کنڈل ایمازون اردو کو کیوں سپورٹ نہیں کرتا؟

السلام علیکم!
معزز اراکین محفل یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کنڈل پر اردو یونیکوڈ فارمیٹڈ کتاب کیوں اپلوڈ نہیں ہوپاتی ؟ میں نے گزشتہ دنوں ایک کتاب اپ لوڈ کی تھی اور ورڈ میں تھی لیکن کنڈل انتظامیہ کی جانب سے یہ کہہ کر اسے نظر انداز کردیا گیا کہ یہ کنڈل سپورٹڈ لینگوئج میں نہیں ہے۔ جب کہ دوسری جانب ہندی اور گجراتی ایسی زبانیں کنڈل کی سپورٹڈ لینگوئیجز میں موجود ہیں۔ یہ کیا معمہ ہے ؟ اور کیا اس کا کسی کے پاس کوئی حل بھی ہے ؟
 
رانا

محفلین
کنڈل پر اردو تو بعد کی بات ہے یہ تو کنڈل کی سہولت ہی پاکستان میں مہیا کرنا گوارا نہیں کرتے۔ آج کنڈل ایپ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہی تو میسج آیا کہ پاکستان کے لئے دستیاب نہیں۔ اتنا دکھ ہوا یہ میسج دیکھ کر۔
 
فہد اشرف

محفلین
الف عین صاحب اپنی ویب سائیٹ
مفت اردو کتابیں پہ اردو کتابوں کی کنڈل فائل بھی رکھتے ہیں۔ کتابیں کنڈل پہ کھل جاتی ہیں لیکن پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے کیونکہ سارے فنکشن بہت سلو ہو جاتے ہیں جیسا اگلا صفحہ دیر سے کھلتا ہے ٹیکسٹ سائز دیر سے تبدیل ہوتا ہے وغیرہ۔
Screenshot-20200817-192350-Amazon-Kindle.jpg
 
آخری تدوین:
کنڈل پر اردو تو بعد کی بات ہے یہ تو کنڈل کی سہولت ہی پاکستان میں مہیا کرنا گوارا نہیں کرتے۔ آج کنڈل ایپ ڈاؤنلوڈ کرنا چاہی تو میسج آیا کہ پاکستان کے لئے دستیاب نہیں۔ اتنا دکھ ہوا یہ میسج دیکھ کر۔
اس سے زیادہ زوال کیا ہوگا ہمارا۔ یہ المیہ ہے
 
اردو اور فارسی کی سپورٹ کنڈل پر نہیں ہے لیکن دو سال سے عربی موجود ہے۔
جی لیکن اردو کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ وہاں ہندی، ملواری اور گجراتی ایسی چھوٹی زبانوں کی تو اہمیت دی گئی ہے، اردو کو مکمل نظر انداز کردیا گیا ہے۔
 
خرم post: 2265078 نے کہا:
@محمدامین صدیق بھائی، ریحان قریشی، یا آئی ٹی سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی معززرکن۔۔۔۔ اس سلسلے میں کوئی مدد مل سکتی ہے ؟
شکریہ عزیزی خرم یاد کرنے کے لیے ، تاہم مابدولت اس سلسلے میں معذرت خواہ ہیں کہ ہنوز کنڈل استعمال کرنے کا اتفاق نہیں ہوا ہے !:):)
 
الف عین صاحب اپنی ویب سائیٹ
مفت اردو کتابیں پہ اردو کتابوں کی کنڈل فائل بھی رکھتے ہیں۔ کتابیں کنڈل پہ کھل جاتی ہیں لیکن پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے کیونکہ سارے فنکشن بہت سلو ہو جاتے ہیں جیسا اگلا صفحہ دیر سے کھلتا ہے ٹیکسٹ سائز دیر سے تبدیل ہوتا ہے وغیرہ۔
Screenshot-20200817-192350-Amazon-Kindle.jpg
میں نے ان کے طریقے سے بھی اپلوڈ کرنا چاہی لیکن اب وہ قبول ہی نہیں کر رہا
 
