انٹرٹینمنٹ پوسٹ#2
بس وہی جو ایک زیادہ ہوگا اسکا جواب ہاں ہوگا باقی سب تو نہیں *15 ہو جائیں گے۔
15 سے یاد آیا کہ دورِ یونیورسٹی میں ادارے کا رولمنمبر 1015 تھا جسکو پروفیسر حضرات اپنی آسانی کے لئے 15 کہہ دیا کرتے تھے۔
پہلے ہی سیمسٹر میں آرگینگ کیمسڑی کے سادہ لوح درویش منش پروفیسر سے ادارے کی خوب بن گئی تھی لیکن مسئلہ یہ تھا کہ انکے ہفتے میں دو لیکچر تھے ایک علی الصبح 8 بجے اور ایک آدھی راتیں سوا چار بجے۔ ابتدائی دنوں میں والدہ کی طبعیت خراب تھی تو میں روزانہ لائلپور آیا جایا کرتا تھا جسکی وجہ سے اکثر وبیشتر صبح انکے لیکچر میں تاخیر سے پہنچتا اور رات والے لیکچر میں 10-15 منٹ میں ہی نکل آتا۔
تو جنوری کی ایک خوبصورت شام تھی دھند نے اپنے خوبصورت پاؤں کل شب سے پھیلا رکھے تھے اور ہلنے کا نام نہ لے رہے تھے شام والا لیکچر تھا اور ہم سب سے پچھلے والے بنچ پر بیٹھے کھڑکی سے باہر کی دنیا پر نظر جمائے ہوئے تھے دس منٹ نکل گئے 20 منٹ نکل جائے جب آدھا گھنٹہ ہو گیا اور میں کلاس سے نہ نکلا تو استاد جی فرماتے اوہ "ون فائیو اج گھر نہیں جانا" میں آکھیا نہیں سر دھند بڑی اے ویگن لبھے نہ لبھے
کہندے اوہو میں تے کوئز لینے سی تینوں تے آندا نہیں ہونا چلو اگلے لیکچر اچ سہی۔ 🙃