کرکٹ کی دنیا: تاریخی واقعات، دلچسپ و حیرت انگیزریکارڈز!

فرقان احمد

محفلین
اس لڑی میں کرکٹ کی دنیا سے متعلق تاریخی واقعات اور دلچسپ و حیرت انگیز ریکارڈز کا تذکرہ کیا جائے گا۔ بحث مباحثہ بھی ساتھ ساتھ چلتا رہے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

آغاز ہم کیے دیتے ہیں۔۔۔!

  • سچن ٹنڈولکر نے ہندوستان کے لیے اپنا سب سے پہلا میچ 1989 میں کھیلا تھا لیکن اس بات سے کم لوگ واقف ہوں گے کہ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر 1987 میں ایک میچ میں پاکستان کے لیے بھی کھیل چکے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ میچ ہندوستان کے خلاف تھا اور ٹنڈولکر کو عمران خان کی ٹیم میں متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ میچ ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔
  • سر ڈون بریڈ مین نے اپنے پورے کرکٹ کیرئیر میں محض 6 چھکے لگائے تھے۔
  • 1981ء میں لیڈز، لندن کے میدان میں برطانیہ اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ میچ منعقد ہوا۔ آسٹریلویوں نے انگلش کھلاڑیوں کو جلدآؤٹ کرکے فالوآن پر مجبور کردیا تاہم برطانویوں نے بڑی جی داری دکھائی، دوسری اننگ میں رنز کا پہاڑ لگایا اور پھر میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ کوئی ٹیم فالو آن کے بعد بھی میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ اس سے قبل بھی یہ اعزاز برطانوی ٹیم کے پاس تھا جب 1894ء میں فالو آن ہونے کے باوجود برطانیہ نے آسٹریلوی ٹیم کو شکست سے ہمکنار کیا تھا۔ 2001ء میں یہی اعزاز ہندوستان کے حصے میں آیا جب کلکتہ میں منعقدہ ٹیسٹ میچ میں فالو آن ہونے کے باوجود بھارتیوں نے فائیٹ بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو شکست کا مزا چکھا دیا تھا۔
 
یہ فالو آن کے بعد میچ جیتنے کا دوسرا واقعہ تھا-
اس سے پہلے انگلینڈ نے 1894-95 کی ایشیز میں میچ جیتا تھا-
اور اسکے بعد 2001 میں راہول اور لکشمن کی شاندار شراکت کی بدولت انڈیا نے کولکتہ میں آسٹریلیا کو فالو آن کے بعد شکست تھی-

اب تو یہ امر مشکل ترین ہوتا جا رہا تاہم پاکستان کبھی بھی معجزہ دیکھا سکتی جیسا کہ آئرلینڈ کے خلاف دیکھانے ہی والی تھی-

1981ء میں لیڈز، لندن کے میدان میں برطانیہ اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ میچ منعقد ہوا۔ آسٹریلویوں نے انگلش کھلاڑیوں کو جلدآؤٹ کرکے فالوآن پر مجبور کردیا تاہم برطانویوں نے بڑی جی داری دکھائی، دوسری اننگ میں رنز کا پہاڑ لگایا اور پھر میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی ٹیم فالو آن کے بعد بھی میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہ فالو آن کے بعد میچ جیتنے کا دوسرا واقعہ تھا-
اس سے پہلے انگلینڈ نے 1894-95 کی ایشیز میں میچ جیتا تھا-
اور اسکے بعد 2001 میں راہول اور لکشمن کی شاندار شراکت کی بدولت انڈیا نے کولکتہ میں آسٹریلیا کو فالو آن کے بعد شکست تھی-

اب تو یہ امر مشکل ترین ہوتا جا رہا تاہم پاکستان کبھی بھی معجزہ دیکھا سکتی جیسا کہ آئرلینڈ کے خلاف دیکھانے ہی والی تھی-
تصحیح کے لیے شکریہ! مراسلے میں مناسب تدوین کر دی گئی ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
پاکستانی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ۱ رنز پر 4 وکٹیں گنوا دینے والا ریکارڈ بھی ان بریک ایبل معلوم ہوتا ہے۔
 
پاکستانی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ۱ رنز پر 4 وکٹیں گنوا دینے والا ریکارڈ بھی ان بریک ایبل معلوم ہوتا ہے۔

یہ وقوعہ غالباً 2015 ایک روزہ ورلڈ کپ میں پیش آیا تھا-

یا ٹی ٹوئنٹی والا الگ کارنامہ ہے؟
 
Top