کرکٹ کی ٹیسٹ سیریز

فہیم

لائبریرین
صحیح

ویسے میں‌ ایسا کسی دشمنی میں نہیں‌ کہہ بلکہ اگر آپ دیکھیں‌ تو کچھ کرکٹر ایسے ہیں جن کے چہرے ہمیشہ ہی بگڑے رہتے ہیں۔
جیسے ڈریوڈ، گنگولی اور اینڈریو سائمنڈ وغیرہ

ان میں انڈین کرکٹروں کی تعدار زیادہ ہے۔

اور یہ بگڑی ہوئی شکلیں ہارتے ہوئے بڑی مزیدار لگتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اور جب پاکستان کی ٹیم ہارتی ہے تو کیا ان کی شکلیں رونے والی نہیں ہوتیں؟ یا یہ پرواہ ہی نہیں کرتے؟
 

شمشاد

لائبریرین
تو جو اپنی غلطی پر پچھتائے اور اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرئے تو وہی کامیاب ہوں گے ناں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملبورن میں شروع ہوا۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 135 کے اسکور پر گری۔ پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کا اسکور 337 اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے تھے۔
انیل کمبلے نے بہت اچھی گیندیں کر کے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ظہیر خان نے تین وکٹیں لیں۔
ہیڈن کا انفرادی اسکور 124 رہا۔

دونوں ٹیمیں خاصی فارم میں ہیں۔ سیریز دلچسپ رہے گی اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اراکین گاہے بگاہے تازہ ترین خبریں دیتے رہیں تو بہت مزہ آئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا اپنے کل کے اسکور میں صرف چھ اسکور کا اضافہ کر سکا۔ 343 پر سب آؤٹ۔

دوسری طرف انڈیا 196 پر ڈھیر، سب کے سب آؤٹ، ٹنڈولکر 62 اور گنگولی 43 کے ساتھ زیادہ اسکور کرنے والے رہے۔

لی اور کلارک کو چار چار اور ہوگ کو دو وکٹیں ملیں۔

دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے اپنی دوسری باری میں 32 اسکور بنائے تھے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ‌ نہیں ہوا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں 351 اسکور بنائے تھے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ‌ہوئے تھے۔
انڈیا دوسری اننگ چھ اسکور بغیر کسی نقصان کے۔
آسٹریلیا کو ابھی تک 493 اسکور کی برتری حاصل ہے اور ابھی دو دن کا کھیل باقی ہے۔
 

سارا

محفلین
شکریہ بتانے کا۔۔۔آپ بتاتے رہا کریں ہم پڑھ لیا کریں گے انشا اللہ۔۔۔
لگتا ہے انڈیا ہار جائے گا۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا کی ٹیم دوسری اننگ میں اپنی پہلی اننگ جتنا اسکور بھی نہ کر سکی۔

دوسری اننگ میں ان کا کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری بھی نہ بنا سکا
پوری ٹیم 161 اسکور بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ابھی ایک دن اور ایک گھنٹے کا وقت باقی تھا۔

آسٹریلیا نے پہلا ٹیسٹ میچ 337 اسکور سے جیت لیا۔
 

حسن علوی

محفلین
یہ تو بہت بری شکست ہوئی انڈیا کو، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن انڈیا مشکل ہی جیتے آسٹریلیا سے یہ سیریز:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا نے اپنی کارکردگی تو پوری پوری دکھائی لیکن آسٹریلیا کے آگے ان کی ایک نہ چلی۔
 
Top