کمپیوٹر سے متعلق سوالات

قیصرانی

لائبریرین
لگے ہاتھوں‌یہ بھی بتا دوں کہ لیزر کی شعاع روبی یعنی نیلم پتھر (قدرتی یا مصنوعی دونوں) کے گرد جب تار لپیٹ کر کرنٹ گزارا جائے تو پیدا ہوتی ہے۔ اس کی شدت بہت سے عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔
بےبی ہاتھی
 
لگے ہاتھوں جو آپ نے بتایا وہ بھی کافی مفیدہے قیصرانی ، اسی طرح ہاتھ لگاتے رہا کریں وقتا فوقتا ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
:) یہ لگے ہاتھوں دراصل وہ معلومات ہوتی ہیں جو کہ موضوع یا سوال سے متعلق نہیں ہوتیں، لیکن ان کے بارے میں بہت سے دوست انٹرسٹڈ ہوتے ہیں۔ جیسے بور افسانے کے کونے پر چھوٹا سا لطیفہ لکھا ہوتا ہے :wink:
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی ایک سوال جو سی ڈی ڈرائیو کے حوالے سے اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ اس کی سپیڈ کا کیا معیار ہوتا ہے یعنی یہ 52X 48X کیا ظاہر کرتے ہیں اور کس قسم کے سی ڈی ڈرائیور معیاری اور بہتر ہوتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سی ڈی روم ڈرائیو کی ڈیٹا کو پڑھنے کی رفتار کا معیار 150 KBps یعنی 150 کلو بائٹس فی سیکنڈ ہے۔ اگر کسی سی ڈی ڈرائیو کی رفتار اس سے دوگنا ہو تو وہ 2X کہلائے گی۔ 8Xسے مراد یہ ہے کہ وہ نارمل رفتار سے آٹھ گنا تیزی سے ڈیٹا کو منتقل کرے گی۔ زیادہ سے زیادہ Creativeکمپنی نے 80X تک کی رفتار دی تھی۔ لیکن اس سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے جن میں‌ ڈسکوں کا گرم ہوجانا شامل تھا۔ پھر اس کو کم کر کے ایک معیار کی صورت میں 42X پر لایا گیا ہے۔
میرے تجربے میں‌Asus کمپنی بہت اچھی ہے۔ اسی طرح سے Acerبھی مناسب ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی کمپنیا ں ہیں جیسے AOpen، LG, Samsung, Creative وغیرہ۔ LG کو چھوڑ کر باقی سب بہت اچھی ہیں۔ LG کی رفتار بہت سست ہے۔ ورنہ یہ بھی بہتر ہے۔
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی لگتا ہے اب تو سی ڈیز بھی مارکیٹ سے باہر ہوجائیں گے اگر ہم ڈی وی ڈی کی مقبولیت کو دیکھیں۔ ڈی وی ڈی کے بارے میں بھی بتائیں کہ اس میں اور سی ڈی میں کیا فرق ہے اور اس کی کیا قسمیں ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی محب۔ ڈی وی ڈی (ڈیجیٹل ویڈیو ڈسک کہیں یا ڈیجیٹل ورسٹائل ڈسک کہیں) میں اور سی ڈی میں بنیادی فرق اس کے حجم یعنی کپیسیٹی کا ہے۔ ایک عام سی ڈی کی کپیسیٹی 650 سے 800 ایم بی تک ہوتی ہے۔ لیکن ڈی وی ڈی کی کپیسیٹی 7۔4 جی بی یعنی گیگا بائٹ ہوتی ہے۔ اس کے لیے ڈرائیو بھی علیحدہ ہوتی ہے۔ ہر سی ڈی کو ڈی وی ڈی ڈرائیو پڑھ اور لکھ سکتی ہے، لیکن سی ڈی ڈرائیو ڈی وی ڈی کو لکھ یا پڑھ نہیں سکتی۔

اس کی بھی سی ڈی کی طرح وہی اقسام ہوتی ہیں یعنی
ڈی وی ڈی جو کہ مارکیٹ سے تیار حالت میں ملتی ہے۔ اسے ہم پڑھ تو سکتے ہیں لیکن لکھ نہیں سکتے
ڈی وی ڈی آر جو کہ ہم خود ایک بار لکھ سکتے ہیں، لیکن مٹا نہیں سکتے
ڈی وی ڈی آر ڈبلیو جس کو ہم لکھ کر مٹا اور دوبارہ بھی لکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی ڈی وی ڈی کی تین مزید اقسام ہیں
ڈی وی ڈی آر/آر ڈبلیو (مائنس)
ڈی وی ڈی آر/آر ڈبلیو (پلس)
ڈی وی ڈی ریم

لیکن ان کی تفصیل ابھی عام بندے کے ذہنی معیار سے بہت بلند ہے۔ اس لیے ابھی انہیں رہنے دیتے ہیں۔

