"کسوٹی" کے بارے کچھ بات چیت

لگتا ہے کہ عبدالقدیر بھائی نے نوے کی دہائی ڈش انٹینا کے سامنے گزاری ہے :)
(نوے کی دہائی اس لیے کہ اصل پروگرام کا زمانہ تو ہماری اور ان کی پیدائش سے پہلے کا ہے ۔۔۔ ہم تو کسوٹی سے اس کے اسپن آف پروگرام ’’دیٹس اِٹ‘‘ کے ذریعے واقف ہوئے تھے جو این ٹی ایم پر نشر ہوتا تھا اور اس میں افتخار عارف کی جگہ غازی صلاح الدین نے لے لی تھی)
ہاں ڈش ہوتی تھی گھر میں اور اُس پر ذی ٹی وی کے کارٹون دیکھتے تھے کیا یاد کرایا آپ نے ، پر نوے کی دہائی میں ہم پانچ برس کے تھے اُس وقت کا تو کچھ بھی یاد نہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں ڈش ہوتی تھی گھر میں اور اُس پر ذی ٹی وی کے کارٹون دیکھتے تھے کیا یاد کرایا آپ نے ، پر نوے کی دہائی میں ہم پانچ برس کے تھے اُس وقت کا تو کچھ بھی یاد نہیں
گپ شپ والی لڑی میں اس کا اقتباس لے جائیے بھائی
 
محفل کے وجود میں آنے کا مہینہ جولائی ہے۔ یہ معلوم ہو گیا۔
شرکاء کی تعداد کا اس سے کوئی تعلق نہیں بھائی۔
البتہ جو لوگ اس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں ان کا نام ضروری ہو گا۔
اور یہ بھی معلوم ہو کہ گروپس میں گیم کھیلی جائے یا انفرادی؟
گروپ میں پسند ہے انفرادی تو ویسے ہی گپ شپ ہوجاتی ہے
 

عثمان

محفلین
السلام علیکم
یوں تو ہمیں اس محفل میں آئے دو مہینے ہو گئے ہیں۔ لیکن کچھ ہماری نالائقی اور دوسرے ہماری ایک لڑی سے دوسری لڑی میں بھاگ دوڑ اور ان سے بھی بڑھ کر ہمارا بندھا بازو۔ ان معاملات میں پھنسے ہوئے ہم کچھ ضروری باتوں سے ناواقف ہیں۔
جیسے کہ

اس محفل کے بانی کون ہیں؟
اس محفل کے منتظمین کون ہیں؟
اور ہمیں "کسوٹی " کے بارے مزید بات چیت کے لئے کن سے رابطہ کرنا چاہئیے؟
اور سب سے ضروری بات یہ
محفل کی سالگرہ کب ہے۔ تا کہ ہم "کسوٹی" کی صورت کچھ زبردست پیشکش کر سکیں آپ سب محفلین کی رہنمائی ، مدد اور شرکت سے۔
اردو محفل کو ہی موضوع بنا کر کسوٹی کی ابتدا کرلیں۔
 

عثمان

محفلین
سارے مراسلے پڑھئیے ۔۔۔ پھر اس کے مطابق بتائیے گا۔ کیونکہ پہلے مراسلہ میں سب کچھ نہیں لکھا ۔
میں یہ کہہ رہا ہوں کہ کسوٹی کے کھیل میں محفل اور اس سے وابستہ شخصیات وغیرہ کو بھی موضوع بنا کر کھیل کھیلا جا سکتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے دوسرے والے مراسلے میں کیوں ٹیگ کیا؟ پہلے میں کیوں نہیں کیا؟
میں نہیں کھیل رہا۔
ابھی نہیں کھیل رہے۔۔۔ کچھ دن بعد کھیلنا ہے عثمان بھائی۔ تب آپ بھول گئے ہوں گے اس بات کو۔
آپ بس تجاویز دینے پر غور کیجئیے۔ :mrgreen:
 
Top