سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 10 (12 جولائی 2021)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہاں بچوں کو آپ تیسری چوتھی کلاس سے آگے کی اردو نہیں سکھا پائیں گی چاہے آپ کی اردو جتنی بھی اچھی ہو۔ یہ پچیس سال کے مشاہدے اور تجربے کا نچوڑ ہے
چاہئیے بھی اتنا ہی۔ بس بنیادی طور پر تھوڑا بہت اپنی اردو بولنے لگیں۔ کچھ مشاہدات ہوئے ہیں تو اسی وجہ سے ایسا سوچا ۔ ان شاء اللہ پورا بھی ہو گا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جو کہلائے جائیں اور خاص طور پر خود کو کہیں وہ Uriah Heep کی قبیل کے ہوتے ہیں۔ عاجزی میں احتیاط لازم ہے
اب عاجزی میں کیا احتیاط کی جا سکتی ہے بھلا؟
پارٹ ٹائم عاجزی بھی تو نہیں ہوتی نا۔۔ یہ تو ایک احساس ہے کہ بندہ خود کو دوسروں سے برتر محسوس نہ کرے۔ عاجزی کی نسبت تکبر میں احتیاط لازم ہے۔بلکہ وہ تو سرے سے ہونی ہی نہیں چاہئیے۔
اب جیسا کہ لوگ کہتے ہیں" ہمارے غریب خانہ پر تشریف لائیے" تو کوئی عاجزی دکھا کر ہی اپنے بڑے سے گھر کو ہی کٹیا کہہ رہا ہو گا نا۔۔ ااس میں کہاں احتیاط کی جائے یا کیسے بیان کیا جائے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دستار فضیلت تو محض ایک ایونٹ کے نام کے طور پر کہا ہے ، فضیلت کا دوپٹہ یا چادر آپ کے لیے اور آپ کی علمی لگن اور جدو جہد اس کی یقیناََ مستحق ہے اس میں مثقال ذرہ بھی شک نہیں ۔ ویسے بٹیا اگر آپ کا واقعی یہ شکوہ ہے تو اعماق قلب کے نہاں خانوں سے صدہا معذرت ہماری طرف سے ۔ ہمیں امید ہے کہ شکوہ دل میں جگہ نہ پائے گا ۔
دل تو بھرا پڑا ہے۔۔۔ لیکن یہ صد ہا معذرت بہت خرچ کر دی۔ ہمیں آپ کا بٹیاکہنا ہی اتنا اچھا لگتا ہے کہ اس خوشی میں ہم روؤف بھائی کی جلی کٹی بھی بھول جاتے ہیں۔
اچھا ۔۔۔ ایونٹ کے طور پر۔۔۔ مہمان بھی بلائے جائیں گے نا؟؟
 
زیک

مسافر
اب عاجزی میں کیا احتیاط کی جا سکتی ہے بھلا؟
پارٹ ٹائم عاجزی بھی تو نہیں ہوتی نا۔۔ یہ تو ایک احساس ہے کہ بندہ خود کو دوسروں سے برتر محسوس نہ کرے۔ عاجزی کی نسبت تکبر میں احتیاط لازم ہے۔بلکہ وہ تو سرے سے ہونی ہی نہیں چاہئیے۔
اب جیسا کہ لوگ کہتے ہیں" ہمارے غریب خانہ پر تشریف لائیے" تو کوئی عاجزی دکھا کر ہی اپنے بڑے سے گھر کو ہی کٹیا کہہ رہا ہو گا نا۔۔ ااس میں کہاں احتیاط کی جائے یا کیسے بیان کیا جائے۔
عاجزی میں شدید احتیاط کی ضرورت ہے۔ جتنی عاجزی بیان کی جائے گی اتنی وہ جعلی لگے گی۔ جتنی وہ حقیقت سے دور ہو گی (جیسے اپنی mansion کو غریب خانہ کہنا) اتنی وہ عاجزی کم اور جھوٹ زیادہ ہو گی۔

لگتا ہے چارلز ڈکنز کو نہیں پڑھا۔
 
زیک

مسافر
لیکن کیوں؟
کیا اس کی کوئی خاص وجہ ؟
بچے اپنے ماحول سے زیادہ سیکھتے ہیں۔ بنیادی زبان سکھانا آسان ہے خاص طور پر بولنا۔ بہت یہاں پلے بڑھے بچے دیکھے ہیں جو کچھ کچھ اردو بول لیتے ہیں لیکن ترجیح انگریزی ہی کو دیتے ہیں۔ اور اردو یا پاکستانی کلچر کو تو بھول ہی جائیں۔ یہ مغرب کی بات ہے مشرق وسطی کچھ مختلف ہے لیکن امارات میں بھی زیادہ تر پاکستانیوں کے بچوں کو انگریزی کو ترجیح دیتے دیکھا ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عاجزی میں شدید احتیاط کی ضرورت ہے۔ جتنی عاجزی بیان کی جائے گی اتنی وہ جعلی لگے گی۔ جتنی وہ حقیقت سے دور ہو گی (جیسے اپنی mansion کو غریب خانہ کہنا) اتنی وہ عاجزی کم اور جھوٹ زیادہ ہو گی۔
لگتا ہے چارلز ڈکنز کو نہیں پڑھا۔
بالکل درست کہا۔زبردست۔
" من آنم کہ من دانم " کے پیچھے بھی تکبر کا پہاڑ ہو سکتا ہے ۔
دل کا حال دل والوں پر چھوڑنا اولیٰ ہے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عاجزی میں شدید احتیاط کی ضرورت ہے۔ جتنی عاجزی بیان کی جائے گی اتنی وہ جعلی لگے گی۔ جتنی وہ حقیقت سے دور ہو گی (جیسے اپنی mansion کو غریب خانہ کہنا) اتنی وہ عاجزی کم اور جھوٹ زیادہ ہو گی۔

لگتا ہے چارلز ڈکنز کو نہیں پڑھا۔
بابا بلھے شاہ کو پڑھ لیں اس کے بعد ضرورت ہوئی تو سوچیں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے بھی غصہ میں ہی لیا ہے...
فکر نہ کریں!!!
ہم نے ایک سبق ذہن نشین کیا ہوا ہے۔ کہ جب تک کوئی اپنے رویہ سے نہ بتائے کہ وہ غصہ میں ہے یا ناراض ہے تو کبھی ایسا نہیں سمجھنا چاہئیے ورنہ یہ نفسیاتی کمزوری ہوتی ہے اور عمر بھر کی سردردی بھی بن سکتی ہے۔ :D
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر میری اردو سے سیکھ رہی ہو تو بچوں کے مستقبل کا اللہ ہی حافظ ہے
آپ کے مراسلات سے نہیں "لفظ ڈھونڈیں" سے۔۔ وہاں تو آپ دیکھ بھال کر لکھتے ہیں کیونکہ معلوم جو ہے کہ غلط لکھا تو سید عاطف علی بھائی اور استاد محترم الف عین نے جھٹ غلطی پکڑ لینی ہے۔ تو بس ہم وہیں سے سیکھ لیتے ہیں ۔ :ROFLMAO:
 
Top