ڈی وی ڈی کی بعض اقسام ڈؤل لیئر کہلاتی ہیں۔ یعنی دوہری تہہ۔ ان میں ڈیٹا کو دوگنی مقدار میں لکھا جا سکتا ہے۔ یعنی ساڑھے آٹھ گیگا بائٹس کا ڈیٹا ایک ڈسک پر آجاتا ہے۔

نئی قسم ڈی وی ڈی بلیو رے ڈسک پر کام جاری ہے۔ اس کو مارکیٹ میں‌ لانچ کیا گیا ہے۔ اس میں‌ ہر ڈسک 20 گیگا بائٹس یا اس سے زائد ڈیٹا محفوظ کر سکے گی۔

بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
محب جب تک آپ اوپن جی ایل کے بارے میں تو کچھ بتائیں؟ کہ یہ کیا ہوتا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی ابھی تو میں ڈی وی ڈی کی کوالٹی اور آواز میں بہتری پر پوچھ کر پھر

بلیو رے ڈسک اور HD DVD کے بارے میں پوچھنا ہے۔ اچھا چلیں میں آپ کے سوال کا جواب دیتا ہوں ، آپ میرے سوال کا جواب دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے آپ سے سوال ہی اسی لیے کیا تھا کہ ابھی ہو سکتا ہے کہ میں‌ تھوڑی دیر کو باہر جاؤں۔ ہمسائے بہت تنگ کر رہے ہیں۔ نشے میں ہیں اور خوب غل مچا رہے ہیں۔ پولیس کو کال تو کیا ہے، لیکن جم کر کوئی کام نہیں‌کر سک رہا۔ اگر معاملہ جلدی نہ سیٹ ہوا تو میں‌ ان کے جواب کل پوسٹ کر دوں گا۔ امید ہے کہ جب تک آپ اوپن جی ایل پر ہماری معلومات میں اضافہ کریں گے۔
بےبی ہاتھی
 
اوپن جی ایل (OPEN Graphics Language) تھری ڈی گرافکس لینگویج ہے ، اسے SDI والوں نے بنایا تھا اور اب یہ یونیکس ، ونڈوز اور میکنٹوش پر ایک معیار بن چکی ہے گرافکس لینگویج کے طور پر۔

یہ ویڈیو گیم انڈسٹری میں بھی بہت مقبول ہے اور ڈائریکٹ تھری ڈی کا مقابلہ کرتی ہے جو کہ مائیکروسافٹ کی پراڈکٹ ہے۔ اس سے سہ سمتی پیچیدہ شکلیں بنانا کافی آسان ہے ۔ یہ مجازی حقیقت ، کیڈ ، سائنسی مجازیت اور ویڈیو گیمز میں کافی استعمال ہوتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ محب۔ ویسے یہ تو بتائیں کہ بہت سے دوستوں کو علم نہیں‌ ہے کہ کاپی رائٹ کیا ہے اور اس سے متعلقہ قوانین کیا ہیں۔ کیا اس پر مختصر روشنی ڈال سکتے ہیں؟
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
HD DVD سے مراد ہائی ڈینسٹی ڈی وی ڈی ہے۔ اس میں‌ ڈیٹا سٹور کرنے کی کپیسیٹی سنگل لیئر میں 15 گیگا بائٹس اور ڈؤل لیئر میں‌ 30 گیگا بائٹس ہے۔ توشیبا کمپنی ابھی ٹرپل لیئر HD DVD دے رہی ہے جو کہ 45 گیگا بائٹس پر مشتمل ہے۔ یعنی ہم کہ سکتے ہیں کہ فی لیئر یا فی تہہ 15 گیگا بائٹس کو محفوظ کرنے کی گنجائش ہوتی ہے۔ عام ڈی وی ڈی میں ڈیٹا کو پڑھنے اور لکھنے کے لیے لال رنگ کی لیزر شعاع استعمال ہوتی ہے۔ لیکن HD DVD میں نیلی اور بنفشی یعنی وائلٹ رنگ کی لیزر استعمال ہوتی ہے۔

Blue Rayڈی وی ڈی سے مراد ایک ایسی ہائی ڈینسٹی ڈی وی ڈی ہے جو فی لیئر 25 گیگا بائٹس ڈیٹا محفوظ کر سکتی ہے۔ یعنی سنگل لیئر میں 25 گیگا بائٹس، ڈؤل لیئر میں 50 گیگا بائٹس اور ٹرپل لیئر میں 75 گیگا بائٹس کی گنجائش ہوگی۔ اس میں بھی نیلی اور بنفشی رنگ کی لیزر شعاع استعمال ہوتی ہے۔

