کمپیوٹر سے متعلق سوالات

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز نے کہا:
اصل میں اس جواب میں آپریٹر اوورلوڈنگ کو بیان کر دیا گیا ہے۔
پولی مارفزم خالصتاً آبجیکٹ اورینٹڈ خیال ہے اور اس سے مراد ایک آبجیکٹ‌کا رن ٹائم پر شکلیں‌بدلنا ہے۔
مثال کے طور پر اگر ایک پھل کے آبجیکٹ کو ایک پروگرام میں‌بطور کنٹینر استعمال کیا جائے اور پروگرام کے چلنے کے دوران پھل کبھی آم کو ظاہر کرے کبھی سیب کو تو اس کو ہم اس پھل کی پولی مارف خاصیت کہیں‌گے۔ پولی مارفزم آبجیکٹ‌اورینٹڈ‌ پروگرامنگ کے سب سے اہم خصوصیت inheritence سے متعلق ایک خاصیت ہے۔
پیارے بھائی یہاں‌آپریٹر اوور لوڈنگ نہیں‌بلکہ فنکشن اوور لوڈنگ کی بات ہوئی ہے، جو کہ پولی مارفزم کے حوالے سے تھی۔ باقی اگر آپ پولی مارفزم اور انہیریٹنس کے تعلق پر تھوڑی سی روشنی ڈال دیں‌تو بہت ہی عمدہ رہے گا :lol:
قیصرانی
 

اعجاز

محفلین
آپریٹر اوورلوڈنگ فنکشن اوورلوڈنگ کی ہی ایک خاص شکل ہے بہرحال آپ کی وہ تفصیل فنکشن اوورلوڈنگ سے متعلق ہے۔
میں‌کوشش کرونگا کے وقت نکال کر اس پر مزید کچھ لکھ سکوں۔
ابھی معذرت :(
 

قیصرانی

لائبریرین
کوئی بات نہیں‌اعجاز بھائی۔ یہ دھاگہ آپ جیسے دوستوں کے لیے ہی کھولا گیا ہے :)۔ میں‌ منتظر رہوں گا

اوور لوڈنگ کی دو اقسام ہیں، آپریٹر اوور لوڈنگ اور فنکشن اوور لوڈنگ :)

قیصرانی
 
قیصرانی نے کہا:
محب کافی دن سے ہم بھی اور دیگر دوست بھی خاموش ہیں۔ تو ابھی آپ سے ایک سوال کرتا ہوں۔
یونی کوڈ پر تفصیلی روشنی ڈالیں
قیصرانی

یونیکوڈ ایک انڈسٹری معیار ہے تمام زبانوں کے ٹیکسٹ اور علامات کو کمپیوٹر پر دکھانے اور ان پر عمل کے لیے ۔ یونیکوڈ حروف کئی طریقوں سے اینکوڈ کیے جاتے ہیں جن میں مشہور دو طریقے ہیں
UTF(Universal Transformation Formats)
UCS(Universal Character Set)

UTF-8 زیادہ استعمال ہوتا ہے کہ ایسکی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے ۔ یونیکوڈ کی تاریخ کچھ یوں ہے
1991 Unicode 1.0
1993 Unicode 1.1
1996 Unicode 2.0
1998 Unicode 2.1
1999 Unicode 3.0
2001 Unicode 3.1
2002 Unicode 3.2
2003 Unicode 4.0
2005 Unicode 4.1
2006 Unicode 5.0.0 ( ابھی بیٹا ورژن ہے اور چند ماہ تک متوقع ہے )

یونیکوڈ ونڈوز 2000 اور ایکس پی میں ہے ، ڈاٹ نیٹ اور جاوا میں بھی اس کی سپورٹ شامل ہے۔
ٹرو ٹائپ اور اوپن ٹائپ فونٹس یونیکوڈ کو سپورٹ کرتے ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ محب۔ لگے ہاتھوں چند اہم سافٹ وئیرز کا بھی بتاتے جائیں جو کہ یونی کوڈ کو سپورٹ کرتے ہیں اور یہ بھی کہ مائیکرو سافٹ UTF(Universal Transformation Formats)
UCS(Universal Character Set)
میں سے کون سی فارمیٹ کو سپورٹ کرتا ہے :)
قیصرانی
 

زیک

مسافر
مگر UTF اگر اینکوڈ کرنے کا ایک طریقہ ہے تو یہ UTF-7، UTF-8، UTF-16 اور UTF-32 کیا بلا ہیں؟
 
UTF-7ایک غیر مقبول 7 بٹ اینکوڈنگ جو سٹور کرنے اور بھیجنے کے لیے تھی اور اب متروک ہے
UTF-8آٹھ بٹ ، متغیر لمبائی کی کوڈنگ ( 1,2,3,4 بائٹ ہو سکتی ہیں ) جو ایسکی سے مطابقت رکھتی ہے
UTF-16سولہ بٹ کی متغیر لمبائی کی کوڈنگ جو پہلی دفعہ Annex Q of ISO/IEC 10646-1 میں متعارف ہوئی۔ اسے یونیکوڈ کا تیسرا ورژن بھی کہا جاتا ہے۔ UTF-16 ونڈوز NT ، ونڈوز CE اور Symbian آپریٹنگ سسٹم میں مقامی اندرونی طور پر ٹیکسٹ کو ظاہر کرتی ہے۔
UTF-32 ایسی اینکوڈنگ اسکیم ہے جو ہر یونیکوڈ کوڈ پوائنٹ کے لیے پورے 32 استعمال کرتی ہے ، اسے سب سے آسان اینکوڈنگ بھی گردانا جاتا ہے کیونکہ باقی تمام میں متغیر لمبائی کی اینکوڈنگ ہے
 

