ گلگت والے بھی ہجرت کرے؟؟
ہاں اگر ریاست اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ چند نام نہاد دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں پر ہاتھ ڈالنے سے ڈرتی ہے تو پھر یہ بات ہے۔
اور اگر ہماری فوج نے چوڑیاں پہن لی ہے تو پھر ہزارہ کمیونٹی کیا۔۔۔ ۔ سپ پاکستانیوں کو ہجرت کرنا چاہیے۔
ہم نے ہر گز اس ملک سے ہجرت نہیں کرنی بلکہ اس ملک کو مل کر امن کا گہوارہ بنانا ہے اوراللہ تعالی کی مدد و نصرت سے فساد کو اس ملک سے ہجرت کرنے پر مجبور کرنا ہے!
 

حسینی

محفلین
دھرنے میں عمران خان کی تحریک انصاف کی شرکت اعلان۔
تحریک انصاف کے کارکن دھرنے ٰ میں پہنچ گئے۔
کوئٹہ کے تمام تر بد امنی کا سبب زرداری کا چہیتا وزیر اعلی ہے۔۔ زرداری اس عجوبے کو منصب سے ہٹانا نہیں چاہتا۔
 

فلک شیر

محفلین
انتہائی افسوس ناک...........دل بہت دکھی ہے، اُن لوگوں کے لیے، جو ناحق مارے جا رہے ہیں...............
اللہم ان نعوذ بک من شرور اعداء الاسلام والمسلمین.........
 
Top