کرکٹ ورلڈکپ2011 کےشیڈول کا اعلان

قمراحمد

محفلین
ورلڈ کپ 2011: پاکستان تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گا، شیڈول جاری
روزنامہ جنگ
ممبئی (اے ایف پی) 2011 کے ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم تمام 6 گروپ میچ سری لنکا میں کھیلے گی البتہ اگلے مرحلے میں اسے بنگلادیش اور بھارت جانا ہوگا۔ پیرکو آئی سی سی نیوورلڈکپ کے پروگرام کا اعلان کردیا۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے علاوہ پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، زمبابوے،کینیڈا اور کینیاکی ٹیمیں ہیں۔گروپ بی میں بھارت،جنوبی افریقا،انگلینڈ،ویسٹ انڈیز، بنگلادیش،آئرلینڈ اور ہالینڈ کورکھا گیاہے۔ بھارت 29 میچ ممبئی، موہالی، احمدآباد، ناگ پور، کول کتہ، بنگلور،چنائی اور نئی دہلی میں کرائے گا۔ سری لنکاکے 12 میچ کولمبو، ہمیان ٹوٹا اور پالیکیلے میں کرائے گا۔ بنگلادیش کے میچ ڈھاکا اورچٹاگانگ میں ہوں گے۔

پروگرام کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 23 فروری کوکینیا کے خلاف ہمیان ٹوٹا میں میچ کھیلے گی،26 فروری کو سری لنکا کے خلاف اس کا مقابلہ کولمبو،3 مارچ کوکینیڈا کے خلاف کولمبو،8 مارچ کو نیوزی لینڈکے خلاف کولمبو،14 مارچ کو زمبابوے کے خلاف پالیکیلے اور19 مارچ کوآسٹریلیا کے خلاف کولمبو میں ہوگا۔ پہلا کوارٹر فائنل 23 مارچ کوڈھاکا،دوسرا کوارٹر فائنل 24 مارچ کوکولمبو،تیسراکوارٹر فائنل 25 مارچ کو ڈھاکا اور چوتھاکوارٹر فائنل 26 مارچ کو احمد آباد میں ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل 29 مارچ کوکولمبو،دوسرا سیمی فائنل 30 مارچ کوموہالی اور فائنل 2 اپریل کو وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں ہوگا۔ 19 فروری کو میرپور میں بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہوگا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ ہم نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے پروگرام کا اعلان کیاہے، سینٹرزکا اعلان کھلاڑیوں کی سیکورٹی اور سیفٹی کو دیکھ کرکیا گیاہے،13 میدانوں میں ٹورنامنٹ 43 دن میں مکمل ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ 2007ء کے ورلڈکپ کے مقابلے میں ایک ہفتے کم میں مکمل ہوگا۔ ٹیموں کودوگروپ میں تقسیم کیا گیاہے۔ ہرگروپ سے 4 ٹاپ ٹیمیں کوارٹرفائنل میں جگہ حاصل کریں گی۔

CricketWorldCup2011.jpg
 

عسکری

معطل
میں اب بھی سوچ رہا ہوں ہمیں یہ ورلڈ کپ نہیں کھیلنا چاہیے غیرت مند قومیں ہم جیسی نہیں ہوتی
 

سویدا

محفلین
اس میں‌کوئی غیرت والی بات نہیں ہے

ہمیں‌ورلڈکپ ضرور کھیلنا چاہیے

ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ ہماری اپنے ہی عمل کے نتیجے میں‌ہے

غیرت کے ساتھ کھیل کر بےغیرتوں‌کی طرح‌ہارنا نہیں‌چاہیے
 
Top