زیک

مسافر
جی لیکن اردو کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ وہاں ہندی، ملواری اور گجراتی ایسی چھوٹی زبانوں کی تو اہمیت دی گئی ہے، اردو کو مکمل نظر انداز کردیا گیا ہے۔
ایمزون نے فیصلہ اپنے بزنس کے حساب سے کرنا ہے۔ دوسرے یہ زبانیں کس لحاظ سے چھوٹی ہیں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ایمزون نے فیصلہ اپنے بزنس کے حساب سے کرنا ہے۔
ایمزون اسٹورز پر بہت سی اشیا ایسی ہیں جو پاکستان میں بنتی ہیں اور یہاں سے ان کے اسٹورز کو ایکسپورٹ ہوتی ہیں۔ سیالکوٹ میں بہت سے لوگ ایمزون کے ساتھ ڈائریکٹ بزنس کر رہے ہیں اور ایمزون اسٹورز کو ہینڈل کرنے کے لیے اچھی خاصی نوکریاں ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ایمزون کی سروس پاکستان کے لیے مہیا نہیں ہے، ایک وجہ تو یہ ہے کہ بزنس والیم نہ ہونے کے برابر ہے اور دوسری وجہ سوائی والی بات ہے کہ یہاں لوگ "نیٹ اینڈ کلین" بزنس کرنے کی بجائے "جگاڑ" اور "دیہاڑ" کے چکر میں ہوتے ہیں۔
 
فہیم

لائبریرین
ایمزون نہ سہی پاکستان کا کوئی اپنا ذاتی آن لائن اسٹور ایسا نہیں جہاں دھوکا دہی کا خطرہ نہ ہو اور انسان مطمئن ہوکر کوئی چیز آن لائن آرڈر کرسکے۔
جیسے انڈیا میں فلپ کارٹ ہے۔
یہاں ہماری نصیب میں دراز پی کے ہے کہ جہاں دکھاتے کچھ ہیں اور ملتا کچھ ہے۔
 
زیک

مسافر
ایک وجہ تو یہ ہے کہ بزنس والیم نہ ہونے کے برابر ہے اور دوسری وجہ سوائی والی بات ہے کہ یہاں لوگ "نیٹ اینڈ کلین" بزنس کرنے کی بجائے "جگاڑ" اور "دیہاڑ" کے چکر میں ہوتے ہیں۔

فراڈ وغیرہ سے پاک کریڈٹ اور پیمنٹ سسٹم کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
 
ایمزون نے فیصلہ اپنے بزنس کے حساب سے کرنا ہے۔ دوسرے یہ زبانیں کس لحاظ سے چھوٹی ہیں؟
کیا ان کا اردو کے پھیلاو اور وسعت سے موازنہ کیا جاسکتا ہے ؟ ایک ایسا ادارہ یا کاروبار جو گجراتی کو سپورٹ کرتا ہے اسے اردو کو سپورٹ کرنے میں کیا تامل ہوسکتا ہے سوائے تنگ نظری اور تعصب کے
 
احباب جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ سب تو درست ہے لیکن اردو زبان تو صرف پاکستان کی زبان نہیں ہے۔اس کی کتب کو کنڈل ڈائریکٹ پبلشنگ پر یہ کہہ کر نظر انداز کردینا یا قبول ہی نہ کرنا کہ کنڈل اردو کو سپورٹ نہیں کرتا، صریح زیادتی ہے۔
 
زیک

مسافر
کیا ان کا اردو کے پھیلاو اور وسعت سے موازنہ کیا جاسکتا ہے ؟ ایک ایسا ادارہ یا کاروبار جو گجراتی کو سپورٹ کرتا ہے اسے اردو کو سپورٹ کرنے میں کیا تامل ہوسکتا ہے سوائے تنگ نظری اور تعصب کے
لگتا ہے آپ کو گجراتی کی وسعت کا بالکل اندازہ نہیں۔

رہی بات اردو کی تو ایمزون جب تک پاکستان کی مارکیٹ میں نہیں آتا اردو کو سپورٹ کرنا بزنس کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتا۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایک وجہ تو یہ ہے کہ بزنس والیم نہ ہونے کے برابر ہے اور دوسری وجہ سوائی والی بات ہے کہ یہاں لوگ "نیٹ اینڈ کلین" بزنس کرنے کی بجائے "جگاڑ" اور "دیہاڑ" کے چکر میں ہوتے ہیں۔
پے پال بھی اسی لئے پاکستان کا رخ نہیں کر رہا۔ وہ آئے گا تو اس سے منسلک دیگر مارکیٹ پلیس جیسے امیزون پاکستان میں آجائے گی
 
جاسم محمد

محفلین
یہاں ہماری نصیب میں دراز پی کے ہے کہ جہاں دکھاتے کچھ ہیں اور ملتا کچھ ہے۔
پاکستان میں قیام کے دوران دراز اور او ایل ایکس سے کچھ منگوایا تھا جس کا بہت ہی منفی تجربہ رہا۔ حکمرانوں کو تو چھوڑ ہی دیں۔ عوام خود ایک دوسرے کو چونا لگانے سے باز نہیں آ رہی۔
پاکستان میں پے پال اور امیزون آ گیا تو ان دونوں کمپنیوں کے پاس آدھے سے زیادہ خریداری اور ادائیگی کی شکایات صرف پاکستان سے درج ہو جائیں گی :)
 
Top