کس کس نے جن پری بھوت چڑیل کو دیکھا

کاشفی

محفلین
پریوں کے وہی تو ایک دیوانے ہیں، اور تو کسی نے دعوٰی ہی نہیں کیا۔

میں دیوانہ مینٹل وینٹل نہیں ہوں جناب۔۔ کیا کروں ۔۔دل کے ہاتھوں مجبور ہوں بس۔۔۔آنکھیں بھی ماشاء اللہ چشم بدور سے اچھی ہیں۔۔۔اس لیئے پریاں نظر آجاتی ہیں۔۔۔
پری جمال بھی انساں ضرور ہوتا ہے
پھر اُس پر آنکھ ہو اچھی تو حور ہوتاہے
 

شمشاد

لائبریرین
ہیں :confused: حور “ہوتا“ ہے، ہم تو آج تک حور کو مؤنث ہی پڑھتے لکھتے آئے ہیں، یہ مذکر کب سے ہو گئیں؟
 

زینب

محفلین
جب سے آنکھوں میں سمایا ہے کسی کا جلوہ
حور آتی ہے سمجھ میں نہ پری آتی ہے۔۔۔

۔۔
[/quote

قسمے میں نے اس پہلی لائن میں ۔۔۔۔۔۔جب سے آنکھوں میں سمایا ہے کسی کا جلوہ۔۔۔۔۔۔۔جلوہ کو حلوہ پڑھا جب پورا شعر پڑھا تو میں ہنس ہنس کے بے حال ہو گئی
 

شمشاد

لائبریرین
میرا مشورہ ہے ایک تو کھانا کم کرو، ہر وقت تمہیں کھانے کی پڑی رہتی ہے، دوسرا مشورہ ہے کہ عینک کے شیشے بدلوا لو۔
 

ھارون رشید

محفلین
لگتا ہے آپ بہت پہلے پاکستان چھوڑ چکے ہیں اب تو یہاں ، سندھی ، پنجابی، بلوچ، پٹھان ، مہاجر آباد ہیں پاکستانی تو ڈھونڈنے پڑتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
میں ہوں ناں پاکستانی، مجھے دیکھ لیں۔ ویسے ابھی بہت زیادہ پاکستانی ہیں سوائے چند ایک کو چھوڑ کے۔
 
Top