کرومیم انداز تحریر

السلام علیکم
کرومیم انداز تحریر Chromic Text effect with Photoshop CS4 ME
صرف مختلف لئیر اسٹائل کی مدد سے دیا گیا خوبصورت لون زار انداز تحریر
استعمال کردہ سافٹ وئیر :- فوٹو شاپ سی ایس میڈل ایسٹ ( لیکن انشااللہ کسی دوسرے ورژن میں بھی بنانا ممکن ہوگا)
استعمال کردہ فونٹ (با جزاک اللہ شاکر القادری صاحب) :- القلم شامل فونٹ
Chrometexteffect.jpg

طریقہ کار اس لنک پر
http://urdunama.org/forum/viewtopic.php?f=65&t=2393
 

فاتح

لائبریرین
خوبصورت لگ رہا ہے۔ بہت شکریہ انصاری صاحب!
یوں ایک اور ویب سائٹ پر جا کر پڑھانے کی بجائے اگر یہاں بھی وہی مضون کاپی کر دیں تو کیا ہی بات ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
لیجیے صاحب! ہم نے آپ کے لیے خود ہی یہ کام کر دیا۔

طریقہ کار
1) قدم :- فوٹو شاپ میں ایک نئی ڈکومینٹ بنام chrome effect بناکر کام کی شروعات کی File>New سے ترتیب کوئی مقرر نہیں حسب منشاء لی جاسکتی ہے صرف لمبائی کی بانسبت چوڑائی زیادہ رکھی اسوقت کی سیٹنگ تصویر سے لیں۔

2) قدم :- اس لئیر کو Gradient fill Tool سے(Foreground(#0080FF) to Background (Black بھرا

3) قدم :- تحریر لکھی ۔ اسمیں بھی کسی خاص ترتیب کی ضرورت نہیں اور کوئی خاص فونٹ بھی لازمی نہیں مگر اس کرومیم انداز میں ایسا فونٹ جو گولائی لیئے ہو اور بولڈ ہو بہت بہتر اور مناسب ہوگا ۔ ادرو یونی کوڈ کا ایسا ہی بہت خوبصورت “القلم شامل فونٹ “ہے جسکو میں نے استعمال کیا یہ اوپر دی گئی لنک سے ذاتی استعمال کے لئیے فری لیا جاسکتا ہے۔ عبارت کی سائیز حسب منشاء کرلی۔ ( تحریر لکھنے اور اسکی سائیز تبدیل کرنے کا طریقہ فورم پر موجود دیگر پرچوں میں مل جائے گا )

4) قدم :- عبارت لئیر پر ڈبل کلک کرکے لئیر اسٹائل کی ترتیب والے باکس کو فعال کیا مندرجہ آپشن درج کردہ ترتیب سےلاگو کیا۔
Color overly

Bevel and Embos With Sub option Contour
اس سیٹنگ میں Gloss Contour کی سیٹنگ کچھ مشکل امر ہے کرنے سے زیادہ میرے لئیے بتانا اس لئیے ایک فائیل Chrome urdunama.shc اٹیچ کی ہے اسکو ڈاونلوڈ کرلیں کسی جگہ محفوظ کرلیں۔ جب Bevel and Emboss کو سلیکٹ کرکے Shading کی سیٹنگنز میں Gloss Contours سیٹنگ کے لئے ایک چوکٹھا ہے اسکے اندر کلک کرنے سے اسکی سیٹنگز کا باکس کھلے گا جسمیں Load.. کی بٹن دبانے پر ایک اور باکس کھلے گا جسمیں اس فائیل کی نشاندہی کرنا ہے جسکو ہم Gloss Contour کی ترتیب کے لئیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ یعنی Chrome urdunama.shc ، اسکو لوڈ کرلیں ترتیب خود با خود مرتّب یا سیٹ ہوجائے گی۔ اب Bevel and Emboss کے ذیلی آپشن Contour کو سلیکٹ کرکے اسکی سیٹنگ کریں ۔ اس آپشن کی تمام ہی سیٹنگنز اہم ہے اسمیں تبدیلی انداز میں بہت فرق پیدا کردے گی۔ ویسے ہر انداز نرالا ہے مگر اس وقت کا مطلوبہ انداز اس سیٹنگ سے لانا ہے۔ سیٹنگنز کے لئیے تصاویر کی مدد لیں۔


Drop Shadow

Satin

Inner Glow

Inner Shadow

5) قدم :-کام مکمل ہوگیا ۔ Layer> FlattenImge اور پھر File> Save for web & Device سے Jpeg میں محفوظ کرلیں
مگر رکئیے اگر آپ اسمیں مزید منفرد انداز پیدہ کرنا چاہ رہے ہیں (انشااللہ طریقہ جلد پیش ہوگا)تو لئیر اسٹائل کی سیٹنگز کے بعد اس کام کو PSDیعنی فوٹو شاپ ڈکومینٹ میں پہلے محفوظ کرلیں ۔
(File>Save/Chrome effect .psd) اور اگلا کام کرکے (Jpeg فارمیٹ میں محفوظ کرنے کا کام )فائیل کو بنا نئی تبدیلیوں کو محفوظ کئیے بند کردیں۔
اگلا پرچہ :- پلاسٹک انداز تحریر انشا اللہ جلد پیش کروں گا۔

بشکریہ انصاری آفاق احمد
 
السلام علیکم
جزاک اللہ سبھی احباب کا اور جناب فاتح صاحب آپ نے میرے دل کو بہت بڑا کردیا (محاورتاً ۔فزیکلی نہیں ) بھائی سعید نے ایک مرتبہ اسطریقہ کو بتایا تھا ( کام رکھ کر لنک لگانے کا) اس لئے اس کی ہمّت کی۔ شعبہ گرافکس ٹیوٹوریل میں اپنی ٹانگ پُری نہیں کسی اور جگہ مضمون ہی لگادینا تو میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کیونکہ ایک اردو کی رومن اردو میں خدمت کرنے والے فورم پر تو میری ایک پوسٹ محض" اردو نامہ " بنا کسی لنک یا اشارے کے لکھا ہونے پر ڈیلیٹ کردی گئی۔
خیر آپ نے اتنی توجہ دی ہے تو اسبات کی درخواست آپ سے اور سبھی گرافکس کے فن کو جاننے والوں سے ہے کہ میرے کئے کام کی خامیوں کی حسب سہولت و انبسات اصلاح بھی کرتے رہیں۔
 
Top