کلام با وزن ہو پر کسی راٸج بحر میں نہ ہو۔

ثاقب حسن

محفلین
السلام علیکم۔قابلِ احترام اساتذہ، آپ سے ایک التماس ہے وہ یہ کہ کیا ایسا کلام جو کہ با وزن ہو پر کسی راٸج بحر سے تھوڑا سا مختلف ہو۔تو کیا ایسا کلام جاٸز ہوتا ہے۔براہِ کرم آپ اصلاح فرما دیجیے۔
 
ثاقب حسن

محفلین

فلسفی

محفلین
میرے ناقص خیال میں کلام اگر جاندار ہے تو آپ غیر معروف بحر یا اپنی دریافت کردہ بحر میں بھی اشعار لکھ سکتے ہیں۔ لیکن ہم جیسے مبتدیوں کے لیے بہتر ہے کہ معروف بحر میں ہی اشعار کہے جائیں۔ کیونکہ "قاعدے میں رہو گے تو فائدے میں رہو گے" :)

الف عین
سید عاطف علی
محمد ریحان قریشی
محمد تابش صدیقی
 
ثاقب حسن

محفلین
جی آپ کا بہت بہت شکریہ جناب۔کہ آپ نے اتنی مدد فرماٸ۔جی بالکل ٹھیک فرمایا آپ نے۔ایسا ہی ہے۔ویسے میں لکھ تو مانوس بحر میں ہی رہا تھا۔لیکن مسلہ کچھ ہوں ہوگیا
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعولن۔
لیکن اگر ”ہُوا“ کا الف گرانے کی اجازت مل جائے تو ٹھیک ہو جائے گا۔
یعنی آپ سے یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ کیا سکا الف گرا سکتے ہیں؟
 
الف گرایا تو جاسکتا ہے لیکن جملے کے حساب سے شاید اساتذہ بہتر بتا سکیں کہ ایسا کرنا روانی یا کلام کو متاثر تو نہیں کرتا؟
 
جی آپ کا بہت بہت شکریہ جناب۔کہ آپ نے اتنی مدد فرماٸ۔جی بالکل ٹھیک فرمایا آپ نے۔ایسا ہی ہے۔ویسے میں لکھ تو مانوس بحر میں ہی رہا تھا۔لیکن مسلہ کچھ ہوں ہوگیا
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعولن۔
لیکن اگر ”ہُوا“ کا الف گرانے کی اجازت مل جائے تو ٹھیک ہو جائے گا۔
یعنی آپ سے یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ کیا سکا الف گرا سکتے ہیں؟
کم از کم ایک مصرع پیش کیجیے، تاکہ اس کے حساب سے رائے دی جا سکے۔ :)
 
ثاقب حسن

محفلین
جی بہتر سر۔آپ کچھ مشورہ دیجیے۔

عجیب معجزہ اک دشت میں بپا ہوا تھا
شہید ہونے کو چھوٹا سا گل ڈٹا ہوا تھا

میں اشک تھام لوں کیسے بتاٶ اور کیونکر
بے آب وارثِ کوثر کا گھرانہ ہوا تھا

وہ جس سے ریت چلی تھی جہاں میں پردے کی
وہ خانوادہ آج اسیر و بے ردا ہوا تھا

یہ حد ہے عشق کی نوکِ سناں پہ آ کر بھی
لبِ حسین پہ قرآن ہی سجا ہوا تھا

یہ ہے۔میں جانتا ہوں یہ کوٸ شاعری واعری نہیں۔ ایسے ہی بس جانہ پوری ہے۔
 
ہوا کی الف گرانے میں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ مگر کچھ مصرع خارج از بحر ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
آج کل تو آخری فعلن کے طور پر 'ہوا ہوں' رہا ہوں' ' کہا تھا' قبول کیے جا رہے ہیں اگرچہ ثقہ حضرات اسے قبول نہیں کرتے۔
لیکن یہ بحر
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعولن
نہیں، مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن ہی ہے، اور مستعمل بحر ہی ہے خواہ مخواہ ہوا تھا کو مکمل پڑھ کر فعولن بنانے کی ضرورت نہیں
 
Top