کراچی کی مویشی منڈی 2008

کراچی کی مویشی منڈی 2008
ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الاضحی کے موقع پر کراچی میں سپر ہائی وے میں مویشی منڈی قائم کی گئی ہے۔ اس منڈی کا تعارف لکھنے کی ضرورت تو نہیں، کیونکہ یہ تعارف اردو نیوز ڈاٹ نیٹ پر موجود ہے۔ وہیں سے نقل کیے دیتا ہوں:

فوج کی نگرانی میں سپرہائی وے کے دونوں اطراف 800 ایکڑ اراضی پر روایتی بکرامنڈی قائم کردی گئی ہے جس میں سے 600 ایکڑ اراضی گائے‘ بیل اور اونٹ کیلئے اور 200 ایکڑ اراضی بکرے کیلئے مختص کی ہے۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ منڈی میں پیر 10 نومبر تک 20 ہزار گائے و بیل اور صرف 2 بکرے آئے تاہم مویشیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ منڈی میں فروخت کنندہ سے گائے کے 550 روپے فی کس وصول کئے جارہے ہیں جبکہ گذشتہ سال یہ فیس 500 روپے تھی۔ بکرے کی فیس میں بھی اضافہ کرکے 280 روپے فی کس کردی گئی ہے۔ گذشتہ سال یہ فیس 200 روپے تھی۔ منڈی کو روشن رکھنے کیلئے 1200 سے زائد بڑی سرچ لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ پارکنگ ایریا علیحدہ بنایا گیا ہے جہاں موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے‘ کار کی پارکنگ فیس 25 روپے اور کمرشل وہیکل کی فیس 35 روپے مقرر کی گئی ہے۔ منڈی میں پولیس کے علاوہ رینجرز بھی تعینات ہے تاہم منڈی کے تمام امور کی ذمہ داری ’او آئی سی‘ ایک کرنل کی ہے۔ منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے بیوپاریوں کیلئے کئی میڈیکل کیمپ اور مویشیوں کے علاج معالجے کیلئے وٹرنری اسپتال قائم کئے گئے ہیں جبکہ رقم کی منتقلی اور فراہمی کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان نے 2 بوتھ قائم کئے ہیں۔ منڈی میں وی آئی پی بلاک کی قیمت میں بھی اضافہ کرکے 45 ہزار اور 55 ہزار کردیئے ہیں جبکہ اس سے قبل وی آئی پی بلاک کی فیس 35 ہزار روپے تھی۔ یہاں پر قابل ذکر اور قابل نظر مویشی نمائش کیلئے رکھے جاتے ہیں اور منڈی کے اختتام سے قبل میلا مویشیاں منعقد کرکے منڈی میں موجود سب سے خوبصورت مویشی کے مالک کو انعام دیا جاتا ہے۔
تصاویر

کل ہی اس منڈی میں جانے کا اتفاق ہوا۔ وہاں کی کچھ منتخب تصاویر اور ویڈیوز یہاں پیش کر رہا ہوں۔ آئیے کراچی کی مویشی منڈی کی سیر کرتے ہیں۔

cow_mandi_2008_004.jpg


cow_mandi_2008_005.jpg


cow_mandi_2008_006.jpg


cow_mandi_2008_011.jpg


cow_mandi_2008_013.jpg


cow_mandi_2008_016.jpg


cow_mandi_2008_022.jpg


cow_mandi_2008_023.jpg


cow_mandi_2008_028.jpg

 
ویڈیوز
اور اب دو ویڈیوز بھی۔۔۔۔۔۔۔:hatoff:
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=YvWwUZNc6TQ"]YouTube - Cattle Market 2008 (Karachi) Part 1[/ame]

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=4et9Ijz2sGk"]YouTube - Cattle Market 2008 (Karachi) Part 2[/ame]
 

باسم

محفلین
آپ نے تو یہیں سے منڈی کی سیر کروادی
سنا ہے منڈی میں کچھ ایسے لوگ آئے تھے جو جیو والے بن کر خوب ویڈیوز بنا کر لے گئے تھے اور جانوروں کے مالکان کی شکایات بھی نوٹ کی تھیں انہوں نےکیونکہ ویسے تو وہ زیادہ فری نہیں ہونے دیتے
مجھے لگتا ہے کچھ عرصے بعد شادی ہال بک کروائے جائیں گے ان کیلیے
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب شعیب بھائی، اب ذرا لگے ہاتھوں نرخنامہ بھی بتا دیتے کہ اس دفعہ قیمتیں کیا چل رہی ہیں۔
 