پاکستانی

محفلین
قیصرانی بھائی میری ایک چھوٹی سی مشکل حل کر دیں، مجھ سے ایم ایس ایکسل کا ایک فارمولے ٹھیک نہیں ہو رہا۔
میں ایک رقم کی 9 فیصد اور پھر 9 فیصد پر 10 فیصد نکالنا چاہتا ہوں۔ فارمولا تو میں نے لگا دیا ہے، جواب بھی ٹھیک آ ریا ہے مگر میں اسے ‘راؤنڈ فگر‘ (5 یا 10) کرنا چاہتا ہوں، میں نے فارمیٹ سیل میں جا کر نمبر کے Decimal places کو زیرو کر کے بھی دیکھ لیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
مثال دیکھیئے
رقم ہے 6850 ۔۔۔۔ اس کا نو فیصد نکالنے کے لئے فارمولا A1/100*9 = جواب 616.5 آیا
اسی طرح رقم کے نو فیصد پر 10 فیصد کے لئے A1/100*9/100*10= فارمولا لگانے سے 61.65 جواب آیا
میں ان رقموں کو فارمولے کے ذریعے راؤنڈ فگر میں لانا چاہتا ہوں جیسے 61.65 کو 65 یا 70 یا پھر 60

امید ہے رہنمائی کریں گے ۔۔۔ نوازش ہو گی
 

پاکستانی

محفلین
محب لگتا ہے آپ میری بات سمجھے نہیں۔
جواب اشاریہ میں نہیں آنا چاہیے صرف راؤنڈ فگر یعنی 5 یا 10 کے ہندسوں میں آنا چاہیے۔
 

زیک

مسافر
پاکستانی نے کہا:
قیصرانی بھائی میری ایک چھوٹی سی مشکل حل کر دیں، مجھ سے ایم ایس ایکسل کا ایک فارمولے ٹھیک نہیں ہو رہا۔
میں ایک رقم کی 9 فیصد اور پھر 9 فیصد پر 10 فیصد نکالنا چاہتا ہوں۔ فارمولا تو میں نے لگا دیا ہے، جواب بھی ٹھیک آ ریا ہے مگر میں اسے ‘راؤنڈ فگر‘ (5 یا 10) کرنا چاہتا ہوں، میں نے فارمیٹ سیل میں جا کر نمبر کے Decimal places کو زیرو کر کے بھی دیکھ لیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
مثال دیکھیئے
رقم ہے 6850 ۔۔۔۔ اس کا نو فیصد نکالنے کے لئے فارمولا A1/100*9 = جواب 616.5 آیا
اسی طرح رقم کے نو فیصد پر 10 فیصد کے لئے A1/100*9/100*10= فارمولا لگانے سے 61.65 جواب آیا
میں ان رقموں کو فارمولے کے ذریعے راؤنڈ فگر میں لانا چاہتا ہوں جیسے 61.65 کو 65 یا 70 یا پھر 60

امید ہے رہنمائی کریں گے ۔۔۔ نوازش ہو گی

[align=left:f1157d7da6][eng:f1157d7da6]5*ROUND(A1/100*9/100*10/5,0)[/eng:f1157d7da6][/align:f1157d7da6]
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، کسی بھی ویب سائٹ کا یا کسی بھی پیغام کا ایڈریس دینے کے دو طریقے ہوتے ہیں۔ پہلا طریقہ تو یہ ہے کہ ہم اس کو براہٍ راست لکھ دیتے ہیں، جیسے

http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3386&postorder=asc

دوسرا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہم لکھتے ہیں

اس لنک پر کلک کریں

تو دوسرے طریقے سے لکھنے کے لیے مندرجہ ذیل کوڈ دیکھیں۔ اس کوڈ میں جہاں‌ URL کے بعد مساوی کا نشان ہے، اس کے بعد آپ اپنی مرضی سے لنک دے سکتے ہیں۔ اسی طرح جہاں اردو لکھی ہے، وہ عنوان کا کام کرتا ہے

کوڈ:
[URL=http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3386&postorder=asc]اس لنک پر کلک کریں[/URL]

ابتداء میں‌ آپ اس کوڈ کو کاپی پیسٹ کر کے کام چلا سکتے ہیں۔

اگر یہ لکھنا نہ چاہیں تو پھر ایک متبادل طریقہ یہ ہے کہ جو الفاظ آپ لنک کے عنوان کے طور پر دینا چاہیں، انہیں منتخب کریں اور پھر ٹول بار پر موجود
www.gif
پر ایک بار کلک کریں۔ یہ کوڈ لکھا ہوا آجائے گا۔

کوڈ:
[URL]اس لنک پر کلک کریں[/URL]

صرف URL کے بعد مساوی کا نشان لگا کر مطلوبہ لنک پیسٹ کر دیں

ابتداء میں پیغام کو پوسٹ کرنے سے پہلے پیش منظر پر کلک کر دیا کریں۔ اس طرح اگر پیغام میں غلطی ہوئی تو بھی اس کو درست کرنا آسان ہوجائے گا

قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
جیہ، URL والا تمام دائیں طرف والی بریکٹ بائیں اور بائیں‌والی دائیں کر دیں
قیصرانی
 
Top