کلام با وزن ہو پر کسی راٸج بحر میں نہ ہو۔

ثاقب حسن نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 9, 2019

  1. ثاقب حسن

    ثاقب حسن محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    السلام علیکم۔قابلِ احترام اساتذہ، آپ سے ایک التماس ہے وہ یہ کہ کیا ایسا کلام جو کہ با وزن ہو پر کسی راٸج بحر سے تھوڑا سا مختلف ہو۔تو کیا ایسا کلام جاٸز ہوتا ہے۔براہِ کرم آپ اصلاح فرما دیجیے۔
     
  2. ثاقب حسن

    ثاقب حسن محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    محمد یعقوب آسی صاحب۔
     
  3. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    میرے ناقص خیال میں کلام اگر جاندار ہے تو آپ غیر معروف بحر یا اپنی دریافت کردہ بحر میں بھی اشعار لکھ سکتے ہیں۔ لیکن ہم جیسے مبتدیوں کے لیے بہتر ہے کہ معروف بحر میں ہی اشعار کہے جائیں۔ کیونکہ "قاعدے میں رہو گے تو فائدے میں رہو گے" :)

    الف عین
    سید عاطف علی
    محمد ریحان قریشی
    محمد تابش صدیقی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    انتہائی معذرت سر محمد وارث ، آپ کو ٹیگ کرنا بھول گیا۔ "متفق" کی ریٹنگ کے لیے مشکور ہوں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. ثاقب حسن

    ثاقب حسن محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    جی آپ کا بہت بہت شکریہ جناب۔کہ آپ نے اتنی مدد فرماٸ۔جی بالکل ٹھیک فرمایا آپ نے۔ایسا ہی ہے۔ویسے میں لکھ تو مانوس بحر میں ہی رہا تھا۔لیکن مسلہ کچھ ہوں ہوگیا
    مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعولن۔
    لیکن اگر ”ہُوا“ کا الف گرانے کی اجازت مل جائے تو ٹھیک ہو جائے گا۔
    یعنی آپ سے یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ کیا سکا الف گرا سکتے ہیں؟
     
  6. فلسفی

    فلسفی محفلین

    مراسلے:
    2,584
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Pensive
    الف گرایا تو جاسکتا ہے لیکن جملے کے حساب سے شاید اساتذہ بہتر بتا سکیں کہ ایسا کرنا روانی یا کلام کو متاثر تو نہیں کرتا؟
     
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کم از کم ایک مصرع پیش کیجیے، تاکہ اس کے حساب سے رائے دی جا سکے۔ :)
     
    • متفق متفق × 1
  8. ثاقب حسن

    ثاقب حسن محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    جی بہتر سر۔آپ کچھ مشورہ دیجیے۔


    عجیب معجزہ اک دشت میں بپا ہوا تھا
    شہید ہونے کو چھوٹا سا گل ڈٹا ہوا تھا

    میں اشک تھام لوں کیسے بتاٶ اور کیونکر
    بے آب وارثِ کوثر کا گھرانہ ہوا تھا

    وہ جس سے ریت چلی تھی جہاں میں پردے کی
    وہ خانوادہ آج اسیر و بے ردا ہوا تھا

    یہ حد ہے عشق کی نوکِ سناں پہ آ کر بھی
    لبِ حسین پہ قرآن ہی سجا ہوا تھا

    یہ ہے۔میں جانتا ہوں یہ کوٸ شاعری واعری نہیں۔ ایسے ہی بس جانہ پوری ہے۔
     
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہوا کی الف گرانے میں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ مگر کچھ مصرع خارج از بحر ہیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  10. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ دو مصرع بحر میں نہیں۔
     
    • متفق متفق × 1
  11. ثاقب حسن

    ثاقب حسن محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    جی جی۔آپ کا بہت بہت شکریہ۔محمد تابش صاحب۔
    اور ”ہُوا“ کا الف گرا سکتے ہیں؟
     
    • متفق متفق × 1
  12. ثاقب حسن

    ثاقب حسن محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    جی بہتر سر۔
     
  13. ثاقب حسن

    ثاقب حسن محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    آپ کا بہت بہت شکریہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. ثاقب حسن

    ثاقب حسن محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    اور معزرت جناب میں آپ کے جوابات کو لاٸک نہیں کر سکا۔در اصل مجھے آتا نہیں ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,866
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    آج کل تو آخری فعلن کے طور پر 'ہوا ہوں' رہا ہوں' ' کہا تھا' قبول کیے جا رہے ہیں اگرچہ ثقہ حضرات اسے قبول نہیں کرتے۔
    لیکن یہ بحر
    مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعولن
    نہیں، مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن ہی ہے، اور مستعمل بحر ہی ہے خواہ مخواہ ہوا تھا کو مکمل پڑھ کر فعولن بنانے کی ضرورت نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  16. ثاقب حسن

    ثاقب حسن محفلین

    مراسلے:
    40
    جھنڈا:
    Pakistan
    شکریہ ڈیٸر سَر الف عین صاحب۔
    جی، وہ ”ہُوا“ کی وجہ سے میں کہہ رہا تھا۔
     

اس صفحے کی تشہیر