جہانزیب

محفلین
یہ اوپر والے بکرے تو چالیس، پچاس ہزار سے کم نہیں‌ ہوں‌ گے ۔ اب پاکستان سے سستی قربانی تو امریکہ میں‌ ہے، 100 ڈالز بکرا کے لئے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
آن لائن یا پھر جماعت کے ساتھ اجتماعی قربانی پاکستان میں بھی سستی ہے۔ البتہ انفرادی طور پر کرنے والوں کے لیے خاصی مہنگی ہو گی۔ بیل کی زیادہ سے زیادہ قیمت دو لاکھ سے اوپر جائے گی۔
 
ہاں شروع شروع میں منڈی میں ’’وی آئی پی ٹینٹ‘‘ پر موجود جانوروں کی نہ صرف تصویر اُتارنے پر مالکان اعتراض کرتے ہیں بلکہ اکثر ان کے دیدار سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔ اب تو منڈی لگے ہوئے بھی مہینہ مکمل ہونے کو ہے۔ اس لئے مجھے تو بے شمار لوگ اپنے موبائلز، کیم کورڈرز اور ڈیجیٹل کیمروں سے مووی اور تصویر کھینچتے نظر آئے۔ کسی نے ایسا کرنے سے نہیں روکا۔

باسم شادی ہال کی بھی آپ نے خوب کہی۔ واقعی اس دفعہ تو ٹینٹس کو بہت خوبصورت سجایا گیا ہے۔ خالی ڈیکوریشن پر اچھا خاصا خرچہ آیا ہوگا۔ بعض ٹینٹس تو اتنے خوبصورت تھے کہ شادی ہال بھی ایسے نہ ہوتے ہونگے۔
 
یہ اوپر والے بکرے تو چالیس، پچاس ہزار سے کم نہیں‌ ہوں‌ گے ۔ اب پاکستان سے سستی قربانی تو امریکہ میں‌ ہے، 100 ڈالز بکرا کے لئے ۔

بالکل جناب۔ لیکن یہ ’’وی آئی پی‘‘ بکرے ہیں۔ جن کے ’’پروٹوکول‘‘ کے لئے خصوصی طور پر اسٹیج بنائے گئے تھے۔تاہم ’’عوامی‘‘ بکرے اس پروٹوکول سے محروم ہوتے ہیں۔ ان کی قیمت ۷ ہزار سے ۲۵ ہزار کے درمیان تھی۔

بہت خوب شعیب بھائی، اب ذرا لگے ہاتھوں نرخنامہ بھی بتا دیتے کہ اس دفعہ قیمتیں کیا چل رہی ہیں۔

شمشاد بھائی ہم کزنز تو ’’تفریح‘‘ کی غرض سے منڈی گئے تھے۔ سال بھر ہم لوگ اس موقع کا انتظار جو کرتے ہیں۔ :grin1:چونکہ خریدنے کی نیت نہیں تھی اس لئے نرخ زیادہ پوچھے نہیں۔ تاہم دل تھام کر سنئیے کہ اوپر جو براؤن رنگ کی بچھیا بیٹھی آرام فرما رہی ہے اس کی قیمت ’’۱۲ لاکھ روپے‘‘ تھی۔ اور اوپر موجود تمام وی آئی پی جانوروں کے نرخ ۲ لاکھ سے تو شروع ہورہے تھے۔
فالحال تو ہم لوگ یہی وی آئی پی جانور ہی دیکھنے گئے تھے کیونکہ ’’بڑی‘‘ پارٹیاں تو انھیں ابھی سے ہاتھوں ہاتھ خرید رہے ہیں لہذا بعد میں ان کا دیدار ممکن نہیں رہے گا۔ اگلے ہفتے کسی دن دوبارہ منڈی جانے کا پروگرام ہے۔ پھر انشااللہ نان وی آئی پی جانوروں کے نرخ بھی یہاں پوسٹ کروں گا۔
 

