کمپیوٹنگ شمارہ مئی

باسم

محفلین
ہماری محنت رنگ لائی بتا نہیں سکتے کتنی خوشی ہورہی ہے اس وجہ سے کہ یہ پوسٹ ہم نے ہی شروع کی ہے اور شمشاد بھائی نے اس کی تشہیر کی
شمشاد بھائی بہت شکریہ
اور مکی بھائی بہت انتطار ہے کسی نئی ڈاونلوڈ کا
جلدی سے بھیج دیجیے
 

علمدار

محفلین
شکریہ قیصرانی بھائی-

ارے معذرت باسم بھائی! آپ کا شکریہ دیر سے ادا کر رہا ہوں، بہت شکریہ کہ آپ نے کمپیوٹنگ کے شمارے کی خبر محفل پر پوسٹ کی-
ویسے آپ نے کمپیوٹنگ کا مطالعہ ابھی تک کیا یا نہیں؟
 

مکی

معطل
باسم نے کہا:
ہماری محنت رنگ لائی بتا نہیں سکتے کتنی خوشی ہورہی ہے اس وجہ سے کہ یہ پوسٹ ہم نے ہی شروع کی ہے اور شمشاد بھائی نے اس کی تشہیر کی
شمشاد بھائی بہت شکریہ
اور مکی بھائی بہت انتطار ہے کسی نئی ڈاونلوڈ کا
جلدی سے بھیج دیجیے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ضرور جناب کیوں نہیں.. :D

دو عدد ترجمہ شدہ سوفٹ ویر میرے تھکے ہوئے فورم میں دھکے کھاتے پھر تے ہیں انہیں پوسٹ کیے دیتا ہوں.. :wink:

واللہ الموفق
 

باسم

محفلین
اس شمارے کا تو نہیں مگر پچھلے کا کیا ہے بہت پسند آیا
معذرت کی کوئی ضرورت نہیں جناب
یہ بتائیے اس کی سر کولیشن کتنی ہے اب تک؟
مکی بھائی بہت شکریہ
 

علمدار

محفلین
یہ شمارہ امید ہے آپ کو اور زیادہ پسند آئے گا- شرط صرف ایک نظر دیکھنے کی ہے- اس لیے دیکھنے کے بعد آگاہ فرمائیے گا-
سرکولیشن ماشا اللہ سے ماہ بہ ماہ بڑھ رہی ہے-
 
چلیں جی! بہت بہت نوازش مہربانی ہمارے تینوں ساتھیوں کی کہ یہ لوٹ آئے۔۔۔۔۔ اور شمشاد بھائی کا بھی بے حد شکریہ کہ ان کے بے پناہ خلوص نے یہ سب ممکن بنایا۔
مبارک!
 

شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی شکریہ ان صاحبان لیکن مجھے امانت بھائی کا ابھی تک کوئی خط نظر نہیں آیا۔ مصروف ہیں یا ابھی تک ۔۔۔۔
 

علمدار

محفلین
شمشاد بھائی! وہ کچھ مصروف ہیں انشا اللہ جلد محفل پر حاضری دیں گے-
ویسے اب آپ اپنے سیگنیچر بھی تبدیل کر سکتے ہیں تا کہ کسی دوسرے کا بھی بھلا ہو سکے-
بہت بہت شکریہ- انشا اللہ 10 تاریخ کو آپ کو کمپیوٹنگ بھیج دیا جائے گا-
 

جیہ

لائبریرین
آج ہی مجھے یہ رسالہ ملا۔ اچھی کاوش ہے۔ ابھی پورا نہیں پڑھا مگر اپنے نبیل بھائ کا مضمون اردو ویب کے بارے میں پڑھ لیا ہے۔ نبیل بھائ آپ خوب لکھتے ہیں :) اچھا مضمون ہے۔
 

علمدار

محفلین
آپ کو اپریل کا شمارہ ملا ہے- بہت خوشی ہوئی- مئی کا شمارہ بھی حاصل کرنے کی کوشش کریں امید ہے آپ کو بہت پسند آئے گا-
 

شمشاد

لائبریرین
علمدار بھائی آپ نے کہہ دیا تو میرے لیے کافی ہے۔

میں آپ کو ایک گاہک کا پتہ ذ پ میں بھیجتا ہوں۔ اس کو اپنا سالانہ خریدار بنا لیں۔
 

علمدار

محفلین
شمشاد بھائی! ایڈریس کا انتظار ہے-
آپ کو پہلے تین شمارے انشا اللہ کل روانہ کر دیے جائیں گے- آپ اپنا ای میل ایڈریس مجھے زپ کر دیجیے گا تاکہ پوسٹ آفس کی سلپ آپ کو میل کر دوں اس طرح اگر ڈاک لیٹ ہو تو آپ انکوائری کر سکیں گے- دیکھیں میگزین آپ تک کب پہنچتے ہیں- مجھے بے چینی سے انتظار رہے گا- وہ اس لیے کہ آپ پڑھنے کے بعد بہتر طور پر بتا سکیں گے ہماری کوششیں کہاں تک رنگ لائیں-

نظامی صاحب! آپ کمپیوٹنگ پڑھیں تو یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہو گی- سالانہ خریداری کی فیس 500 روپے ہے-

عمار بھائی! آپ سے گزارش ہے کہ کمپیوٹنگ کے مئی کے شمارے پر ایک چھوٹا سا تبصرہ یہاں ارسال فرما دیں تو بہت اچھا ہو گا- شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
علمدار بھائی آپ کو ذ پ میں پیغام بھیج دیا ہے۔ ملنے پر آپ کو اطلاع دوں گا۔

اللہ سے دعا ہے کہ آپ کے کام میں بہت برکت دے۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا یہ ممکن ہے کہ اس کی سافٹ کاپی دوسرے ممالک کو ای میل سے بھیجی جا سکے؟ اس میں خرچ تو کچھ نہیں آئے گا۔ میں منتظمین جریدہ کا مشکور ہوں کہ ہندوستان میں بھی پہلے شمارے کی کاپی بھیجی میرے نام ڈاک سے۔ اگر ممکن ہو سکے تو اس کی ان پیج فائل ہی مجھے بھیج دیں، مئی یا جون کا شمارہ سافٹ کاپی میں بھی مجھے مل جائے تو میں اس پر تبصرہ سمت کے اگلے شمارے میں شائع کر دوں اور یہاں کے جریدوں اور اخباروں میں بھی۔ کم از کم دو جریدے تو ایسے ہیں کہ میں جو بھی دوں، ضرور شائع ہوگا۔
 

علمدار

محفلین
بہت شکریہ شمشاد بھائی! ایڈریس نوٹ کر لیا گیا ہے-

اعجاز صاحب! بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے کمپیوٹنگ مارچ کا شمارہ ملنے کی اطلاع تو دی- ہم سمجھ رہے تھے کہیں ڈاک کو پیارا ہو گیا ہے-
خیر فی الحال تو ہم اپنے پہلے شمارے کو پی ڈی ایف میں فراہم کرنے کا سوچ رہے ہیں- انشا اللہ جلد اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ سامنے آجائے گا- واقعی یہ بہت اچھی بات ہو گی کہ آپ کمپیوٹنگ کو انڈیا میں متعارف کرائیں-
بہت شکریہ!
 

علمدار

محفلین
محفل کے ساتھیوں نے صرف ٹائٹل ہی دیکھا ہے- آپ کے کچھ قیمتی الفاظ کی ضرورت ہے کہ شمارہ کیسا ہے- اب میں خود اپنے منہ میاں مٹھو بنتے ہوئے اچھا لگوں گا کیا؟ :)
 
Top