کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کی اننگ 539 کے مجموعی اسکور پر ختم ہوئی۔
انڈیا نے 96 اسکور کیئے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
مجموعی برتری 186 اسکور کی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا کے 193 پر پانچ آؤٹ‌ہیں، مجموعی برتری 282 اسکور کی ہے۔

لیکن میچ تو ڈرا ہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا نے دوسری اننگ میں 284 چھ آؤٹ پر باری پاکستان کو دے دی تھی۔

پاکستان کا مجموعی اسکور اس وقت 152 پر چھ آؤٹ ہیں، ابھی بھی 222 اسکور کی ضرورت ہے جبکہ میچ ختم ہونے میں صرف 20 منٹ باقی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پچھلے 15 منٹ میں 4 وکٹیں گری ہیں۔ ابھی مزید پندرہ منٹ کا کھیل باقی ہے۔ لگتا ہے ڈرا کی بجائے ہارنے کے چکر میں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
خراب روشنی کی بنا پر میچ پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔

27 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ انڈیا کی ٹیم ایک روزہ میچوں میں اور ٹیسٹ میچوں میں بہت اچھا کھیلی۔

چلیں جی یہ ٹورنامنٹ تو ختم ہوا۔ اب آئیندہ کچھ عرصہ آرام کریں۔
 

سارا

محفلین
شکر ہے ڈرا ہو گیا ہے۔۔آخر میں تو ہارنے کے بھی چانس تھے۔۔
ابھی 'شہزادوں' کو آرام کی بہت ضرورت ہے کچھ مہینے کرکٹ سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے۔۔اویں ہمیں بھی ٹینشن دیتے رہتے ہیں ہمارے دماغ کو بھی ذرا آرام ملے۔۔:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
کھیل ختم پیسہ ہضم۔ ہار گئے مانا لیکن ہمیں ان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز سے بہت سیکھنا ھے تاکہ دوبارہ وہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ میں اب بھی اپنے کھلاڑیوں سے مایوس نہیں، جب جیتتے تھے تب بھی وہ ہمارے ہیرو تھے اور اب اگر ہار گئے تب بھی وہ ہمارے ہی ہیں۔
یہ حقیقت بھی ہمیں تسلیم کرنا ہوگی کہ انڈین ٹیم اس پورے ٹور میں کہیں بھی کسی بھی شعبے میں ہمیں کمزور دکھائی نہیں دی اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب آگے تو دور دور تک پاکستانی ٹیم کا کوئی ٹورنامنٹ نظر نہیں آ رہا، نہ ایک روزہ نہ ٹیسٹ سیرییز اور نہ ہی ٹونٹی20۔ میں تو اگلے سال کے ستمبر تک ہو آیا۔
 
ایک بات تو ہے انڈیا نے یہ سیریز اپنی بہترین کاکردگی کے بل بوتے پر جیتی ہے ۔ ۔ بعض مقامات پر تو وہ بہت اچھا کھیلی ہے ۔ ۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے ہر شعبے میں بہترین صلاحیت دکھائی ہے۔ اور ہماری ٹیم غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے ہاری۔ ویسے اگر دیکھا جائے تو اتنی بُری پرفارمینس بھی نہیں رہی پاکستانی ٹیم کی۔
 

خرم

محفلین
نسیم اشرف کے ہوتے ہوئے ٹیم نہیں جیت سکتی۔ یہ بات آپ لکھوا لیں مجھ سے۔ ایک برس سے اوپر ہوگیا ان صاحب کو ٹیم پر مسلط ہوئے۔ ان کی آمد سے قبل اور بعد کی کارکردگی دیکھ لیں‌آپ۔ فرق صاف ظاہر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں اب تو ویسے بھی لم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بے عرصہ کے لیے ٹیم کو فرصت ہی فرصت ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے ابھی انڈیا کا بھی برا وقت آنے والا ہے۔

اب ظاہر ہے اتنا تو میں‌ گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں کہ انڈیا کی ٹیم آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ ہرا نہیں‌ سکتی۔
اب ذرا ان کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
ہمیں اس سے کیا، اب وہ ہاریں یا جیتیں۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تُو۔
اب وہ جانیں اور آسڑیلیا والے جانیں۔
 

فہیم

لائبریرین
بات تو آپ کی ٹھیک ہے

لیکن مجھے تو بڑا مزہ آتا جب انڈین کرکٹروں کی شکلیں رونی صورت بنی ہوتی ہیں:grin:
 

حسن علوی

محفلین
یہ کیا بات ہوئی فہیم؟

ایسے نہیں کہتے، 'اسپورٹس مین اسپرٹ' کا مظاہرہ کیجیئے حضور اور کھیل کو کھیل ہی سمجھیئے حضرت:)
 
Top