"کسوٹی" کے بارے کچھ بات چیت

عثمان

محفلین
لیکن ہم نے تو سنجیدگی سے بتایا ہے آپ کو۔۔۔ کہ ایسا ہی ارادہ تھا پہلے سے ہی۔
لیکن شروع اس حساب سے کرنا ہے جیسا کہ ہو رہا ہے۔
آپ کے پاس کیا ٹائم ہے ابھی؟
دن کے دو ڈھائی کے آس پاس؟
ہیلی فیکس پاکستان سے آٹھ گھنٹے پیچھے ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ اس وقت جو بھی لاگ ان ہوگا وہ کسوٹی میں حصہ لے سکتا ہے
نہیں۔۔۔ وہ بس تجربے کے لئے تھی گیم ۔
لیکن اب پینل اور مد مقابل جو کہ ایک ہی ہو گا اپنی باری پہ۔
باقی تبصرہ کر سکتے ہیں تبصرے والی لڑی میں۔
اسی دوران دوسری گیم جو الگ سے ہے، وہ بھی چلے گی۔ اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہیلی فیکس پاکستان سے آٹھ گھنٹے پیچھے ہے۔
عثمان بھائی آپ تو ہمارے ساتھ ہی کسوٹی کھیلنے لگے۔
پاکستان سے آٹھ گھنٹے پیچھے ہے تو جب پاکستان میں شام کو نو بجیں گے تو ہیلی فیکس میں دن کا ایک بجے گا؟
جب پاکستان میں نو بجیں گے تو ہمارے پاس شام کے 6 بجیں گے۔۔
اوہ تو ہم سے 5 گھنٹے پیچھے ہیں آپ۔۔ ابھی دن کے 4 بج کر 48 منٹ ہوئے آپ کے پاس نا؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مختلف اوقات رکھ دیے جائیں اور مختلف پینل بنادیے جائیں
اس طرح کھچڑی بن جائے گی۔ البتہ یہ کیا جا سکتا ہے کہ کسی دن شام کو اور کسی دن ، دن کے اوقات میں کسوٹی کھیلی جائے۔ پھر توازن ہو جائے گا گیم میں۔

کیونکہ ایک ترتیب رکھنا ضروری ہے اس میں۔
دلچسپی کے لئے ایک اور گیم بھی ہے جو یقیناً پسند آئے گی۔ اور اس میں بھی اچھا خاصا مقابلہ رہے گا۔
کل ہو جائیں گی شروع دونوں ان شا ءاللہ
 
Top