تعبیر

محفلین
واہ شوبی بہت ہی زبردست اور منفرد پوسٹ ہے

کتنے خوبصورت اور پہلوان جانور ہیں

ویسے اتنی مہنگی قربانی کون کرتا ہو گا؟؟؟

یہ اوپر والے بکرے تو چالیس، پچاس ہزار سے کم نہیں‌ ہوں‌ گے ۔ اب پاکستان سے سستی قربانی تو امریکہ میں‌ ہے، 100 ڈالز بکرا کے لئے ۔

بالکل ہماری طرف بھی 120/150 یورو ہے اس دفعہ
 

شمشاد

لائبریرین
شعیب بھائی آپ نے جو قیمتیں ہندسوں میں لکھی ہیں، مجھے ڈبے ڈبے نظر آ رہے ہیں۔ براہ مہربانی الفاظ میں‌لکھ دیں۔
 

زینب

محفلین
اچھی تصاویر ہیں سنا ہی گاہکوں کی منتظر ہیں مویشی منڈیاں اس سال۔ویسے یہاں تو شاید ایک ہزار درہم تک ہو گی پکا پتانہیں ہے
 
واہ شوبی بہت ہی زبردست اور منفرد پوسٹ ہے

کتنے خوبصورت اور پہلوان جانور ہیں

ویسے اتنی مہنگی قربانی کون کرتا ہو گا؟؟؟



بالکل ہماری طرف بھی 120/150 یورو ہے اس دفعہ

آپ نے شاید سُنا نہیں کہ پاکستان کی حکومت تو غریب ہے لیکن عوام کے پاس بڑی دولت ہے۔ یہ مہنگے جانور تو سب سے پہلے خرید لیے جاتے ہیں۔ ان کے خریداروں کے نزدیک قیمت کی اہمیت نہیں ہوتی۔ بس جانور خوبصورت اور ’’ہٹو بچو‘‘ ہونا چاہئے۔ کراچی میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ایک نہیں کئی کئی ایسے جانور خرید لیتے ہیں۔ اب اسے قربانی کہہ لیں یا دکھاوا یا نمود و نمائش۔
 
شعیب بھائی آپ نے جو قیمتیں ہندسوں میں لکھی ہیں، مجھے ڈبے ڈبے نظر آ رہے ہیں۔ براہ مہربانی الفاظ میں‌لکھ دیں۔

جیسا کہ قیصرانی بھائی نے بتایا بچھیا کی قیمت بارہ لاکھ تھی۔ باقی وی آئی پی جانوروں کی قیمت دو لاکھ سے شروع ہورہی تھی۔ اس کے علاوہ بکرے (نان وی آئی پی) چھ سے پچیس ہزار کے درمیان تھے۔

اچھی تصاویر ہیں سنا ہی گاہکوں کی منتظر ہیں مویشی منڈیاں اس سال۔ویسے یہاں تو شاید ایک ہزار درہم تک ہو گی پکا پتانہیں ہے
یہ تو ہر سال ہی کہا جاتا ہے۔ مگر عید سے ایک دن پہلے تک پوری کی پوری منڈی جانوروں سے خالی ہوجاتی ہے۔ اب جانور مہنگے ہوں یا سستے، قربانی تو کرنی ہوتی ہے نا۔ ویسے یہ ضرور ہے کہ بالکل اخیر میں بیوپاری حضرات اپنے جانور کم نرخوں پر بیچنے پر بھی آمادہ ہوجاتے ہیں کیونکہ انھیں اپنے علاقہ کی طرف واپسی کا سفر بھی کرنا ہوتا ہے اور وہ دوبارہ جانور کی واپسی کا خرچہ برداشت کرنے کی بے وقوفی مول لینا نہیں چاہتے۔ ویسے آخری خریداروں میں زیادہ تر کراچی کی قصائی برادری پیش پیش ہوتی ہے۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
عید الاضحی کی آمد آمد ہے۔ ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

جانوروں کی قربانی تو ہو گی ہی لیکن قیمتوں کے لحاظ سے کس کس کی قربانی ہو گی، ذرا اپنے اپنے علاقوں کی رپورٹ تو دیں۔
 
Top