کموڈو ڈریگن (زمین پر آخری زندہ ڈائنا سار ؟)

طالوت

محفلین
انڈونیشیا کے جزائر میں پایا جانے والا "کموڈو ڈریگن" دنیا کا نایاب ترین جانور ہے۔ اسے دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی مانا جاتا ہے۔ یہ جاندار سخت گرم ماحول میں اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ تقریبا پانچ چھوٹے جزیروں میں ایک اندازے کے مطابق 4 سے 5 ہزار ڈریگن پائے جاتے ہیں۔۔
1912 میں اسے دریافت کیا گیا ، نر کی لمبائی تقریبا 10 فٹ جبکہ مادہ قدرے چھوٹی ہوتی ہے۔ جبکہ ان وزن 200 سے 300 پاؤنڈ تک ہوتا ہے ۔۔ چھ سال میں ایک مرتبہ یہ آپس میں تعلقات قائم کرتے ہیں اور مادہ 10 سے 20 تک انڈے دیتی ہے ، آٹھ ماہ بعد انڈوں سے بچے نکلتے ہیں اور ان اوسط عمر قریبا 20 سال ہے۔۔
بنیادی طور پر مردہ جانور کھاتے ہیں مگر اکیلے شکار بھی کرتے ہیں ، ان کے شکاروں میں چھوٹے ہرن ، بندر اور سؤر وغیرہ شامل ہیں۔ ایک بڑا ڈریگن ایک چھوٹی ہرن سالم ہڑپ کر لیتا ہے اور پھر ہفتہ بھر کے لیے دھوپ میں لیٹا رہتا ہے تاکہ اسے ہضم کر سکے۔
اس کے منہ میں خطرناک زہریلے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو انسانی موت کا سبب بن چکے ہیں حتٰی کہ اس کا دیا ہوا معمولی زخم بھی انسای جان لے لیتا ہے۔۔


komodo_dragon_01tfk.jpg

کیا دیدے پھاڑ پھاڑ کے دیکھ رہے ہو ؟​
 

زونی

محفلین

یہ بہت ہی خطرناک چیز لگ رہی ھے ، یہ وہی ھے جو چھپکلی کی بڑی بہن بلکہ بہت بڑی بہن کہلاتی ھے :nailbiting:


معلومات فراہم کرنے کیلئے شکریہ ظہیر بھائی :)
 

زیک

مسافر
اچھی پوسٹ ہے طالوت مگر کموڈو ڈریگن ڈائناسارز سے کچھ دور ہے۔ ڈائناسارز کے قریب‌ترین زندہ جانور پرندے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
شکریہ زونی ، میں تو سوچ رہا تھا ہمارے یہاں 6 انچ کی چھپکلی سے خواتین کی تو کیا خاصے مردوں کی بھی جان نکل جاتی ہے ، اگر یہ پاکستان میں ہوتی تو خواتین گھروں سے ہی نہ نکلتیں ۔۔
(طالبان کے لیے خاصی کارآمد چیز ہے) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
اچھی پوسٹ ہے طالوت مگر کموڈو ڈریگن ڈائناسارز سے کچھ دور ہے۔ ڈائناسارز کے قریب‌ترین زندہ جانور پرندے ہیں۔
جی درست کہا ذکریا ، اس کی جسامت اور ایک علاقے تک محدودیت سے مجھے ایسا لگا ، اور خاصی بڑی مخلوق ہے مگر محض 100 برس قبل دریافت ہوئی ، خیر میں ماہر حیوانیات نہیں ، بس یونہی جو خیال ذہن میں آیا اسے سوالیہ انداز میں پیش کر دیا ۔۔۔۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین
اف کہاں کہاں سے عجیب عجیب مخلوق ڈھونڈ کر لے آتے ہیں :eek: :eek: :eek:


میں تو سوچ رہا تھا ہمارے یہاں 6 انچ کی چھپکلی سے خواتین کی تو کیا خاصے مردوں کی بھی جان نکل جاتی ہے ، اگر یہ پاکستان میں ہوتی تو خواتین گھروں سے ہی نہ نکلتیں ۔۔
(طالبان کے لیے خاصی کارآمد چیز ہے) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام

لیں ہمیں ڈر کہاں لگتا ہے وہ تو بس کراہت ہوتی ہے۔ ہم خواتین چھوٹی چھوٹی چیزوں سے ڈرتی ہیں اس کو تو ڈنڈا مارنا آسان ہے اور یہ کہیں بھی آسانی سے چھپ بھی نہیں سکتا
سو اس سے کیا ڈرنا :tongue:
 

زونی

محفلین
شکریہ زونی ، میں تو سوچ رہا تھا ہمارے یہاں 6 انچ کی چھپکلی سے خواتین کی تو کیا خاصے مردوں کی بھی جان نکل جاتی ہے ، اگر یہ پاکستان میں ہوتی تو خواتین گھروں سے ہی نہ نکلتیں ۔۔
(طالبان کے لیے خاصی کارآمد چیز ہے) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام






ویسے میں نے تو سنا ھے یہ پاکستان میں بھی موجود ہوتی ھے ، اب اسکا نام یاد نہیں ھے اردو میں ، ویسے چھپکلی کو دیکھ کے تو میری بھی جان نکل جاتی ھے مطلب کراہت ہوتی ھے جو بھی ھے :blushing:
 

طالوت

محفلین
دیہات میں ہم اسے "کھروہ" کہتے ہیں 3 سے چار فٹ تک ہوتی ہے ، اور خاصی سخت جان ہوتی ہے ۔۔ ایک بار دیکھنے کا اتفاق بھی ہوا ہے ، پنجوں کی سخت پکڑ کی وجہ سے خاصی مشہور ہے ، سنتے ہیں کہ اس کی دم خاصی طاقتور ہوتی ہے ۔۔ یہ بھی سنتے ہیں کہ کسی زمانے میں چور وغیرہ اسی کی مدد سے بڑی بڑی دیواریں پھلانگ جاتے تھے یعنی اس سے کمند کا کام لیا جاتا تھا ۔۔۔۔
وسلام
 
Top