کرک نامہ کے شائقین کے لیے انعام

ابوشامل

محفلین
cn-125x125-a.jpg
کرک نامہ اردو بلاگستان کا ایک منفرد ترین بلاگ ہے۔ کرک نامہ اس وقت متحرک ترین اردو بلاگز میں شمار ہوتا ہے۔ ہم کرکٹ کی دنیا کی تازہ ترین خبریں اور گاہے بگاہے خصوصی فیچرز اور انٹرویوز بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔ کرک نامہ گزشتہ 6 ماہ سے دنیا بھر میں اردو پڑھنے والے کرکٹ شائقین کو خدمات پیش کرتا آ رہا ہے اور یہ شائقین کی حوصلہ افزائی اور بلاگ سے محبت ہی تھی جس کی بدولت آج کرک نامہ کسی مقام تک پہنچا۔ اس لیے ہم اپنے شائقین کے لیے خاص سلسلوں کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس سلسلے کا پہلا حصہ شائقین کے لیے ایک خصوصی انعام ہے۔ کرک نامہ کے وہ فیس بک فینز اور ٹویٹر فالوور جو پاکستان میں رہتے ہیں ان میں سے کسی ایک کو اگلے ماہ کے اوائل میں خصوصی تحفہ دیا جائے گا۔
اگر آپ کرک نامہ کے فیس بک صفحے کے فین نہیں ہیں یا پھر ٹویٹر پر اسے فالو نہیں کرتے تو آج ہی ان صفحات کا حصہ بنیے۔ ہو سکتا ہے انعام آپ ہی کا ہو۔ ساتھ میں یہ بھی امید ہے کہ اپنے کرکٹ کے شوقین دوستوں اور ساتھیوں کو کرک نامہ کے بارے میں بتائیں گے تاکہ وہ بھی اس سائٹ سے مستفید ہو سکیں۔

کرک نامہ فیس بک فین پیج
کرک نامہ ٹویٹر صفحہ
 

ابوشامل

محفلین
قرعہ اندازی یکم اگست کو ہوگی۔ اور انعام 14 اگست سے پہلے پہلے جیتنے والے کو پہنچا دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
باقی انعام کے بارے میں جیتنے والا ہی بتائے گا :)
 
Top