کسی بھی فورم پر میری پہلی غزل

وسیم خان

محفلین
السلام علیکم۔ میں نے آج اس فورم کی رکنیت حاصل کی۔ نہیں معلوم کہاں سے ہوتا ہوا اس بزمِ سخن آپہنچا۔ سوچا کہ اپنا ادنی کلام آپ کی نظر کروں۔ امید ہے کہ میری اس غزل کی اصلاح کرکے شکریہ کا موقع دیں گے۔ عرض کیا ہے

نہیں راہِ فرار تو اسی پہ اکتفا کیجیے
قفس کو گلستان کہیے ذکرِ صبا کیجیے

کہاں ڈھونڈوں گا آپ کو حورانِ خلد میں
سو آج ہی سبب کوئی وصل کا کیجیے

جانا ہے ہم نے زاہد سے یہ طورِ زہد
مے خانے سے اٹھیے تو خدا خدا کیجیے

ہم بھی جانتے ہیں پاسِ وضع رکھنا
گر وہ انا پرست ہیں تو ہوا کیجیے

وہ آئے ہیں تو خاطرِ زیرِ پا انکی
غالیچہِ ریشہِ دل سے بھلا کیا کیجیے

اک نگاہ سے ہوا دل شادی مرگ اپنا
سو نگاہوں سے تاوانِ قتل ادا کیجیے
 
وسیم خان

محفلین
بہت شکریہ سراہنے کا۔ قابلِ احترام ریحان صاحب، بس کچھ واقفیت ہے علمِ عروض سے۔ اس سلسلے میں اگر آپ نشان دہی فرما دیں کہ کس شعر میں عروض کی کونسی صفت کا فقدان ہے تو آئندہ خیال رکھ سکوں۔ بہت نوازش۔
 
بہت شکریہ سراہنے کا۔ قابلِ احترام ریحان صاحب، بس کچھ واقفیت ہے علمِ عروض سے۔ اس سلسلے میں اگر آپ نشان دہی فرما دیں کہ کس شعر میں عروض کی کونسی صفت کا فقدان ہے تو آئندہ خیال رکھ سکوں۔ بہت نوازش۔
آپ کے اشعار کی بحر میں پہچان نہیں پایا۔
 
وسیم خان

محفلین
جی بالکل۔ مجھے بہت اچھا لگا آپ لوگوں سے مل کر۔ عروض کی ویب سائٹ پر موجود معلومات پڑھنا شروع کر دی ہیں۔ بہترین خدمت ہے یہ اردو کی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ سراہنے کا۔ قابلِ احترام ریحان صاحب، بس کچھ واقفیت ہے علمِ عروض سے۔ اس سلسلے میں اگر آپ نشان دہی فرما دیں کہ کس شعر میں عروض کی کونسی صفت کا فقدان ہے تو آئندہ خیال رکھ سکوں۔ بہت نوازش۔
آپ کا مطلع کافی دیر تک میرے دل کو لبھاتا رہا۔ تھوڑے سے تامل اور ردیف کو 'کیجیے' کی بجائے 'کیجے' کر دینے سے مطلع مفاعیلن چار بار کی معروف و مقبول بحر میں آ سکتا ہے۔

مطلع میں جان دوسرا مصرع ڈال رہا ہے، بس ایک آدھ آنچ کی کمی ہے۔ جیسے قفس اور گلستاں کا تلازمہ لطف دے رہا ہے، ویسے ہی صبا کا مقابل بھی لائیے جیسے حبس وغیرہ۔
 
وسیم خان

محفلین
سر نوازش ہے آپ کی۔ جی ضرور ایسا ہی کروں گا۔ کچھ ہمت بندھ پڑی ہے کہ شاید اب تک بندی کی دنیا سے نکل پائوں گا۔ میں انشاٗاللہ ۲۴ فروری کے بعد پوری توجہ کے ساتھ مشق کروں گا۔ ابھی سی ایس ایس کے امتحان کی تیاری کرتے کرتے یہاں بھٹک آیا تھا جو بہرحال مفید ثابت ہوا۔ بہت شکریہ۔
 
محمدظہیر

محفلین
السلام علیکم۔ میں نے آج اس فورم کی رکنیت حاصل کی۔ نہیں معلوم کہاں سے ہوتا ہوا اس بزمِ سخن آپہنچا۔ سوچا کہ اپنا ادنی کلام آپ کی نظر کروں۔ امید ہے کہ میری اس غزل کی اصلاح کرکے شکریہ کا موقع دیں گے۔ عرض کیا ہے
وعلیکم السلام وسیم خان صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
بہت خوب غزل کہی ہے۔
آپ کو آگاہ کر دوں نئے آنے والے اراکین تعارفی سیکشن میں تعارف کراتے ہیں۔ آپ سے توقع ہے آپ بھی اپنا تعارف وہاں کرائیں۔:)
 
حماد علی

وعلیکم السلام!
محترم آپ کو دل کو اتھاہ گہرائیوں سے محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں!
دعا ہے محفل میں آپ کا وقت اچھا گزرے اور سیکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کی ذات دوسروں کو فائدہ پہنچانے کا باعث بھی بنے۔
وعلیکم السلام وسیم خان صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
بہت خوب غزل کہی ہے۔
آپ کو آگاہ کر دوں نئے آنے والے اراکین تعارفی سیکشن میں تعارف کراتے ہیں۔ آپ سے توقع ہے آپ بھی اپنا تعارف وہاں کرائیں۔:)
جیسا کے ظہیر صاحب نے کہا کے نئے اراکین تعارفی کوچہ میں اپنا تعارف کرواتے ہیں تو میری بھی درخواست ہے کے اگر چاہیں تو اپنا تعارف کروا دیں تعارفی سیکشن میں تاکہ تمام اراکینِ محفل کو اپنے نئے رفیق کے مزاج و قابلیت کے متعلق معلومات حاصل ہوں!
 
Top