"کسوٹی" کے بارے کچھ بات چیت

علی وقار

محفلین
تاخیر سے یہاں پہنچا،
ایک تجویز ہے کسوٹی کے بارے میں
جو شروع کے سوال ہوتے ہیں جیسے زندہ یاوفات شدہ، مرد یا عورت، ملک کا تعین، اور وجہ شہرت، ان میں عموماََ آٹھ سے دس سوال استعمال ہوجاتے ہیں، تو یہ معلومات شخصیت پوچھنے والا پہلے ہی بتا دے جیسے شخصیت یوں پوچھی جائے۔
ایک پاکستانی زندہ مرد جو کھیل کے شعبے سے تعلق رکھتا ہے
اور بوجھنے والے سوالوں کی تعداد بیس سے کم کر کے دس یا بارہ تک محدود کر دی جائے
اس سے شروع کے سوالوں کی تکرار کم ہو جائے گی اور دلچسپی برقرار رہے گی
جن حضرات نے ستر کی دہائی میں کسوٹی دیکھی ہو گی انہیں اندازہ ہوگا کہ اصل پروگرام میں یہ شروع کے سوال عبید اللہ بیگ صاحب بڑی سرعت سے یکے بعد دیگرے کر کے اکثر اپنی سوچ کا ارتکاز اوپر لکھے گئے فقرے کے انداز میں بول کر کیا کرتے تھے۔
کم از کم میں شکیل بھائی کی تجویز سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمّد احسن سمیع :راحل: ، سید عاطف علی
کسوٹی کے لیے ایک وقت مقرر کر لینا اچھا رہے گا نا تاکہ ممبران وقت نکال سکیں
میرے ذہن میں پاکستانی وقت کے مطابق نو بجے رات کا وقت ہے تاکہ سب اپنے اپنے کاموں کو نمٹا کے ایک ہی وقت میں کھیل کھیل سکیں
میرے خیال میں ایک ہی وقت میں تمام کھلاڑیوں کی شمولیت سے مزا دوبالا ہو جائے اب آپ بتائیں کہ آپ دونوں کا کیا مشورہ ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کم از کم میں شکیل بھائی کی تجویز سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔
ابھی پہلے جیسا شروع کر کے دیکھتے ہیں ۔ بعد میں تبدیلی کی جا سکتی ہے وقت اور حالات کے مطابق۔

ٹائم والی بات بھی فکس ہو جائے تو آگے بڑھتے ہیں۔
آپ پہلے کھلاڑی اتریں گے میدان میں؟
 
علی وقار

محفلین
ابھی پہلے جیسا شروع کر کے دیکھتے ہیں ۔ بعد میں تبدیلی کی جا سکتی ہے وقت اور حالات کے مطابق۔

ٹائم والی بات بھی فکس ہو جائے تو آگے بڑھتے ہیں۔
آپ پہلے کھلاڑی اتریں گے میدان میں؟
میرے ذہن میں ایک شخصیت ہے تو سہی۔
 
علی وقار

محفلین
کیا کسی ایک محفلین کی طرف سے سوالات پوچھنے کی تعداد پر کوئی قدغن بھی عائد ہو گی؟ میرے خیال میں کسی رکن کو پانچ سے زائد سوالات پوچھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کیا کسی ایک محفلین کی طرف سے سوالات پوچھنے کی تعداد پر کوئی قدغن بھی عائد ہو گی؟ میرے خیال میں کسی رکن کو پانچ سے زائد سوالات پوچھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
یہ سوال بوجھنے والی ٹیم پر منحصر ہے وہ ایک مکالماتی گروپ بنا لیں جس وہ باہمی مشاورت سے سوال پوچھ سکتے ہیں اس طرح پوری ٹیم ایک منظم انداز میں کھیل سکے گی
 
بالکل ۔۔۔ روؤف بھائی نے جیسا بتایا ۔ کیونکہ وہ ان کی اپنی مرضی ہے۔ ایک بندہ پوچھتا رہے یا سب مل کر۔۔ بس باہمی مشاورت ہو۔
 