ڈی وی ڈی میں آواز اور ویڈیو کی کوالٹی پر میں ابھی بات اس لیے نہیں کر رہا کہ جب تک مزید دوست اس کی بنیادی باتیں نہ سمجھ لیں، یہ معلومات ان کے لیے بے سود ثابت ہوں گی۔

بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
دوستو، آپ کی اطلاع کے لیے یہ بات کہ دوں کہ اگر آپ کو روز مرہ زندگی میں کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے کوئی مسئلہ لاحق ہو تو بھی آپ اس تانے بانے پر آکر مدد حاصل کر سکتے ہیں۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
میرے تجربے میں‌ جو اینٹی وائرس پروگرام ہیں، وہ کچھ اس ترتیب سے فوقیت رکھتے ہیں
1۔ زون الارم
2۔ ایف سیکیور
3۔ نارٹن اینٹی وائرس
4۔ ٹرینڈ مائیکرو والوں کا پی سی سیلین
5۔ اے وی جی
6۔ میک کیفی
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی نے کہا:
بہت شکریہ محب۔ ویسے یہ تو بتائیں کہ بہت سے دوستوں کو علم نہیں‌ ہے کہ کاپی رائٹ کیا ہے اور اس سے متعلقہ قوانین کیا ہیں۔ کیا اس پر مختصر روشنی ڈال سکتے ہیں؟
بےبی ہاتھی

قیصرانی اس پر کافی گفتگو ہوچکی ہے اور اس پر کہیں اور بات کرلیں گے کیونکہ اس پر فی الوقت بات کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
 
قیصرانی نے کہا:
میرے تجربے میں‌ جو اینٹی وائرس پروگرام ہیں، وہ کچھ اس ترتیب سے فوقیت رکھتے ہیں
1۔ زون الارم
2۔ ایف سیکیور
3۔ نارٹن اینٹی وائرس
4۔ ٹرینڈ مائیکرو والوں کا پی سی سیلین
5۔ اے وی جی
6۔ میک کیفی
بےبی ہاتھی

قیصرانی کیا آپ بتائیں گے کہ ایک اچھے اینٹی وائرس میں کیا کیا خوبیاں ہوتی ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
بہت شکریہ محب۔ ویسے یہ تو بتائیں کہ بہت سے دوستوں کو علم نہیں‌ ہے کہ کاپی رائٹ کیا ہے اور اس سے متعلقہ قوانین کیا ہیں۔ کیا اس پر مختصر روشنی ڈال سکتے ہیں؟
بےبی ہاتھی

قیصرانی اس پر کافی گفتگو ہوچکی ہے اور اس پر کہیں اور بات کرلیں گے کیونکہ اس پر فی الوقت بات کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
تو پیارے بھائی، اس کا لنک ہی لکھ دیتے
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
اینٹی وائرس پروگرام سے مراد ایک ایسا پروگرام ہے جو کمپیوٹر میں‌ موجود دیگر تمام ایسے پروگراموں‌کو ختم کرتا ہے کو کمپیوٹر کے لیے نقصان دہ ہوں۔ کسی بھی اینٹی وائرس پروگرام کی کامیابی کا انحصار چار باتوں پر ہوتا ہے:
1۔ وائرس کی شناخت کرنا
2۔ اس کو کامیابی سے ختم کرنا
4۔ اگر ختم نہ کیا جاسکے تو اس کو پھیلنے سے روکنا
4۔ وائرس سے پیدا ہونے والے نقصان کو ختم یا کم کرنے کی کوشش کرنا
جو اینٹی وائرس پروگرام ان تمام کاموں کو جتنے اچھے طریقے سے سر انجام دے سکے گا وہ بہتر کہلائے گا۔ وائرس کی بہت سی اقسام پائی جاتی ہیں، جن میں ٹروجن ہارس، ٹائم بم، سپائی وئیر، ایڈ وئیر وغیرہ شامل ہیں۔ کچھ اینٹی وائرس پروگرام صرف ایک قسم کے لیے بنائے جاتے ہیں اور کچھ انیٹی وائرس پروگرام عام مقصد کے لیے ہوتے ہیں اور وہ ایک سے زائد اقسام کے خاتمے کے لیے کام کرتے ہیں۔
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی وائرس تو سمجھ میں آتا ہے یہ ایسا پروگرام ہوتا ہے جو آپ کے کمپیوٹر کو کسی صورت میں نقصان پہنچاتا ہے ، کبھی چند فائلز اڑا کر ، کبھی بہت زیادہ ٹریفک آپ کے کمپیوٹر سے پیدا کرکے اور کبھی کچھ پروگرامز کو چلنے سے روک کر، کبھی کبھی تو آپریٹنگ سسٹم کو ہی خراب کر دیتا ہے ۔

اب سپائی وئیر ، ٹروجن ہارس اور ایڈ وئیر کے بارے میں بتائیں۔
 
Top