کرکٹ ۔ عجیب اتفاق

ماظق

محفلین
سچن ٹینڈلکر اپنے پہلے دورے مین 1989 میں پاکستان آئے تھے اس وقت بھارت کی ٹیم کے کپتان سری کانت تھے،چار ون ڈے میچوں کی سیریز تھی ۔ وسیم اکرم اپنے عروج پر تھے اور بھارت کے اس دورے کے دوران تمام میچوں میں سری کانت ان کا ٹارگٹ بنے رھے ۔ ون ڈے سیریز کا ایک میچ لاھور میں کھیلا جا رھا تھا ، وقار یونس نے سری کانت کو اپنے ایک اوور میں لیگ بی فور وکٹ آؤٹ کر دیا ایمپائر کے فیصلے پر سری کانت جاتے ھوئے بڑبڑانے لگا یہ سب دیکھ کر پاکستانی ٹیم کے کپتان عمران خان نے سری کانت کو واپس بلا لیا،اگلی ہی بال پر وقار یونس نے اسے وکٹ کیپر کے ھاتھوں کیچ کرا دیا ۔ پاکستان یہ میچ جیت گیا
http://www.cricinfo.com/ci/engine/match/64348.html

تقریباً بیس سال بعد انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان چیمپئن ٹرافی کے ایک میچ سری لنکا کے آل راؤنڈر میتھیوز دوسرے رنز لینے کی کوشش میں باؤلر کے سامنے آ جانے پر آؤٹ ھو گئے،ایمپائر کے آؤت دے دینے پر میتھیو بھی بڑبڑاتے ھوئے جا رھا تھا کے انگلش کپتان سٹراس نے اسے واپس بلا لیا،اتفاق سے میتھیو بھی اگلے ھی اوور میں آؤٹ ھو گیا اور سری لنکا میچ ھار گیا ۔
http://www.cricinfo.com/ci/engine/match/415276.html
ھے نہ دلچسپ واقعہ
 
فہیم

لائبریرین
پوری سریز کا تو مجھے علم نہیں لیکن
جس میچ کی آپ بات کررہے ہیں۔
اس میں باؤلر وسیم اکرم نہیں بلکہ وقار یونس تھا۔
اسی نے دونوں بار سری کانت کو آؤٹ کیا تھا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ماظق اور فہیم۔ یہ واقعہ مجھے بھی یاد ہے اور باؤلر وقار یونس ہی تھا۔ اور غالباً اگلے اوور نہیں بلکہ سری کانت اسی اوور میں آؤٹ ہو گیا تھا۔
 
ماظق

محفلین
میں نے اس سیریز کے اعداد و شمار اکٹھے کیے ھیں،سری کانت نے اس سیریز مین سات بار بیٹنگ کی ۔
کراچی کے پہلے ٹیسٹ میں دونوں اننگز وسیم اکرم نے انہیں لیگ بی فور وکٹ آؤٹ کیا ۔
فیصل آباد میں دوسرے ٹیسٹ میں وسیم اکرم نے پہلی اننگز میں ایل بی ڈبلیو اور دوسری اننگز میں بولڈ کیا ۔
لاھور کے تیسرے ٹیسٹ میں صرف ایک ایک انگز ممکن ھوئی اور واحد اننگ میں وسیم اکرم نے سی کانٹ کو کلین بولڈ کیا ۔
سیالکوٹ کے چوتھے ٹیسٹ میں وسیم اکرم نے سری کانت کو ایل بی ڈبلیو کیا اور دوسری اننگ میں سیریز میں پہلی بار اسے عمران نے وسیم اکرم کے ھاتھوں کیچ کروایا دیا حالانکہ اس اننگ میں بھی پہلے وسیم اکرم نے سری کانت کو آؤٹ کیا تھا لیکن عمران خان کی رحم دلی نے وسیم اکرم کو ایک منفرد اعزاز سے دور کر دیا ۔ چاروں ٹیسٹ ڈرا ھوئے تھے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ماظق، جہاں تک مجھے یاد پڑ رہا ہے، یہ واقعہ کسی ٹیسٹ میچ میں نہیں بلکہ ایک ون ڈے میں پیش آیا تھا۔ اور اس سییریز میں دو ون ڈے میچز ہوئے تھے۔ اگر ہو سکا تو کہیں سے اس میچ کے بارے میں معلومات ڈھونڈ کر پیش کروں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
لیجیے جناب، یہ ربط مل گیا ہے جہاں اس واقعے کا ذکر ہے۔ ذیل میں اس اقتباس پیش کر رہا ہوں:

In 1989 home series against India, he became involved in an incident with the Indian captain, Krishnamachari Srikkanth, who was given out lbw by the umpire off Waqar Younis. Srikanth appeared unhappy with the decision, and reluctantly walked towards the pavilion. Imran Khan, the then Pakistani captain, invited Srikkanth back to the crease, only to be caught behind off Younis on the very next delivery.

اس ربط پر اس سیریز کے تمام میچوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ اس سیریز میں چار ون ڈے میچ ہوئے تھے، اور غالباً مذکورہ واقعہ لاہور والے ون ڈے میں پیش آیا تھا۔
 
آپ نے تو مجھ سے بھی زیادہ تیزی دکھادی:grin:
 
ماظق

محفلین
شاید میری یاداشت کافی کمزور ھے،میں نے یہ سب کچھ اپنی یاداشت کے سہارے لکھا تھا مجھے افسوس ھے کہ میری وجہ سے آپ کو زحمت ھوئی ۔ اگ آپ لنک نہ دیتے تو میں اب بھی اسے سیالکوٹ ٹیسٹ میں پیش آنے والا واقعہ ھی سمجھتا،اپنی غلطی پر معذرت چاھتا ھوں ۔ آپ کا شکریہ بھائی کہ آپ نے میری غلطی کو درست کرنے کا اھتمام کیا ۔ میں نے اپنی پہلی پوسٹ ایڈٹ کر کے درست کر دی ھے _

ماظق، جہاں تک مجھے یاد پڑ رہا ہے، یہ واقعہ کسی ٹیسٹ میچ میں نہیں بلکہ ایک ون ڈے میں پیش آیا تھا۔ اور اس سییریز میں دو ون ڈے میچز ہوئے تھے۔ اگر ہو سکا تو کہیں سے اس میچ کے بارے میں معلومات ڈھونڈ کر پیش کروں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاید میری یاداشت کافی کمزور ھے،میں نے یہ سب کچھ اپنی یاداشت کے سہارے لکھا تھا مجھے افسوس ھے کہ میری وجہ سے آپ کو زحمت ھوئی ۔ اگ آپ لنک نہ دیتے تو میں اب بھی اسے سیالکوٹ ٹیسٹ میں پیش آنے والا واقعہ ھی سمجھتا،اپنی غلطی پر معذرت چاھتا ھوں ۔ آپ کا شکریہ بھائی کہ آپ نے میری غلطی کو درست کرنے کا اھتمام کیا ۔
جناب اس میں زحمت کی ہرگز کوئی بات نہیں ہے۔ آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے ایک دلچسپ واقعہ دوبارہ یاد کروایا۔ :)
یہ البتہ درست ہے کہ سری کانت وسیم اکرم کا مرغوب بیٹسمین تھا۔ سی کانت نے شاید ہی کبھی اعتماد کے ساتھ وسیم اکرم کا سامنا کیا ہو۔ ایک مرتبہ سری کانت وسیم اکرم کی بال آنکھ کے اوپر لگنے کے باعث زخمی حالت میں گراؤنڈ سے باہر بھی لیجایا گیا تھا۔
 
Top