محمّد احسن سمیع :راحل: ، سید عاطف علی
کسوٹی کے لیے ایک وقت مقرر کر لینا اچھا رہے گا نا تاکہ ممبران وقت نکال سکیں
میرے ذہن میں پاکستانی وقت کے مطابق نو بجے رات کا وقت ہے تاکہ سب اپنے اپنے کاموں کو نمٹا کے ایک ہی وقت میں کھیل کھیل سکیں
میرے خیال میں ایک ہی وقت میں تمام کھلاڑیوں کی شمولیت سے مزا دوبالا ہو جائے اب آپ بتائیں کہ آپ دونوں کا کیا مشورہ ہے
ساڑھے نو پونے دس کرلیں. پاکستان کے نو بجے کا مطلب ہمارے یہاں شام کے 6 بجے ... اس وقت تو ہم گھر پہنچتے ہیں دفتر سے ...
دفتری اوقات میں نہ رکھ لیں؟ :)
 
وجی

لائبریرین
بالکل مناسب نہیں ہے۔ ایسا دورانیہ رکھیں جو برصغیر کے علاوہ یورپ و امریکا کے لئے بھی برابر مناسب ہو۔
ایسا کریں کے ایک دن میں دو دفعہ کھیل منعقد کر لیں
اسی حساب سے وقت اور ارکان جو کسوٹی پینل میں شامل ہونا چاہتے ہوں اور جو کھیلنا چاہتے ہوں انکو شامل کیا جائے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایسا کریں کے ایک دن میں دو دفعہ کھیل منعقد کر لیں
اسی حساب سے وقت اور ارکان جو کسوٹی پینل میں شامل ہونا چاہتے ہوں اور جو کھیلنا چاہتے ہوں انکو شامل کیا جائے۔
تجویز تو اچھی ہے۔ اس طرح ایک دن میں دو ممبر اپنی سوچی شخصیت پیش کر سکیں گے۔۔۔ یہی مطلب ہے آپ کا یا کہ دو قسطوں میں کھیلنا ہے؟
 
وجی

لائبریرین
تجویز تو اچھی ہے۔ اس طرح ایک دن میں دو ممبر اپنی سوچی شخصیت پیش کر سکیں گے۔۔۔ یہی مطلب ہے آپ کا یا کہ دو قسطوں میں کھیلنا ہے؟
ایک دن میں دو ممبر اور بوجھنے والے پینل کو بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے یا ایک دن کے لیئے وہی پینل ہوگا

مگر ایک سوال یہ بھی ہے کہ دو اوقات تو ہم طے کر لیں مگر کیا پینل والے دو مختلف وقتوں میں موجود ہونگے ؟؟
پھر اگر دو مختلف پینل بنا لیں تو کیا وہ ان اوقات میں کھیل پائینگے ؟؟
پھر کتنے لوگ ہے جو یورپ اور امریکہ والے وقت میں پائے جائینگے؟؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مگر ایک سوال یہ بھی ہے کہ دو اوقات تو ہم طے کر لیں مگر کیا پینل والے دو مختلف وقتوں میں موجود ہونگے ؟؟
نہیں پینل ایک ہی رہے گا لیکن حسب ضرورت اس میں ممبران ان کی خواہش کے مطابق بدلے بھی جا سکتے ہیں تا کہ اگر وہ کھیلنا چاہیں تو کھیل بھی سکیں۔
پھر اگر دو مختلف پینل بنا لیں تو کیا وہ ان اوقات میں کھیل پائینگے ؟؟
پینل میں اسی لئے زیادہ ممبران رکھ رہے ہیں کہ ان میں سے کوئی تو موجود ہی ہوا کریں گے۔ ویسے بھی وقت مقرر کیا ہو گا کھیلنے کا۔
پھر کتنے لوگ ہے جو یورپ اور امریکہ والے وقت میں پائے جائینگے؟؟
اس کا ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ دوسری گیم بھی تو ہے شرکت کے لئے اور وہ دن رات میں مقررہ وقت پہ چلتی رہے گی
 
عثمان

محفلین
وقت کیوں مقرر کرنا ہے؟ غالبا پہلے کسی دھاگے میں کسوٹی کھیلی گئی ہے۔ اسی طرح کیوں نہیں جاری رہ سکتا دھاگہ؟
 
Top