کروناوائرس ویکسین

کروناوائرس ویکسین کے بارے میں آپ کا کیا ارادہ ہے؟

  • مکمل ویکسینیشن لگوا چکے

    Votes: 30 45.5%
  • ایک ڈوز لگوا چکے

    Votes: 9 13.6%
  • لگوانے کے انتظار میں ہیں

    Votes: 10 15.2%
  • تذبذب کہ لگوائیں یا نہیں

    Votes: 5 7.6%
  • بالکل لگوانے کا ارادہ نہیں

    Votes: 3 4.5%
  • تین ڈوز لگا لیں

    Votes: 9 13.6%

  • Total voters
    66

علی وقار

محفلین
ہر ڈاکٹر کو سلام، ہر محقق کو سیلوٹ جو انسانوں کو اس عفریت سے نجات دلانے کے لیے اپنا قیمتی وقت وقف کیے ہوئے ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کرونا ویکسین خاص طور پر چائنا والی سو سال پرانی ٹیکنالوجی پر بنی ہے. پورا کا پورا وائرس آپ میں داخل کیا جاتا ہے. بس وہ کرونا نہیں کرسکتا. باقی آپ کو سیریس بیماری سے بچا سکتا ہے
کیا واقعی؟
تو اس وجہ سے کچھ لوگوں کو ویکسین کے بعد کرونا ہو جاتا ہے؟

جن لوگوں کو کرونا ہو چکا ہو ، کیا انھیں بھی ویکسین کروانی چاہئیے۔۔۔ جلدی سے جلدی؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کورونا ہونا مطلب کورونا وائرس کی انفیکشن جبکہ کودڈ ۱۹ وہ بیماری جو اس انفیکشن کے بعد جسم میں پھیل جاتی ہے اور جس سے موت تک واقع ہو سکتی ہے۔
ویکسین آپ کو اس بیماری سے بچاتی ہے انفیکشن سے نہیں۔
COVID-19 - Wikipedia

آپ کا مطلب ہے کہ وائرس سے انفیکٹ ہونے کے بعد اگر بندہ بچ گیا تو اسے کورونا وائرس کی انفیکشن ہوئی تھی۔
اور اگر مر گیا تو کووڈ 19؟
 
جاسم محمد

محفلین
آپ کا مطلب ہے کہ وائرس سے انفیکٹ ہونے کے بعد اگر بندہ بچ گیا تو اسے کورونا وائرس کی انفیکشن ہوئی تھی۔
اور اگر مر گیا تو کووڈ 19؟
انفیکشن تو دونوں صورتوں میں ہوتی ہے چاہے مر جائے یا بچ جائے۔ البتہ ویکسین لگا لینے کے بعد انفیکشن ریٹ میں شدید کمی آجاتی ہے۔ اسی لئے ویکسین لگانا نہایت ضروری ہے۔

Can You Get A Covid Infection After Being Vaccinated?
 
الف نظامی

لائبریرین
کیا واقعی؟
تو اس وجہ سے کچھ لوگوں کو ویکسین کے بعد کرونا ہو جاتا ہے؟

جن لوگوں کو کرونا ہو چکا ہو ، کیا انھیں بھی ویکسین کروانی چاہئیے۔۔۔ جلدی سے جلدی؟
یہ اِن ایکٹی ویٹڈ وائرس ہوتا ہے جو انفیکشن نہیں کر سکتا ، اس کی مدد سے امیون ریسپانس پیدا کیا جاتا ہے اور وائرس کے خلاف مدافعت کے لیے اینٹی باڈیز بنتی ہیں۔
https://www.sciencedirect.com/topics/immunology-and-microbiology/inactivated-virus-vaccine
Inactivated virus vaccines are usually made by exposure of virulent virus to chemical or physical agents, for example, formalin or β-propiolactone, in order to destroy infectivity while retaining immunogenicity.​
 
سیما علی

لائبریرین
انفیکشن تو دونوں صورتوں میں ہوتی ہے چاہے مر جائے یا بچ جائے۔ البتہ ویکسین لگا لینے کے بعد انفیکشن ریٹ میں شدید کمی آجاتی ہے۔ اسی لئے ویکسین لگانا نہایت ضروری ہے۔

Can You Get A Covid Infection After Being Vaccinated?
بہت شکریہ جاسم آپ کی محبت کا !!!!جو آپ اتنی محنت کرتے ہیں اور اپنا اتنا وقت صرف کرتے ہیں لوگوں کو معلومات فراہم کرنے پر جیتے رہے اور یونہی خدمتِ خلق کرتے رہیے۔۔۔۔
 
یہ اِن ایکٹی ویٹڈ وائرس ہوتا ہے جو انفیکشن نہیں کر سکتا ، اس کی مدد سے امیون ریسپانس پیدا کیا جاتا ہے اور وائرس کے خلاف مدافعت کے لیے اینٹی باڈیز بنتی ہیں۔
Inactivated virus vaccines are usually made by exposure of virulent virus to chemical or physical agents, for example, formalin or β-propiolactone, in order to destroy infectivity while retaining immunogenicity.​
کرونا ویک ویکسین شاید یہ میکنزم استعمال کر رہی ہے مگر بائون ٹیک اور مڈرنا کی تیار کردہ جدید ایم آر این اے ویکسینز کی تیاری میں اصل پیتھوجن کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔
 
آخری تدوین:
Top